دیئے گئے لفظ پر شاعری

راجہ صاحب

محفلین
اس کرم کا کرو ں شکر کیسے ادا جو مجھ پر میرے نبی کر دیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا

عبدالستار نیازی

محفل
 

شمشاد

لائبریرین
روا ہے ظلم کی بستی میں زندگی کرنا
یہ جبرِ صبر نیا کوئی امتحاں بھی نہیں
(نزہت عباسی)

صبر
 

شمشاد

لائبریرین
میں جہاں بھی ہوں مگر شہر میں دن ڈھلتے ہی
میرا سایہ تری دیوار سے جا ملتا ہے

تیری آواز کہیں روشنی بن جاتی ہے
تیرا لہجہ کہیں مہکار سے جا ملتا ہے
(رام ریاض)

سایہ
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے ہر رنگ سے مجھ کو شناسا کر گیا
وہ میرا محسن مجھ پتھر سے ہیرا کر گیا
(عدیم ہاشمی)


شناسا
 

عثمان رضا

محفلین
ہم شناسائیوں کے بھرم میں جئے
کھل نہ پا یا کہ آ خر ہیں دو اجنبی
زندگی ہے کہ بستی کسی غیر کی
تم شناسا سہی پھر بھی ہو اجنبی

اجنبی
 

شمشاد

لائبریرین
مغرور ہی سہی مجھے اچھا بہت لگا
وہ اجنبی تو تھا مگر اپنا بہت لگا
(محسن نقوی)


مغرور
 

شمشاد

لائبریرین
میدانِ وفا دربار نہیں، یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاسق تو کسی کا نام نہیں، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
(فیض)


عاشق / عشق
 
Top