دیئے گئے لفظ پر شاعری

محب بھئی یہ کیا دیکھ رہا ہوں آج کل؟ کیسی تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں آپ میں۔

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں۔ (اپنے بڑھاپے کی طرف اشارہ ہے)
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ۔

آشیانہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ محب بھائی ادھر کہاں آ گئے ؟ خوش آمدید جناب۔
-------------------------------------------------------------------------------------

دل جو آباد ہے تو سب کچھ ہے
غم نے ویرانہ آشیانہ کیا

دستکیں ہاتھ اس کے دیتے رہے
گھر کا دروازہ ہم نے وا نہ کیا
(نزھت عباسی)

غم
 

شمشاد

لائبریرین
جستجو جس کی تھی اُس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
(شہر یار)


بہانہ
 

شمشاد

لائبریرین
ناموسِ جان و دل کی بازی لگی تھی ورنہ
آساں نہ تھی کچھ ایسی راہِ وفا شعاراں
(فیض)


بازی
 

شمشاد

لائبریرین
ولایت، پادش۔۔۔اہی، علم اشیاء ک۔ی جہ۔۔اں‌گی۔۔ری
یہ سب کیا ہیں، فقط اک نکتہ ایماں کی تفسیریں
(علامہ)

نکتہ
 

شمشاد

لائبریرین
دیر آشنا تم ہو ، اس قدر بھی جلدی کیا
ہم کو پھر مٹانے میں وقت چاہیے کچھ تو
(نزہت عباسی)

وقت
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیشہ رنگ زمانہ بدلتا رہتا ہے
سفید رنگ ہیں آخر سیاہ مُو کرتے
(خواجہ حیدر علی آتش)


سیاہ
 

شمشاد

لائبریرین
محبّتیں بھی عجب اُس کی نفرتیں بھی کمال
مری ہی طرح کا مجھ میں سما گیا اِک شخص
(عبید اللہ علیم)

عجب
 
Top