نوید بھائی شاعروں نے اس لفظ کو بہت کم باندھا ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------------
تانہ خلل پڑے کہیں آپ کے خواب ناز میں
ہم نہیں چاہتے کمی اپنی شب دراز میں
(مومن)
یہ چاند نے جو اوڑھ لیں ردائیں برگ سبز کی
ہوا کے دوش پر کوئی کہانی مشت پر میں ہے
کسی درخت پر اکیلے آشیاں کو دیکھ کر
اُداسی یاد آگئی جو اپنے سونے گھر میں ہے
(اعتبار ساجد)