دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
اک دائرے میں قید ہوئی ہے یہ زندگی
پہنچے وہیں پہ آ‌کے چلے تھے جہاں سے ہم

سیدھا سادا لفظ

زندگی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے!!!
تُو نے دیکھے نہ ہوں گے، ہیں مگر ایسے بھی

اگلا لفظ ‘ عشق ‘
 

سارہ خان

محفلین
عشق میں کس کو کیا ملتا پے،اپنی اپنی قسمت ہے
ایک ہی سکے کے چہر ے میں،عزت بھی رسوائ بھی۔

قسمت
 

شمشاد

لائبریرین
قسمت کی خوبی دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ گیا

اگلا لفظ ‘ ہاتھ ‘
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا کرتا تھا
ہم نے پھولوں کو مسلتے ہوئے دیکھا اُس کو

اگلا لفظ ‘چھونا‘
 

الف عین

لائبریرین
ذرا چھوا تھا کہ بس پیڑ آ گرا مجھ ہر
کہاں خبر تھی کہ اندر سے کھوکھلا ہے بہت
بانی

پیڑ
 

حجاب

محفلین
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم۔

دیمک
 

شمشاد

لائبریرین
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم

اگلا لفظ “ پیڑ “
 

شمشاد

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ، :cry:

اسی شعر پر تو انہوں نے “ دیمک “ کا لفظ دیا تھا۔

اب پھر سے ڈھونڈنا شروع کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے میں نے لکھا تھا کہ سزا کے طور پر یہ خود ہی دیمک زدہ شعر ڈھونڈ کے لائیں۔
 

عمر سیف

محفلین
ایسا سلسلہ ہونا چاہئے کے دئیے ہوئے شعر میں سے آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی لفظ چُن کر اس پہ شعر لکھ دیں یا پھر ایسے لفظ دئیے جائیں جن پہ شعر تلاش کرنا آسان ہو۔
 

حجاب

محفلین
میں نہیں تلاش کروں گی شعر ، لفظ بدل دیتی ہوں ۔
اب جو لفظ ہے وہ ہے ۔ امجد ۔
 

عمر سیف

محفلین
یہ تو بہت اچھا کیا آپ نے۔

رات اگر بیت چکی ہے تو بتا امجد
یہ ستارہ سا چمکتا سر مژگاں کیوں ہے

اگلا حرف رات
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top