دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں اک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
(بشیر بدر)

“ بستی “
 

شمشاد

لائبریرین
ہاتھ سینے پہ جو رکھ دو تو قرار آ جائے
دل کے اُجڑے ہوئے گلشن میں بہار آ جائے
(عزیز کشمیری)

“ گلشن “
 

تیشہ

محفلین
:? اتنے مشکل لفظ کیوں لے آتے ہیں ؟ اب گلشن کو میں کدھر سے لاؤں ؟ اک گلشن ہے ہماری اسے ہی لے آؤں :p :lol:

آسان سے ورڈز دیا کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون سا مشکل لفظ تھا۔

پھول لیکر پھول آیا پھول کر میں نے کہا
پھول کیوں لاتے ہو صاحب تم تو خود اک پھول ہو

“ تم “
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے

“ خط “
 

تیشہ

محفلین
کیسے خط لکھنے کے وعدے کیسی تصویریں عدیم ،
وہ تو شاید بھول جائے جاکے میرا نام بھی ۔


وعدے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس نے وعدہ تو کیا ہے پانچویں دن کے آنے کا
کسی سے سن لیا ہو گا زندگی چار دن کی ہے

“ زندگی “
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کسی کی چاندنی بن کر کوٹھے کوٹھے اتری ہے
یاد کسی کی دھوپ ہوئی ہے زینہ زینہ اتری ہے۔
(بشیر بدر)

“ چاندنی - چاند “
 

تیشہ

محفلین
شہ نشین پر چاند اترا اک پرانی یاد کا
دل میں پرچم سا کھلا کس قریئہ ِ برباد کا ،۔۔


اب آئیے ذرا :lol:


پرچم ،۔۔

:chalo:
 

تیشہ

محفلین
سبز مدھم روشنی میں سرخ آنچل کی دھنک
سرد کمرے میں مچلتی گرم سانسوں کی مہک
بازوؤں کے سخت حلقے میں کوئی نازک بدن
سلوٹیں ملبوس پر، آنچل بھی کچھ ڈھلکا ہوا ،



روشنی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top