دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
شمشاد نہیں تو یہ موضوع چپ چاپ رو رہا ہے۔
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
ہر کوى بے وفا نہیں ہوتا
بشیر بدر

وفا
 

جیہ

لائبریرین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو


سنگ دل
 

تیشہ

محفلین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھورنا ٹہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو


:lol:



وفا ‘
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں‌ بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا ہے
ابھی دُکھ ہے، ابھی سُکھ ہے، ابھی کیا تھا ابھی کیا ہے

سُکھ
 

تیشہ

محفلین
اور اب یہ ساری متاع ہستی یہ پھول،یہ زخم سب تیرے ہیں
یہ دکھُ کے نوحے یہ سکھُ کے نغمے جو کل مرے تھے وہ اب تیرے ہیں


ہستی ،
 

ظفری

لائبریرین

نکالا مجھ کو جنت سے فریبِ زندگی دے کر
دیا پھر شوقِ جنت، یہ حیرانی نہیں جاتی

جنت​
 

تیشہ

محفلین
:lol:


میں لڑکی کشمیر کی یہ ہے میرا آشیان
میری ہی خوشبو بکھری ہے ان پھولوں کے درمیاں ۔ ۔۔




خوشبو ‘
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
رنگ،خوشبو، صبا، چاند، تارے،کرن،پھول ، شبنم،شفق،آبجو چاندنی
ان کی دلکش جوانی کی تقمیل میں حسنِ فطرت کی ہر چیز کام آ گئی

جوانی
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اپنی خوش گمانی کا کچھ ان کی بدگمانی کا
یہ افسانہ محبت کا ہے،قصّہ ہے جوانی کا

قصّہ
 

حسن نظامی

لائبریرین
جب وہ محو شب۔اب ہوتے ہیں
آئینے بھی رب۔۔۔۔۔اب ہوتے ہیں
ان تبسم فروش آن۔۔۔کھوں سے
سوکھے پتے گلاب ہوتے ہیں
 

تیشہ

محفلین
انشا جی یہ اور نگر ہے اس بستی کی ریتِ یہی
سب کی اپنی اپنی آنکھیں سب کا اپنا اپنا چاند ،۔



چاند ،
 

الف عین

لائبریرین
تم بھی لکھنا تم نے اس شب کتنی بار پیا پانی
تم نے بھی تو چھجّے اوپر دیکھا ہوگا پورا چاند
ندا فاضلی
پانی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top