[دیوان غالب] تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
اوہو فریب، یہ غزلیات میں پھر ٹائپ کر گیا۔ نہ جانے کیسے تمھاری کچھ پوسٹس میرے پاس کاپی ہونے سے رہ گئیں۔ خیر۔
اور شگفتہ مجھے بھی خیال تھا کہ کسی نے ابنِ مریم والی غزل پوسٹ کی ہے لیکن ابھی دیوان غالب کے سارے تانے بانے دیکھ ڈالے، اس کا پتہ چلا ہے اور نہ اردو ویب تلاش میں نتیجہ برامد ہوا ہے۔ محب ذرا بتاؤ کہاں پوسٹ کی ہے تم نے۔
 
ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
شورا و آئین پر مدار سہی
ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی
چال جیسے کڑی کمان کا تیر
دل میں ایسے کے جا کرے کوئی
بات پر واں زبان کٹتی ہے
وہ کہیں اور سنا کرے کوئی
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
نہ سنو گر برا کہے کوئی
نہ کہو گر برا کہے کوئی
روک لو گر غلط چلے کوئی
بخش دو گر خطا کرے کوئی
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند
کس کی حاجت روا کرے کوئی
کیا کیا خضر نے سکندر سے
اب کسے راہنما کرے کوئی
جب توقع ہی اٹھ گئی غالب
کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی

شورا و آئین کے بارے میں صحیح نہیں پتا کہ ٹھیک لکھا ہے کہ نہیں کیونکہ میں نے رومن اردو سے دیکھ کر لکھا ہے۔ اعجاز غزل کا مجھے بھی نہیں پتا تھا اس لیے لکھ دی ہے کہ آپ کو ڈھونڈنے کی زحمت نہ ہو۔ اس طرح شہیدوں میں میرا بھی نام آجائے گا۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
اور سارے نمبر شمار لگانے کے بعد د اور واؤ ردیفوں کے یہ دو اشعار اور ملے ہیں:

ہلاکِ بے خبری نغمۂ وجود و عدم
جہان و اہلِ جہاں سے جہاں جہاں فریاد

آئی اگر بلا تو جگر سے ٹلی نہیں
ایرا ہی دے کے ہم نے بچایا ہے کِشت کو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز صاحب

میں اب اپنے پاس موجود مواد کو دوبارہ دیکھ رہی ہوں ۔ ترتیب کے حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے ؟

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ، میں زاتی پیغام میں تم کو اپنی فائل بھیجوں گا ابھی تھوڑی دیر میں، تم دیکھ لو کہ اس میں مزید کیا اضافے کئے جا سکتے ہیں۔ مزید زشعار ہوں تو اسی حرف کی ردیف میں آخر میں رکھ دیں گے، ویسے بھی دیوانوں میں لغت کی طرح ردیف نہیں ہوتی، الف کے تحت کوئی بھی تخلیق کہیں بھی آ سکتی ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز صاحب

آپ نے جو پیغام بھیجا ہے اس میں مجھے فائل نظر نہیں آرہی ۔ آپ کو دوبارہ زحمت دُوں گی ۔

شکریہ
 

فریب

محفلین
السلام علیکم
اعجاز صاحب دیوان غالب کا کام کہاں تک پہنچا ہے اگر کچھ باقی ہے تو بتائیں میں لکھتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
فریب۔ میری طرف سے تو مکمل ہو گیا ہے کام۔ میں نے فائل شگفتہ کو بھیجی ای میل سے کہ اگر ان کو حمیدیہ سے کچھ اور مواد ملا ہو تو شامل کر دیں۔ فی الحال کچھ کام نہیں۔
شکریہ ویسے آفر کا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فائل مل گئی اور کُھل بھی گئی اعجاز صاحب میں پہلے مرحلے میں غزلیات دیکھ رہی ہوں ، جو اشعار شامل ہونے سے رہ گئے تھے انہیں شامل کردیا ہے ۔ باقی حصوں کے بارے میں بھی انشآاللہ جلد مطلع کردوں گی ۔

اب جو مرحلہ ہے وہ پروف ریڈنگ کا ہے ۔ آپ رہنمائی کیجئے اس حوالے سے ۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ۔ میں نے فائنلائز کرتے وقت پروف ریڈنگ کر لی تھی۔ اور کئی الفاظ فائنڈ اینڈ رپلیس سے تبدیل کر کے میرے مشورے کی امللاے مطابق کر دئے تھے، مثلاً "ۂ" بجائے ہء یو اور کسی شکل کے۔ صرف تم نے جن اشعار کا اضافہ کیا ہے، اگر اس کی الگ سے فائل ہے تو مجھے ذ پ کر دو، میں دیکھ لوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز صاحب میں نے غزلیات سب دیکھ لی ہیں اور اب دوسرے حصوں کو دیکھ رہی ہوں ۔ کچھ اشعار ایسے نظر سے گذرے ہیں جن میں بعض اردو اور فارسی الفاظ کی املاء کے پیشِ نظر میری گذارش ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو مزید ایک بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر لیا جائے ۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
ایسے اشعار پر کوئی نشانی لگا دو )بہتر ہو کہ قوسین میں اپنا مشورہ دے دو، اور وہ فائل مجھے ای میل کر دو، میں دیکھ لوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وکی پر دیوانِ غالب دیکھ کر بہت خوشی ہوئ۔ ماشاءاللہ جوجو نے اس کا نیویگیشن بہت عمدہ کیا ہے۔ مبارک جوجو۔
بس ایک بات وہی کہوں گا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی وجہ سے جوجو نے محنت کر کے ، ڈھونڈھو اور بدلو کر کے، غالب اور اسد کے اوپر سے تخلّص کے نشانات ہٹا دئے ہیں۔ ان کے بغیر یہاں تو اچھا لگ رہا ہے دیوانِ غالب، لیکن کاش تخلص کے نشانات بھی ہوتے اور فانٹ تبدیل کیا جا سکتا۔ لیکن جب وکی کے اپنے انٹرفیس میں نفیس ویب نسخ بھی ہے تو کیا مسئلہ ہے نبیل؟ کیا فانٹ تبدیل نہیں کئے جا سکتے کم از کم شاعری کے زمرے میں۔ فیض احمد فیض کے بھی دوسرے فیض پر تخلص کا نشان فیض نے بھی ہمیشہ استعمال کیا ہے۔ اور مقچعوں میں تو ناصر کاظمی میں بھی ہو یہ نشان تو بہتر ہو۔
جوجو۔ تمھاری محنت کی اور تعریف نہیں کرتا کہ الفاظ کی ہر جگہ ضرورت نہیں ہوتی۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ استادِ محترم۔ مگر تعریف کے قابل قیصرانی ہیں۔ انہوں نے بڑی محنت اور مہارت سے صفحات بنائے ہیں میں نے تو صرف ان میں کاپی پیسٹ سے پوسٹنگ کی ہے۔ البتہ بعض مشورے میں نے ضرور دئے ہیں۔
تخلص کا نشان ہٹاتے ہوئے مجھے دکھ تو ہوا مگر مجبوری تھی کہ وہاں ڈبے سے بن گئے تھے۔ نبیل صاحب کچھ کریں اس سلسلے میں۔
 

جیہ

لائبریرین
میں نہایت مسرت کے ساتھ آپ سب کو مطلع کرتی ہوں کہ دیوان غالب وکی پر منتقل کرنے کا کام اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہوگیا ہے۔ سہرے سے لیکر کتابیات تک کا کام باقی تھا جو میں نے آج کردیا۔۔۔ ایں سعادت بزور بازو نیست

تھوڑا سا کام یعنی ربط اور لنکس دینے کا رہتا ہے۔ وہ قیصرانی کریں گے۔ قیصرانی جلد اپنا کام مکمل کردیں تاکہ یہ آخری مرحلہ بھی سر ہو۔ جزاک اللہ
 
Top