[دیوان غالب] تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
گریٹ نبیل۔ میں ہر جگہ دیوان غالب لئے پھر رہا ہوں کہ جو میرے ذخیرے میں ہیں ان کے علاوہ جب فرصت ملے ٹائپ کرنا شروع کروں، لیکن اب تک کچھ نہیں کر پایا، وہی ہمارا ہی مصرعہ ہے نا
یہ کرتا کاش، وہ کرتا۔ میں کاش کیا کرتا
 
الف عین

لائبریرین
نبیل
آخر آج میں دن بھر جب فرصت ملی دیوان غالب لے کر بیٹھا اور کم از کم الف ردیف کی غزلیات کو نمبر دے دیا۔ اور پتہ چلا کہ میرے پاس موجود دیوان میں جو غزلیں تحریری اردو میں موجود نہیں ہیں، وہ یہ ہیں:
'6۔ دھمکی میں مر گیا۔۔۔۔۔۔۔
7۔ شمار سبحہ۔۔۔۔۔۔
8۔ دہر میں نقش وفا۔۔۔۔۔
9۔ ستائش گر ہے ۔۔۔۔رضواں کا۔۔۔۔
13۔ نالئے دل میں۔۔۔۔۔بیتاب تھا
36۔ جور سے باز آئے۔۔۔۔
37۔ عشرتِ قطرہ ہے۔۔۔۔۔

ان کے علاوہ میرے پاس دو غزلیں اور موجود ہیں۔ کوئی دن اور والی اور کوئی امید بر نہیں آتی۔ اس لئے جو میرے پاس ہیں وہ تم دوبارہ ٹائپ نہ کرو تو کچھ کام کم ہو جائے۔
اس کے علاوہ ایک بات اور ذہن میں آئی ہے۔ میرے پاس نسخۂ حمیدیہ تو نہیں ہے۔ لیکن کچھ اشعار کا اضافہ، جو مجھے پسند تھے، وہ میں نے خود ہی اپنے نسخے میں تحریر کر دئے تھے، لیکن یہ مشکل سے آٹھ دس ہوں گے، مثلاً ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یارب والا شعر۔ اگر احباب کے پاس کسی کو دسترس ہو حمیدیہ نسخے کی تو ذرا معروف دیوان میں کیا کیا اجافہ ہے، یہ وہ رکن ٹائپ کر دیں تو ہمارا نسخہ مکمل ہو جائے۔ اور اگر تم نے آگے کام نہیں کیا ہے تو ردیف وار بانٹ دو۔ میں ب سے ز تک کر دوں، کوئی اور اس سے آگے سے شروع کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب، اب آپ نے تجویز پیش کی ہے تو کام بھی بانٹ‌ دیں۔ میرے خیال آپ ہفتے وار کام بانٹنا شروع کریں۔ ہم میں سے کوئی نہ کوئی آپ کی بتائی ہوئی چار یا پانچ غزلیں پکڑ کر ویک اینڈ پر ٹائپ کر کے پوسٹ‌ کر دیا کرے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پچھلے صفحے پر ایک غزل میں نے بھی پوسٹ کی ہے۔
معلوم نہیں صحیح کیا یا غلط کیا؟
 
الف عین

لائبریرین
ایک ٹینٹیٹیو لائحۂ عمل یوں ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ ذیل کے ارکان قبول کریں۔ کوئی اور والنٹئر کرے تو جم جم آئیں اور ہاتھ بٹائیں۔ (ایک یو پی کا محاورہ میں بھی دے دوں کہ پنجابی محاوروں میں کچھ تنوع آئے)
ب سے ز تک: میں کرنا شروع کر چکا ہوں
س سے م تک: محب علوی
ن سے: شمشاد
واؤ اور ہ سے : رضوان
ی، نصف اول۔ سیدہ شگفتہ
ی نصف آخر: ماوراء یا فرزانہ
 
جواب

گریٹ نبیل غالب کی غزلیں دیکھ کر جی خوش ہو گیا۔ ہمارے ایک استاد کا کہنا ہے کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا لمحہ گزرتا ہو جب غالب کا کلام کسی نہ کسی صورت میں فضا میں گونجتا نہ ہو۔ خیر جس شخص کی اپنے عہد کے لوگوں نے قدر نہیں کی آج کے عہد میں ان کی مقبولیت دیکھ کر جی خوش ہوجاتا ہے۔ ان کی غزلیں پڑھ کر ان ہی کی بات صداقت معلوم ہو تی ہے۔

آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
غالب سریرِ خامہ نوائے سروش ہے

میری کوشش ہو گی کہ اس فورم نہ صرف ان کا کلام شامل کروں بلکہ ان سے متعلق مضامین اوران کے کلام کی شرح یعنی تشریح بھی یہاں پوسٹ کروں۔ تاکہ اردو ادب کے اس عظیم شاعر کو سمجھنے میں عام قاری کی مدد کی جا سکے۔ امید ہے آپ اس پر غور ضرور کریں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں دیوان غالب والے تھریڈ پر ہونے والے تبصرے اور تجاویز اس تھریڈ میں الگ کر رہاں ہوں۔ میرے خیال میں اردو لائبریری سے متعلقہ دوسری فورمز پر بھی یہی لائحہ عمل اپنانا چاہیے تاکہ اکٹھے کیے جانے والے مواد کے ربط میں فرق نہ پڑے۔ میری ناظمین سے درخواست ہے کہ وہ خود ہی ان فورمز میں اس مقصد کے لیے ایک الگ سے تھریڈ شروع کر دیں یا اگر پہلے سے تبصرے موجود ہیں تو انہیں علیحدہ تھریڈ میں الگ کردیں۔

اعجاز اختر صاحب، مجھے آپ کی کام تقسیم سمجھ نہیں آئی۔ یہ ان حروف سے کیا مراد ہے آپ کی؟

وہاب، یہ فورم حاضر ہے تمہارے لیے۔ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر تم غالب شناسی کے بارے میں یہاں مفید مواد پوسٹ‌ کرو۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
ایک ٹینٹیٹیو لائحۂ عمل یوں ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ ذیل کے ارکان قبول کریں۔ کوئی اور والنٹئر کرے تو جم جم آئیں اور ہاتھ بٹائیں۔ (ایک یو پی کا محاورہ میں بھی دے دوں کہ پنجابی محاوروں میں کچھ تنوع آئے)
ب سے ز تک: میں کرنا شروع کر چکا ہوں
س سے م تک: محب علوی
ن سے: شمشاد
واؤ اور ہ سے : رضوان
ی، نصف اول۔ سیدہ شگفتہ
ی نصف آخر: ماوراء یا فرزانہ

میں تو تیار ہوں اعجاز صاحب مگر مواد کہاں سے لیا جائے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
میں دیوان غالب والے تھریڈ پر ہونے والے تبصرے اور تجاویز اس تھریڈ میں الگ کر رہاں ہوں۔ میرے خیال میں اردو لائبریری سے متعلقہ دوسری فورمز پر بھی یہی لائحہ عمل اپنانا چاہیے تاکہ اکٹھے کیے جانے والے مواد کے ربط میں فرق نہ پڑے۔ میری ناظمین سے درخواست ہے کہ وہ خود ہی ان فورمز میں اس مقصد کے لیے ایک الگ سے تھریڈ شروع کر دیں یا اگر پہلے سے تبصرے موجود ہیں تو انہیں علیحدہ تھریڈ میں الگ کردیں۔

اعجاز اختر صاحب، مجھے آپ کی کام تقسیم سمجھ نہیں آئی۔ یہ ان حروف سے کیا مراد ہے آپ کی؟

وہاب، یہ فورم حاضر ہے تمہارے لیے۔ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر تم غالب شناسی کے بارے میں یہاں مفید مواد پوسٹ‌ کرو۔

نبیل بھائی اعجاز صاحب کی مراد ردیف سے ہوگی ۔ دوسرے الفاظ میں ان حروف سے مراد یہ کہ غزل کا ہر شعر (در واقع شعر کا دوسرا مصرعہ) جس حرف پر ختم ہورہا ہے ۔

اس لحاظ سے اعجاز صاحب کی تقسیم کے مطابق شمشاد بھائی ، غالب کی ان تمام غزلوں کو اکٹھا کریں گے جن کے اشعار ن پر ختم ہوتے ہیں اور اسی طرح سے باقی سب نامزدگان۔

مزید تائید یا تردید اعجاز صاحب کر دیں گے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مجھے یہ بتا دیں کہ ‘ن‘ سے کیا کرنا ہے؟ اور مواد کہاں سے ملے گا؟

شمشاد بھائی
دیوانِ غالب کو اکثر ناشرین نے اسی انداز میں شائع کیا ہے کہ ہر ردیف کی غزلیں ایک جگہ جمع کر دی ہیں آپ کسی ایسے ہی دیوانِ غالب کو تلاش کریں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ایک ٹینٹیٹیو لائحۂ عمل یوں ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ ذیل کے ارکان قبول کریں۔ کوئی اور والنٹئر کرے تو جم جم آئیں اور ہاتھ بٹائیں۔ (ایک یو پی کا محاورہ میں بھی دے دوں کہ پنجابی محاوروں میں کچھ تنوع آئے)
ب سے ز تک: میں کرنا شروع کر چکا ہوں
س سے م تک: محب علوی
ن سے: شمشاد
واؤ اور ہ سے : رضوان
ی، نصف اول۔ سیدہ شگفتہ
ی نصف آخر: ماوراء یا فرزانہ

اعجاز اختر صاحب

میں س سے ل تک ٹائپ کر چکی ہوں لیکن آپ کی تقسیم بندی دیکھ کر پوسٹ نہیں کیا ۔
آپ یہ بتائیے کہ کیا ترتیب سے پوسٹ کرنا مقصود ہے یعنی جب تک باقی افراد اپنے حصے کا کام نہ کر لیں میں ی کی غزلیات پوسٹ کروں یا نہیں ؟

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ (یا سیدہ کہوںَ) آپ درست سمجھی ہیں۔ قدیم دواوین اسی طرح ردیف وار کی ترتیب رکھتے تھے۔
لائحۂ عمل تو میں نے محض تجویز کیا تھا، یہ جانے بغیر کہ کتنا مواد پہلے سے موجود ہے۔ تم نے پہلے ہی کافی ٹائپ کر رکھا ہے، یہ علم نہ تھا۔ نبیل کا بھی معلوم نہیں ہوا کہ انھوں نے اور بھی کچھ ٹائپ کیا ہے یا نہیں۔ اس لئے میری مجوزہ تقسیم اب تبدیل کی جا سکتی ہے۔نبیل تم بھی بتاؤ کہ تم نے اور کچھ بھی ٹائپ کیا ہے یا جمع کیا ہے؟
اور اب میں ناظمہ سیدہ شگفتہ کو یہ یہ اختیار دیتا ہوں کہ وہ اب نئی تقسیم کریں۔ میں نے معلم اور بزرگ ہونے کے ناطے یہ تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی نبیل کے مشورے کے مطابق۔
رہا سوال ماخذ کا۔ میرے خیال میں دیوان غالب اتنی کم یاب کتاب تو ہے نہیں کہ نہ ملے۔
 
الف عین

لائبریرین
معاف کرنا شگفتہ، کچھ جوش میں دیوانِ غالب کا مواد یہاں ہی پوسٹ کر دیا تھا اور تم نے بھی اسے صحیح جگہ میں شفٹ نہیں کیا اس لئے اب خود ہی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں اور پورا مواد صحیح جگہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اور پورا ایک ہی پوسٹ کی بجائے الگ الگ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اور ہوئی تاخیر تو۔۔۔۔ جمعے کو نماز اور طعام کے بعد سوچا کہ کچھ وقت ہے تو ر۔ز کا باقی کلام ٹائپ کر کے پوسٹ کر دوں، اور وقت کا خیال نہیں رہا۔ ٹائپ کر کے نیٹ کنیکٹ کیا اور اردو ویب کے باقی پیغامات دیکھ رہا تھا کہ وقت پر نظر پڑی تو سوا چار بجے تھے جب کہ میری ٹرین پانچ۔دس پر تھی۔ جلدی سے نیٹ اور کمپیوٹر بند کر کے عصر پڑھ کر سیدھا سٹیشن بھاگا اور دکشن ایکسپریس سے پانچ منٹ پہلے سٹیشن پہنچ سکا۔ سنیچر کی صبح حیدر آباد پہنچنے کے بعد سے اب تک موبائل کا رومنگ اب تک فعّال نہیں ہو سکا تھاجس سے میں انٹر نیٹ ایکسیس کرتا ہوں
متفرق اشعار ٹائپ کر دئے ہیں اور اب قصیدے شروع کر دئے ہیں۔
نبیل تم الف ردیف کی باقی غزلیات کر رہے ہو کیا جن کی میں نے نشان دہی کی تھی۔ نہیں تو میں انھیں بھی ٹائپ کروں۔
 
رضوان

محفلین
آمنا و صدقنا
لیکن آب گم ابھی چل رہی ہے۔ اتنی ہی ذمہ داری لوں جو میں نبھا پاؤں کچھ اور ساتھیوں سے بھی رابطہ کر رہا ہوں ۔ گاڑی دوڑتی رہے گی۔

غالب پر بات چلی ہے تو تازہ واقعہ بتاتا چلوں کہ ایر پورٹ آنے کے لیے ریڈیو کیب منگوائی تھی ڈرائیور صاحب بھی سخن شناس نکلے بات چلی تھی کہیں محاوروں سے اور اسلام آباد ایر پورٹ تک پہنچتے پہنچتے غالب کے ذاتی زندگی کے المیوں سے لیکر نصیرالدین شاہ کی مشابہت تک بیسیوں اشعار کی ساتھ اُن صاحب نے جی خوش کر دیا- اب بھلا بتایے ایک اوسط درجے کا پڑھا ہوا شخص (کوہاٹ سے تعلق) جب
ع بوئے گل ،نالہ دل، دود چراغ محفل

کا اگلا مصرع آپ کو سنائے تو ہم جیسوں پر ویسے ہی گھڑوں پانی پڑ جاتا ہے۔ اردو کی مقبولیت میں بناء کسی شک کے غالب کا ہی غالب حصہ ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
شگفتہ (یا سیدہ کہوںَ) آپ درست سمجھی ہیں۔ قدیم دواوین اسی طرح ردیف وار کی ترتیب رکھتے تھے۔
لائحۂ عمل تو میں نے محض تجویز کیا تھا، یہ جانے بغیر کہ کتنا مواد پہلے سے موجود ہے۔ تم نے پہلے ہی کافی ٹائپ کر رکھا ہے، یہ علم نہ تھا۔ نبیل کا بھی معلوم نہیں ہوا کہ انھوں نے اور بھی کچھ ٹائپ کیا ہے یا نہیں۔ اس لئے میری مجوزہ تقسیم اب تبدیل کی جا سکتی ہے۔نبیل تم بھی بتاؤ کہ تم نے اور کچھ بھی ٹائپ کیا ہے یا جمع کیا ہے؟
اور اب میں ناظمہ سیدہ شگفتہ کو یہ یہ اختیار دیتا ہوں کہ وہ اب نئی تقسیم کریں۔ میں نے معلم اور بزرگ ہونے کے ناطے یہ تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی نبیل کے مشورے کے مطابق۔
رہا سوال ماخذ کا۔ میرے خیال میں دیوان غالب اتنی کم یاب کتاب تو ہے نہیں کہ نہ ملے۔

اعجاز اختر صاحب

آپ کی کی گئی تقسیم بندی ہی محترم ہے ۔

میں نے ی سے ٹائپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران امید ہے آپ کے نامزد کردہ اراکین یہاں غالب کی باقی غزلیات پیش کر چکے ہوں گے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ یا سیدہ شگفتہ دونوں طرح سے آپ مخاطب کر سکتے ہیں ۔ تنہا سیدہ سے مخاطب کئے جانے سے میں ابھی تک مانوس نہیں ہوپائی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:
آمنا و صدقنا
لیکن آب گم ابھی چل رہی ہے۔ اتنی ہی ذمہ داری لوں جو میں نبھا پاؤں کچھ اور ساتھیوں سے بھی رابطہ کر رہا ہوں ۔ گاڑی دوڑتی رہے گی۔

غالب پر بات چلی ہے تو تازہ واقعہ بتاتا چلوں کہ ایر پورٹ آنے کے لیے ریڈیو کیب منگوائی تھی ڈرائیور صاحب بھی سخن شناس نکلے بات چلی تھی کہیں محاوروں سے اور اسلام آباد ایر پورٹ تک پہنچتے پہنچتے غالب کے ذاتی زندگی کے المیوں سے لیکر نصیرالدین شاہ کی مشابہت تک بیسیوں اشعار کی ساتھ اُن صاحب نے جی خوش کر دیا- اب بھلا بتایے ایک اوسط درجے کا پڑھا ہوا شخص (کوہاٹ سے تعلق) جب
ع بوئے گل ،نالہ دل، دود چراغ محفل

کا اگلا مصرع آپ کو سنائے تو ہم جیسوں پر ویسے ہی گھڑوں پانی پڑ جاتا ہے۔ اردو کی مقبولیت میں بناء کسی شک کے غالب کا ہی غالب حصہ ہے۔

رضوان صاحب ، دل خوش ہوا ان صاحب کے بارے میں سن کر ، ایسے اچھے لوگ ہمارے درمیان موجود ہیں اور ان سے ملنا اچھا لگتا ہے۔

آپ البتہ اپنے بارے میں ضرورکسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔
 
Top