السلام علیکم
رجسٹر ہونے کے بعد ایک جگہ لکھا نظر آیا
اپنا تعارف پیش کریں
اب تعارف میں کیا پیش کیا جائے کہیں کچھ ایسا پیش نہ ہوجائے جو آپ لوگوں کو پسند نہ آئے
ہمارا نام حشمت خالد صمدانی ہے۔ لیکن شخصیت اتنی بارعب نہیں جتنا نام
روشنیوں کے شہر کراچی کے باشندے ہیں
نایاب بھائی یہ کس طرح کیا؟ کیا یہ بھی کوئی طلسماتی ٹیگنگ ہے؟محترم حشمت صمدانی صاحب
آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اچھا۔ مطلب صرف ہائپر لنک ہے۔ ٹیگنگ نہیں۔یہ محترم بھائی کی پوسٹ کے نیچے جو ان کا نام تھا اسے کاپی کر لیا ۔