ماحول کی آلودگی سے نبٹنا ایک صبر آزما ہنر ہے اور ہنر ہمیشہ دل کا ساتھ نہیں دیتا ، دل جو لوگوں اور جگہوں سے جُڑ جاتے ہیں وہ کثافتوں سے نہیں جُڑ سکتے ۔ گو کہ اہل نظر کا رویہ ہمیشہ انہی پتھروں پہ چل کے گر آسکو تو آو کے مصداق رہا ہے مگر گھر کے راستے میں کہکشاں ہو یا پتھر گھر تو گھر ہی ہوتا ہے ۔ وہ اپنی خُو نہ بدلیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کا ورد کرتے ہوئے محفل کے ہر دل عزیز قیصرانی کو محفل میں خوش آمدید ۔