دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔

صائمہ شاہ

محفلین
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں
حق حق حق
دشمنوں کے سینوں پر مونگ دلنے کے لیے میدان میں آ گئے قیصرانی بھائی۔۔۔ خوش آمدید بلکہ کئی مرتبہ خوش آمدید
صائمہ، آپ بھی اگر قیصرانی کی طرح کوئی اعلان فرما کر جاتیں تو آپ کو بھی مس کیا جاتا۔ اگلی مرتبہ دھیان سے اعلان لگانا مت بھولیے گا
:) آپ ایک اعلان مجھے لکھ کر دے دیجیے بوقت ضرورت کام آ جائے گا آپ کا لکھا اعلان تو نہ مجھے بھولے گا نہ دشمنوں کو ۔
 

عثمان

محفلین
صائمہ آپ اور قیصرانی کو واپس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ :)
کیا ساز باز کر کے گئے تھے کہ دونوں اکھٹے گئے اور اچانک اکھٹے آگئے۔
امید ہے اب محفل میں خوب تیزی آئے گی۔ :)
آپ دونوں کو پھر سے خوش آمدید! :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
اتنا بڑا ’’اتفاق‘‘ اتفاق کے بغیر ممکن نظر نہیں آتا!
کیا ہے کہ ہمارے سعود بھائی ہمیں اپنی رنگا رنگ تحاریر کے دھاگے دکھا دکھا کر للچاتے رہے ہم نے سوچا تنہا کیا جانا محفل کی بہنوں کی سہیلی کو بھی ساتھ لیتے جائیں ۔ بس اتفاق سے یہی اتفاق ہو گیا
 
رات ہمیں خبر ملی تھی کہ ایسا کچھ وقوع پذیر ہونے کو ہے، پھر صبح بیدار ہوئے تو وقوعہ واقع ہو چکا تھا۔ البتہ مراسلہ اتنا کثیف و دقیق قسم کا تھا کہ آنکھیں مل کر دو دفعہ پڑھنا پڑا تب جا کر بدقت کچھ سمجھ میں آیا۔ خیر صبح کے وقت کم وقت میں ڈھیر سارے کام نمٹانے ہوتے ہیں اس لیے اس وقت تو کچھ لکھنا مشکل تھا، البتہ ابھی ہم نے وہ مرتبان اٹھایا جس میں مغزل بھائی کے پیغامات کے تراشوں کو کترنوں کی شکل میں کاٹ کر جمع کر رکھا ہے جسے بوقت ضرورت مشکل الفاظ و مرکبات کے ذخیرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس مرتبان میں ہاتھ ڈال کر مٹھی بھر الفاظ نکالے، ان کو سامنے میز پر پھیلایا، اور پایا کہ ان میں ایک لفظ "آمدید" تھا، لیکن ڈھونڈنے پر بھی کہیں "خوش" یا اس کے متبادل کوئی وزنی قسم کا لفظ نہ مل سکا۔ پھر خیال آیا کہ اس کی ضرورت بھی کیا ہے، ہم بھلا کب مانتے ہیں کہ کوئی محفل سے جاتا بھی ہے، پھر بھلا یہ خوش آمدید بار دوم چہ معنی دارد! لہٰذا سارے تراشے سمیٹ کر واپس مرتبان میں رکھ دیے۔ :) :) :)
 

رانا

محفلین
بہت بہت خوش آمدید قیصرانی بھائی اور صائمہ بہنا۔:)
قیصرانی بھائی کو بھی میں نے بہت مس کیا تھا کہ اور صائمہ بہنا کے جانے کا بھی بہت افسوس ہوا تھا کہ بعض نالائقوں کی نالائقیاں دل پر لے بیٹھیں حالانکہ ہر بندہ اس قابل نہیں ہوتا کہ اسکی بات کو اتنی اہمیت دی جائے کہ آپ محفل سے ہی روٹھ جائیں۔ محفل میں بعض جگہ گوسالہ سامری کےنمونے ملتے ہیں جن کی اپنی کوئی آواز نہیں ہوتی ان میں سے نکلنے والی آواز کو نظر انداز کرنے کی روش پکڑیں یا اگر زیادہ ہی ناقابل برداشت ہوجائیں تو انہیں جلا کر ان کی راکھ موضوع کے بہاؤ میں بکھیر دی جائے لیکن محفل پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں۔ بہرحال آپ کی واپسی کا یہ نعرہ بہت اچھا لگا کہ دوسروں کی خاطر ہم اپنی وضع کیوں بدلیں۔ :)
 
آخری تدوین:
Top