قیصرانی بھائی کے واپس آ جانے کی خبر ملی، خوشی کی انتہا نہیں رہی لیکن پھر خیال آیا کہ واپس آنے کی خبر ملنے پر خوش تو ہو رہا ہوں، چلے جانے پر غم کا اظہار کیوں نہ کیا؟ کیا میں اتنا بے حس ہو چکا ہوں کہ مجھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا؟ لیکن سوال یہ ہے کہ بے حسی کوئی ٹیکنیکل جذبہ تو ہے نہیں جو کسی کے چلے جانے پر انیبل (Enable) ہو جائے اور کسی کے واپس آجانے پر ڈس ایبل (Disable) اور ساتھ ساتھ خوشیوں کو بھی ڈاؤن لوڈ (Download) پر لگا جائے۔
تو پھرمجھے اس کشمکش سے نکالنے کا کوئی مناسب بندوبست کیا جائے اور ذاتی پیغام یا سرگوشی میں مطلع کیا جائے کہ چلے جانے کا سبب کیا تھا اور یہ واقعہ پیش آنے اور آج واپس آجانے کے درمیان کتنا وقفہ رہا۔ مناسب الفاظ کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ضروری تو اشکال سے واضح کیا جائے گا تو میں اس کے جواب میں کوشش کروں گا کہ ماضی میں بیتے گئے اس واقعے پر غم کا اظہار کر سکوں تاکہ مجھ پرسے اس ٹیکنیکل بے حسی کا لیبل اتر سکے۔
شکریہ
نوٹ: اگر کسی کو میرے اس واقعے سے بے خبر رہنے کی وجہ میرا سست مزاج ہونا اور حالات حاضرہ سے لاعلم رہنا قرار دینا ہے تو براہ مہربانی اس پر وقت برباد مت کیجئے گا کیونکہ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں۔