ذرا روٹھ جانے پر اتنی خوشامد.....قمر تم بگاڑو گے عادت کسی کی

فاتح

لائبریرین
پہلی بات یہ کہ شاید پہلا مصرع یوں ہے "ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد"
دوسری بات یہ کہ منانے کا کام ہمیں نہیں آتا
تیسری بات یہ کہ اس پر ایک گانا یاد آ گیا
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے منائیں پیا
 
جی!!!!!!!!!!!!!!!!!
منانا بھی تو ایک فن ہے
کیا آپ کو یہ فن آتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷
کوئی روٹھ جائے تو کیسے مناتے ہیں؟؟؟

تجربہ نہیں. آج تک تو جو ہم سے روٹھا ہم اس سے بھی زیادہ اس سے روٹھ گئے. پھر وہی منا لیتا ہمیں.
اب کیا کہیں ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اور رہی بات روٹھنے کی، تو ایک زمانہ مجھے سے روٹھا رہتا ہے، کبھی بیوی تو کبھی بچے، کبھی والدہ تو کبھی بھائی، کبھی دوست تو کبھی اکھٹے کام کرنے والے ساتھی، اب ایک بندہ بھلا کس کس کو منائے۔ ہاں مگر میری بیٹی فاطمہ، روٹھ جائے تو منانا ہی پڑتا ہے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
ویسے میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کوئی مجھ سے روٹھے نہیں اور اگر کوئی روٹھے تو بس جب تک منا نہ لوں مجھے نیند نہیں آنی ۔۔ جلدی سے سوری کر کے منا لیتی ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
انگریزوں نے دو لفظ، ایک سوری اور ایک پلیز کیا ایجاد کیے کہ تگڑے سے تگڑا بندہ بھی ان دو الفاظ کے آگے بکری بن جاتا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا
پلیز بولنا تو اچھے مینرز ہیں
مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے تھے تو امی یا بابا سے کچھ مانگتے تو کہا جاتا کہ وئیر از دا میجک ورڈ
اور اب تو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اگر کوئئ اس کا استعمال نہ کرے تو برا لگتا ہے کہ ہاؤ روڈ

اور غلطی کریں تو سوری تو کہنی ہوتی ہے.. اردو میں بھی تو معافی مانگی جاتی ہے ناں
 
10
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں تو سوچتی ہوں یہ روٹھنے والوں کا حق ہے کہ انہیں منایا جائے
جو لوگ روٹھتے ہیں انہیں بہت مان ہوتا ہے کہ انہیں منایا جائے گا
اور مان رکھنا ظرف کی نشانی ہے
 
فاتح

لائبریرین
میں تو سوچتی ہوں یہ روٹھنے والوں کا حق ہے کہ انہیں منایا جائے
جو لوگ روٹھتے ہیں انہیں بہت مان ہوتا ہے کہ انہیں منایا جائے گا
اور مان رکھنا ظرف کی نشانی ہے
اور جو ہمیشہ کے لیے روٹھ جائیں؟ اور جنھیں منانے کے سو جتن کر کے اپنا مان بھی توڑ لیا جائے مگر وہ من کے نہ دیں۔۔۔ ایسوں کا کیا کریں؟
 
نایاب

لائبریرین
اور جو ہمیشہ کے لیے روٹھ جائیں؟ اور جنھیں منانے کے سو جتن کر کے اپنا مان بھی توڑ لیا جائے مگر وہ من کے نہ دیں۔۔۔ ایسوں کا کیا کریں؟
وہ جو منانے کے قابل ہوتے ہیں ۔ وہ بھلا دل سے کب روٹھتے ہیں ۔ ؟
اور اگر کوئی ہمیشہ کے لیئے روٹھ جائے تو پھر ہم سے کوئی ناقابل معافی بھول ہوئی ہوتی ہے ۔
 
Top