مبارکباد ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے

ذوالقرنین

لائبریرین
زین کی بریکنگ نیوز ۔۔۔ لائیو ۔۔۔

خوشخبری یہ ہے کہ محفل کے رکن ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔ :) یہ انکشاف کل ان سے ملاقات کے دوران ہوا۔۔۔ ۔ شادی رمضان سے قبل ہوئی۔۔۔ ولیمہ کی تقریب انشاء اللہ عید کے بعد ہوگی۔۔۔ موقع ملا تو ہم بھی جائیں گے انشاء اللہ

بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین
بہت بہت شکریہ عمر سیف بھائی!
زین بھائی تو ٹھہرا صحافی بھائی! اس سے کیسے ایسی خبریں بچ سکتے ہیں۔:):):)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں دو سینگوں والے بھیا۔۔۔ اب سینگیں لڑانے کو کوئی مل گیا ہے تو دیکھنا ہے کہ بیلن اور سینگ کی لڑائی میں خون خون کون ہوتا ہے۔۔۔ :) :) :)
انتہائی مشکور و ممنون ہوں سعود بھیا۔ :):):)
اللہ نہ کرے اگر کوئی ایسا موقع آیا تو سینگ نکال کر پلاسٹک والی بیلن اس کے ہاتھ میں تھما کر مسمسی صورت بنا کے کھڑا ہو جاؤنگا۔:D
 
انتہائی مشکور و ممنون ہوں سعود بھیا۔ :):):)
اللہ نہ کرے اگر کوئی ایسا موقع آیا تو سینگ نکال کر پلاسٹک والی بیلن اس کے ہاتھ میں تھما کر مسمسی صورت بنا کے کھڑا ہو جاؤنگا۔:D
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔ بہت ڈھیر ساری نیک تمنائیں آپ دونوں کے نام۔ بے حد خوش رہیں اور دونوں جہانوں میں سرخرو ہوں۔ آمین! :) :) :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
شادی کی بہت مبارک قبول فرمائیں ذوالقرنین بھائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے باعث برکت و رحمت ہو۔
بہت بہت شکریہ شمشاد بھااااائی!

نوٹ : یہ شادی بھی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے ہوئی ہے۔
بالکل جناب۔ :thinking:
:):thumbsup2: کروانے کے پیسے چپکے سے بائی :email: بھجوا دینا۔ پر ذرا:hurryup:) :party::party::party:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ڈھیروں ڈھیر مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔۔۔ سدا شاد و آباد رہیں۔۔
اب کہ جب آپ مظلوم ہونے والے ہیں تو ہماری بھی شادی کیلئے دعا کیجئے گا،،، سُنا ہے مظلوموں کی دعائیں بہت قبول ہوتی ہیں ;):):)
بہت بہت شکریہ حاتم بھائی!
میں تو مظلوم ہو ہی چکا ہوں۔ اللہ آپ کو بھی جلد از جلد کسی گوری آنچل کے پیچھے مجنوں بنا دے۔ آمین
 
Top