ذہانت آزمائیے 3

سارہ خان

محفلین
سوال: ایک پالتو پرندے بیچنے والے نے اپنی دوکان پر ایک طوطے کے پنجرے پر یہ لکھ کر لگایا ہوا تھا کہ وہ طوطا جو کچھ بھی سنے گا دہرائے گا۔۔ ایک آدمی اس طوطے کو خرید کر لے گیا اور دو ہفتے تک اس سے بولتا رہا پر طوطا ایک لفظ بھی نہ بولا۔۔ وہ طوطے کو دوکاندار کے پاس واپس لے گیا ۔۔ دوکاندار نے کہا کہ اس نے طوطے کے بارے میں ہرگز جھوٹ نہیں بولا تھا ۔۔۔ تو پھر طوطا بولا کیوں نہیں تھا ؟
 

میر انیس

لائبریرین
جو شخص اس طوطے کو لے کر گیا تھا وہ گونگا تھا۔ اور جن لوگوں میں لے کر گیا تھا وہ سب بھی گونگے تھے
 

سارہ خان

محفلین
میر انیس ۔۔۔ سوال میں لکھا ہے کہ وہ شخص دو ہفتے تک طوطے سے بولتا رہا ۔۔

عندلیب سسٹر کا جواب صحیح ہے ۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
سوال: ایک گھڑی اگر 4 سیکنڈز میں 5 دفعہ ٹون کرتی ہے تو 10 سیکنڈز میں کتنی مرتبہ ٹون کرے گی۔۔۔؟
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا فہیم تمہارا جواب غلط ہے ۔۔ کیا دیکھوں ؟؟؟

عندلیب سسٹر کا جواب صحیح ہے ۔۔ سسٹر وضاحت بھی تو لکھنی تھی نہ

گھڑی 4 سیکنڈ میں 5 مرتبہ ٹون کرتی ہے مظلب زیرو پر سٹارٹ کرتی ہے اور چوتھے سیکنڈ پر پانچھویں مرتبہ ٹون کرتی ہے پانچھویں سینکنڈ پر چھٹی مرتبہ اس طرح 10ویں سیکنڈ پر 11ویں مرتبہ ٹون کرتی ہے ۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ دیکھنا کہ اب میں ان اعداد و شمار والے سوالات میں ٹانگ اڑانے سے پہلے سوچوں گا:yawn:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں بھئی ذہانت کا آسان سوال ہو جائے ، پاکستان کا قومی ترانہ اسی طرح لکھ کر دکھائیں جس طرح اس کے خالق نے لکھا !
 

میم نون

محفلین
چلیں بھئی ذہانت کا آسان سوال ہو جائے ، پاکستان کا قومی ترانہ اسی طرح لکھ کر دکھائیں جس طرح اس کے خالق نے لکھا !

شگفتہ جی اگر یہ آسان سوال ہے تو جب آپ مشکل سوال کریں گی تو ہم تو محفل ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے :noxxx:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم پھر سے سوچو، سارہ نے "ہوتی ہیں" لکھا ہے، "ہوتے ہیں" لکھا ہوتا تو اور بات تھی۔

ہوسکتا ہے میڈم جی نے ہی ہوتے کو ہوتی کر ڈالا ہوں۔
اب وہ آئیں تو کنفرم ہو۔
تب تک اگر ہمارے دماغ میں کچھ سمایا تو ہم لکھ ماریں گے۔
 
Top