ذہنی چیلنج ۔۔۔2024

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم محفلین
امید ہے کہ آپ سب خیریت و عافیت سے ہوں گے اور زندگی سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔ :goodluck:
کہتے ہیں کہ اگر مشینری بھی کچھ عرصہ رکی رہے تو اسے رواں کرنے میں ذرا محنت تو لگتی ہے۔ اس کے پرزوں کی دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے۔ :battingeyelashes:
انسانی دماغ یوں تو چلتا ہی رہتا ہے لیکن اسے مزید تیز اور تیز تر بلکہ تیز ترین کرنے کے لیے ذہنی مشقیں بھی اہمیت رکھتی ہیں۔
تو دوستو !
اس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کچھ ہلا گُلا کیا جائے۔ کچھ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے اور
اور
محفل کا ذہین ترین محفلین ہونے کا اعزاز پایا جائے۔
جی ہاں۔۔۔ درست سُنا آپ نے۔
اردو محفل کی طرف سےجیتنے والے کو ایک خوبصورت سی ٹرافی یادگار کے طور پر دی جائے گی۔

ذہنی چیلنج کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں:

آپ کو ہر دن ، اور دن کے مختلف اوقات میں ایک ایک کر کے نیا چیلنج دیا جائے گا۔
حل کرنے کا وقت بالکل مقرر نہیں۔ جتنا سوچنا چاہتے ہیں، اتنا سوچئیے۔ ہاں اگر کسی دوسرے محفلین نے درست جواب دے دیا اور ہم نے تالیاں بجا دیں تو اگلا چیلنج دے دیا جائے گا۔

توکیا آپ ذہنی ورزش کے لیے تیار ہیں؟
کیا ہم اس لڑی کو آگے بڑھائیں جس میں آپ کی عقل، تجزیاتی مہارت، اور تخلیقی صلاحیتوں کو آزمائش میں ڈالیں ؟

اور ہاں ۔۔۔ سب سے ضروری بات
گھبرانا بالکل نہیں ہے۔
غلط جواب دینے سے گھبرانا بالکل بھی نہیں ہے۔ کہ یہ سب تو سیکھنے کا ہی ایک حصہ ہے۔

چلئیے، کھیلنا شروع کریں اور اپنی سوچ کی حدود کو چیلنج کریں!
آئیے، اپنے دماغی خزانوں کو کھولیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

جواب کی تفصیل لکھ دیجئیے گا تا کہ وضاحت ہو جائے اور جن کو سمجھ نہ آئی ہو، وہ بھی جان سکیں۔
 
آخری تدوین:
ہر ڈبے کے ہندسوں کو جمع کرو تو اس کا ٹوٹل لکھ دو ۔ جیسا کہ پہلا ڈبہ ہے۔ 2+2+4=8 ۔ اس ترتیب سے نیچے والے چاروں ڈبے۔
دوسرا ڈبہ بائیں جانب :
1+3+5=9
اس ترتیب اور طریقہ سے باقی دو بھی ۔ چاروں ڈبے ایسے حل ہوئے ۔ اور پانچواں اوپر والا ڈبہ بن گیا۔
 
سید عاطف علی

جوگی جی۔۔۔آپ نے سانپ پکڑ لیا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سر! سَن 47 میں رکنیت کے وقت جوگی لکھ دیا تھا۔ اب نام تبدیلی کے لیے اعلیٰ حکام کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

خیر! سانپ تو سپیرے پکڑتے ہیں۔ جوگی نہیں۔ :p
جوگ لینے کے بعد پوسٹ گریجویٹ کریں تو سپیرے بن جاتے ہیں ۔اور ڈاکٹریٹ کریں تو سادھو۔
 
جوگ لینے کے بعد پوسٹ گریجویٹ کریں تو سپیرے بن جاتے ہیں ۔اور ڈاکٹریٹ کریں تو سادھو۔
سر! بس یہی سند چاہیے تھی۔
میں عرصہ سے ایک ہی کلاس میں بار بار فیل ہو رہا تھا۔
امید ہے ادارہ چھوڑنے(نام تبدیلی) کی درخواست جلد منظور ہو جائے گی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہر ڈبے کے ہندسوں کو جمع کرو تو اس کا ٹوٹل لکھ دو ۔ جیسا کہ پہلا ڈبہ ہے۔ 2+2+4=8 ۔ اس ترتیب سے نیچے والے چاروں ڈبے۔
دوسرا ڈبہ بائیں جانب :
1+3+5=9
اس ترتیب اور طریقہ سے باقی دو بھی ۔ چاروں ڈبے ایسے حل ہوئے ۔ اور پانچواں اوپر والا ڈبہ بن گیا۔
جواب درست ہے لیکن عاطف بھیا نے پہلے جواب دیا۔
اگلی بار کے لیے نیک خواہشات۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سوال نمبر 2
خالی جگہ میں A, B, C,D میں سے کون سی گھڑی آئے گی۔

5C9Jbo.jpg

جواب وضاحت سے دیجئیے گا۔ ورنہ درست ہونے کے باوجود تالیاں نہ بجائی جائیں گی۔​
 
سی ۔
C

سوال نمبر 2
خالی جگہ میں A, B, C,D میں سے کون سی گھڑی آئے گی۔

5C9Jbo.jpg

جواب وضاحت سے دیجئیے گا۔ ورنہ درست ہونے کے باوجود تالیاں نہ بجائی جائیں گی۔​
C
سی

وضاحت:

ہر گھڑی میں بلترتیب ایک گھنٹہ 5 منٹ کا وقفہ ہے۔
 
Top