ذہین و فطین محفلین!

نور وجدان

لائبریرین
ہمارے جی میں آیا کہ ایسے محفلین کی فہرست تیار کی جائے جن سے مکالمہ کرنا 'مشکل' ہے اور جو آپ کو لاجواب کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ اس فہرست میں نام کسی خاص ترتیب سے موجود نہ ہیں؛ بس جو نام ذہن میں آتے گئے، آپ کے سامنے رکھے جا رہے ہیں۔ اس فہرست میں یقینی طور پر کچھ اور ناموں کا اضافہ ہو گا؛ جو کہ ذہن میں آتے چلے جائیں گے۔ آپ بھی چاہیں تو ایسے محفلین کے نام یہاں درج کروا سکتے ہیں۔

محمد وارث زیک محمد سعد الف نظامی عثمان سید عمران محمد تابش صدیقی فاتح دوست ابن سعید نیرنگ خیال عبدالقیوم چوہدری
(ہم ان محفلین سے سے اکثر کے مداح ہیں، اس لیے اس فہرست سے منفی تاثر نہ لیا جائے؛ ارے بھئی ،تعریف ہی کی گئی ہو گی)

یقینی طور پر، اور بھی احباب ہوں گے تاہم یہ احباب ضرورت سے زیادہ ذہین و فطین ہیں اور اپنی غلط یا سچ بات کو درست تسلیم کروانے کے ہنر میں ماہر ہیں، اس لیے ان سے بات کرتے ہوئے دیگر محفلین کو ذرا محتاط رہنا ہو گا۔

بعض محفلین معطل ہوئے، ان کا اور جاسم صاحب کا تذکرہ یہاں بے محل ہے۔
یہ کتنے نرم مزاج اور ہنس مکھ انسان و محفلین تھے...اب نجانے کہاں ہیں .... ایسے ایسے محفلین چھوڑ گئے جن کی باتیں اب بھی خوشبو بکھیرتی ہیں
 
Top