محمد وارث
لائبریرین
یہ کون سی اقسام ہیں؟
میں تو Novo Nordisc A/S, Denmark کا Levemir FlexPen گرین کلر والا استعمال کر رہا ہوں۔ ان کے پاس دو اور مختلف انسولین بھی ہیں۔ مجھے آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا تھا دوسرا سال ہے، استعمال کرتے ہوئے۔ اگر کھانے پینے مین بد احتیاطی نہ ہو تو شوگر عموماً کنٹرول مین ہی رہتی ہے۔
جی انسولین عموماً چار پانچ قسم کی ہوتی ہیں۔
تیز ترین اثر کرنے والی Rapid
تھوڑی مدت تک اثر کرنے والی ریگولر اس کے ساتھ R لکھا ہوتا ہے۔
درمیانی مدت تک اثر کرنے والی NPH یا N
R اور N کا مرکب جیسے 70 - 30، اس میں 70 فی صد این اور 30 فی صد ریگولر ہوتی ہے۔ ان دونوں کو مختلف مقدار سے مرکب کیا جا سکتا ہے جیسے 50 - 50 بھی، لیکن یہ ڈاکٹر فیصلہ کرتا ہے۔
دیرپا اثرات کرنے والی، Lantus یا Levemir اسکے اثرات چوبیس گھنٹوں تک یکساں رہتے ہیں۔
تمام پین بھی انہی اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں اگر آپ Levemir استعمال کر رہے ہیں تو مطلب آپ دن بھی بس ایک بار ہی استعمال کرتے ہونگے۔