تعارف رئبیکا افتخار

سلام سب کو، میں یہاں پر نئی بھی ہوں اور نہیں بھی، نئی اس طرح کہ آج رجسٹر ہوئی ہوں اور نہیں اس طرح میرے میاں اس سائیٹ کو عرصہ سے استعمال کررہے ہیں، میرے خیال میں آپ سب ہی انکو جانتے ہیں، بس انکا پیچھا کرتے کرتے میں ادھر بھی آتی، انکی پوسٹس بھی پڑھتی اور لازم دیگر ممبران کی بھی، پھر انہوں نے تو نیٹ کا غیر ضروری استعمال تقریباُ چھوڑ ہی دیا، چند دنوں پہلے پاکستان سے واپس آئی ہوں، سارا دن گھر میں بچوں کے ساتھ، باہر جا نہیں سکتی اور نیٹ گردی کے علاوہ کوئی چارا نہیں۔ اور خیر سے ہم بھی ادھر۔
امید ہے کہ ابھی کے لئے اتنا ہی کافی ہے اگر کوئی صاحب/صاحبہ مذید حصول علم کے طالب ہوں تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔ ورنہ خوش آمدید کا ایک پیغام تو چھوڑ سکتے ہیں۔
شب بخیر
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید بھابھی ربیکا افتخار راجہ صاحبہ

بہت خوشی ہوئی کہ اس طرح کم از کم راجہ صاحب کی کمی کسی حد تو پوری ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
ربیکا افتخ۔۔۔ار صاحبہ
آداب وس۔۔۔۔لامِ مس۔۔۔۔۔نون
بھابھی تب ہی کہوں گا جب اٹالین پیزا کھلائیں گی :grin: :grin:
اردو کے دوستوں کی رزم گام میں صمیمِ قلب سے
خوش آمدید ، پخیر راغ۔۔۔لے ، وش اتکے ، جی آیا نوں ، آؤ بی بی سیہب ، ویلکم ، ست بسم اللہ
امید ہے آپ یہاں تش۔۔ریف لاتی رہیں گی اور ’’ان‘‘ کی کمی کا ہاتھ بٹاتی رہیں گی۔
والس۔۔لام
دیدہ ودل فرشِ راہ
کوہساروں کی وادی سے ہجرتی
اس۔۔یرِ ش۔۔ہرِ ہمہ جہتاں
مح۔۔۔۔۔مد مح۔۔۔۔۔مود مغ۔۔۔۔ل
[/font]
 

محسن حجازی

محفلین
ربیکا بھابھی!
جناب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے تو نہیں البتہ دل سے خوش آمدید ضرور کہتے ہیں۔ گہرائیوں میں بہت کچھ دفن ہے بڑے مسئلے ہیں کہ کافی عرصے سے کوئی ان گہرائیوں میں نہیں اترا بلکہ اب تو ہم خود بھی احتراز برتنے لگے ہیں :grin:
چلئے یہ تو خوب رہی کہ آپ افتخار بھائی کے نقش قدم دیکھتے دیکھتے یہاں تک پہنچ گئیں :grin: اس پر ہم تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں :rolleyes:
آپ کے مراسلے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اردو ویب پر آنا نیٹ کا غیر ضروری استعمال ہے۔ :confused:
یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ استعمال تبھی ضروری ہے جب انسان بچوں میں پھنس جائے اور پائے رفتن نہ جائے آمدن (یا اس قسم کی کچھ) صورتحال پیدا ہو جائے تو انسان اردو ویب کو استعمال کر لے۔ :grin:
جی ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
حصول علم کے تو ہم بھی بہت شائق ہیں۔
پڑوسیوں کی باتیں کان لگا کر دھیان سے سنتے ہیں۔ :grin: :grin:

ایک بار پھر خوش آمدید!
کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت کہ ہمیں ایسی ہی بے سروپا گفتگو کے عادی ہیں۔ :(
بہتر ہو جائیں گے وقت کے ساتھ :rolleyes:

والسلام،
محسن
 

محسن حجازی

محفلین
قبلہ مغل صاحب! آپ کی تحریر میں حروف یوں ایک دوجے سے جدا جدا نظر آتے ہیں گویا خود کش حملے کے بعد کا منظر ہو۔ :grin:
فونٹ کا قصور بتا رہے ہیں لٹھ لے کر ہمارے پیچھے مت چلے آئیے گا۔ :rolleyes:
 

مغزل

محفلین
قبلہ مغل صاحب! آپ کی تحریر میں حروف یوں ایک دوجے سے جدا جدا نظر آتے ہیں گویا خود کش حملے کے بعد کا منظر ہو۔ :grin:
فونٹ کا قصور بتا رہے ہیں لٹھ لے کر ہمارے پیچھے مت چلے آئیے گا۔ :rolleyes:

جناب کا اقبال بلند ہو (مقام تو ویسے ہی بلند ہے ) :grin:
غیر متعلقہ گفتنی سے حذر بہتر :beating:
سلامُ ُعلیکم
 
Top