رئبیکا افتخار
محفلین
ویلکممممممممممممممممممم ربیکا افتخار جی دل کہ گہرائیوںسے آپ کا استقبال کرتے ہیں ہم اردو محفل میں
ثوبیہ بہت شکریہ آپکے الفاظ کا، امید ہے کہ آپ کے ساتھ ہماری دوستی خوب نبھے گیا۔ کیا آپ اپنے بارے کچھ بتائیں گی؟
ویلکممممممممممممممممممم ربیکا افتخار جی دل کہ گہرائیوںسے آپ کا استقبال کرتے ہیں ہم اردو محفل میں
ربیکا بھابھی!
جناب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے تو نہیں البتہ دل سے خوش آمدید ضرور کہتے ہیں۔ گہرائیوں میں بہت کچھ دفن ہے بڑے مسئلے ہیں کہ کافی عرصے سے کوئی ان گہرائیوں میں نہیں اترا بلکہ اب تو ہم خود بھی احتراز برتنے لگے ہیں
چلئے یہ تو خوب رہی کہ آپ افتخار بھائی کے نقش قدم دیکھتے دیکھتے یہاں تک پہنچ گئیں اس پر ہم تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں
آپ کے مراسلے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اردو ویب پر آنا نیٹ کا غیر ضروری استعمال ہے۔
یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ استعمال تبھی ضروری ہے جب انسان بچوں میں پھنس جائے اور پائے رفتن نہ جائے آمدن (یا اس قسم کی کچھ) صورتحال پیدا ہو جائے تو انسان اردو ویب کو استعمال کر لے۔
جی ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
حصول علم کے تو ہم بھی بہت شائق ہیں۔
پڑوسیوں کی باتیں کان لگا کر دھیان سے سنتے ہیں۔
ایک بار پھر خوش آمدید!
کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت کہ ہمیں ایسی ہی بے سروپا گفتگو کے عادی ہیں۔
بہتر ہو جائیں گے وقت کے ساتھ
والسلام،
محسن
سلام سب کو، میں یہاں پر نئی بھی ہوں اور نہیں بھی، نئی اس طرح کہ آج رجسٹر ہوئی ہوں اور نہیں اس طرح میرے میاں اس سائیٹ کو عرصہ سے استعمال کررہے ہیں، میرے خیال میں آپ سب ہی انکو جانتے ہیں، بس انکا پیچھا کرتے کرتے میں ادھر بھی آتی، انکی پوسٹس بھی پڑھتی اور لازم دیگر ممبران کی بھی، پھر انہوں نے تو نیٹ کا غیر ضروری استعمال تقریباُ چھوڑ ہی دیا، چند دنوں پہلے پاکستان سے واپس آئی ہوں، سارا دن گھر میں بچوں کے ساتھ، باہر جا نہیں سکتی اور نیٹ گردی کے علاوہ کوئی چارا نہیں۔ اور خیر سے ہم بھی ادھر۔
امید ہے کہ ابھی کے لئے اتنا ہی کافی ہے اگر کوئی صاحب/صاحبہ مذید حصول علم کے طالب ہوں تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔ ورنہ خوش آمدید کا ایک پیغام تو چھوڑ سکتے ہیں۔
شب بخیر
محسن اور فیصل بھائی بہت شکریہ آپ کے پیغامات کا، لگتا ہے آپ کافی عرصہ سے افتخار کو جانتے ہیں۔ مجھے بھی نیا پن محسوس نہیں ہوتا، کل ہی ان سے کافی لوگوں کے بارے میں بات کررہی تھی اور سب کی ہی تو تعریف کررہے تھے۔
ویسے فیصل بھائی آپ کے لیے بھی ایک خوش آمدید تو بنتا ہے کہ آپ کا ہمارا سامنا کافی دنوں بعد ہو رہا ہے اور وہ بھی افتخار بھائی کی موجودگی میں
محسن اور فیصل بھائی بہت شکریہ آپ کے پیغامات کا، لگتا ہے آپ کافی عرصہ سے افتخار کو جانتے ہیں۔ مجھے بھی نیا پن محسوس نہیں ہوتا، کل ہی ان سے کافی لوگوں کے بارے میں بات کررہی تھی اور سب کی ہی تو تعریف کررہے تھے۔
افتخار بھائی ابھی بھی وقت ہے اپنے کمپیوٹر سے تمام Archive ہٹا دیں، جس دن بھابھی صاحبہ کو یہ دیکھنا آ گیا، سب کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا۔ بندوق میرے کندھے پر مت رکھیں۔
وہ تو ٹھیک ہے پر اتنی مشکل اردو لکھنا چہ معنی وارد؟شمشاد بھائی ورغلاؤ فہرست میں پہلا نام آپ کا ہی ہے۔ میرے سارے کارناموں کی وجہ آپ ہی ہیں رونہ قبل اس وقت صفائیاں پیش کرنا چہ معنی است؟