محمداحمد
لائبریرین
آپ اسی پی پی پی کی بات کر رہے ہیں نا جس سے پچھلے دنوں عمران خان نے ہاتھ ملایا تھا اور کافی گرما گرم اتحاد کی کھیر بھی پکی تھی
آپ نے پھر وہی کام کیا۔
یعنی ایک غلط کام آپ کے مخالفین کریں تو وہ آپ کے بھی جائز ہوگیا۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے میرے بھائی؟
رہی بات عمران خان کی پی پی سے ہاتھ ملانے کی بات، تو اس میں دو باتیں ہیں:
- ایک تو یہ کہ یہ ساتھ ون پوائنٹ ایجنڈا پر تھا یعنی صرف پانامہ لیکس کے معاملے میں پی پی کا ساتھ چاہا تھا عمران خان نے۔ اس میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ ایک دوسرے کے سراسر خلاف مذہبی جماعتیں ناموسِ رسالت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ساتھ کھڑی ہو گئی تھیں۔
- دوسری بات یہ کہ اس پر بھی عمران خان کو پارٹی کے اندر اور باہر سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم ن لیگ پانچ سال پی پی کی کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی اور اپنی حکومت میں ان کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔
کیا یہ دونوں معاملے ایک ہی جیسے ہیں؟