رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

بھئی ہم بے وفا نہیں۔ ہم نے بچپن کے تمام عشقوں کا ابھی تک سینے سے لگا رکھا ہے۔ مرزا نے پکے ٹوٹے عاشق کے انداز میں کہا۔

یہاں مرزا کا انداز جچ رہا ہے۔ تاہم عشقوں کی جگہ کوئی معاشقوں جیسا کوئی لفظ ہوتا تو لطف دوبالا ہو جاتا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مرزا بغور اس لڑکے جائزہ لینے لگے۔ گویا قصاب قربانی کے جانور کو تاڑ رہا ہو۔

یہاں ایک جملہ تجویز کروں؟
مرزا اس لڑکے کا یوں جائزہ لینے لگے جیسے قصاب آنکھوں آنکھوں میں جانور کو تولتا ہے۔
بہترین تجویز ہے سر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی ہم بے وفا نہیں۔ ہم نے بچپن کے تمام عشقوں کا ابھی تک سینے سے لگا رکھا ہے۔ مرزا نے پکے ٹوٹے عاشق کے انداز میں کہا۔

یہاں مرزا کا انداز جچ رہا ہے۔ تاہم عشقوں کی جگہ کوئی معاشقوں جیسا کوئی لفظ ہوتا تو لطف دوبالا ہو جاتا
یکطرفہ عشق بیان کرنے کے لئے معاشقہ کیا مناسب ہوگا؟

محترمہ برق صاحبہ کی آمد کے انتظار میں یو پی ایس کا وصال ہوگیا تھا۔ اس لئے جواب نہیں دے سکا۔
 
عشق بازی ، عشق بازیوں ، عشق مشک ، کوئی سا لفظ لے آئیے، جملہ تھوڑا سا بدل لیجئے، یہاں کون سا وزن اور بحر ،یا قافیے کا مسئلہ ہے!
 
یعنی مکالماتی جملے واوین میں لکھے جائیں؟ میں نے مصرعے تو واوین میں کئے ہیں۔ لیکن مکالمہ کے لئے نہیں۔
مکالمے پر دوہرے واوین لگائے ہیں تو اس کے اندر کوئی مصرع، کوئی ذیلی مکالمہ آ جائے تو اس پر اکہرے واوین لگا لیں، پیراگراف کے بیچوں بیچ حسبِ ضرورت آپ علامتِ مصرع (ع : ) لا سکتے ہیں۔
کوئی سا طرز اپنا لیجئے، کوئی قید نہیں۔ پر، یہ ضرور ہے جو طرز بھی آپ اپنائیں آپ کا پورا آرٹیکل اسی طرز پر رہے۔
 
آخری تدوین:
گلی کے نکڑ سے ایک منحنی سا نوجوان، بال بکھرے شاعر نما چہرے سے اداسی مترشح چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا نمودار ہوا۔

گلی کی نکڑ سے ایک منحنی سا نوجوان، بکھرے بالوں اور شاعر نما چہرے سے اداسی مترشح، چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا ، ڈولتا، ڈگمگاتا، نمودار ہوا۔
اتفاق سے ایک نکتہ ذہن میں آ گیا، جملے کے اندر مناسب حد تک ہم قافیہ یا قریب القافیہ الفاظ آ جائیں تو بھلے لگتے ہیں۔ انشائیہ، فکاہیہ اور شگفتہ نگاری میں یہ البتہ دھیان میں رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں معنوی یا لفظیاتی ثقالت پیدا نہ ہو۔
 
اختتام بہت عمدہ رہا! قابلِ تحسین!

میں نے جو کچھ لکھا ہے اسے نکھار سنوار کی تجاویز سمجھئے گا، تنقید بہت مختلف چیز ہے۔
آداب۔
 
یکطرفہ عشق بیان کرنے کے لئے معاشقہ کیا مناسب ہوگا؟

محترمہ برق صاحبہ کی آمد کے انتظار میں یو پی ایس کا وصال ہوگیا تھا۔ اس لئے جواب نہیں دے سکا۔

مرزا اور اُس لونڈے سے زیادہ وفادار تو یہ تاروں کا گچھا نکلا نا! ۔۔۔۔ ہجر میں جان سے گیا! محبوبہ آئے گی تو پھر سے جی اٹھے گا!
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!

ایک بہت ہی شگفتہ اور پُر لطف تحریر۔۔۔۔!

ان کے کرداروں کا بہت ذکر ہے اس لڑی میں۔ چلیے مرزا صاحب سے تو ہمارے ذہن میں ایک نام آتا ہے لیکن یہ رائے صاحب؟ :) :) :)

خوبصورت تحریر پر مبارکباد قبول کیجے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عشق بازی ، عشق بازیوں ، عشق مشک ، کوئی سا لفظ لے آئیے، جملہ تھوڑا سا بدل لیجئے، یہاں کون سا وزن اور بحر ،یا قافیے کا مسئلہ ہے!
ٹھیک ہے استاد محترم۔۔۔

مکالمے پر دوہرے واوین لگائے ہیں تو اس کے اندر کوئی مصرع، کوئی ذیلی مکالمہ آ جائے تو اس پر اکہرے واوین لگا لیں، پیراگراف کے بیچوں بیچ حسبِ ضرورت آپ علامتِ مصرع (ع : ) لا سکتے ہیں۔
کوئی سا طرز اپنا لیجئے، کوئی قید نہیں۔ پر، یہ ضرور ہے جو طرز بھی آپ اپنائیں آپ کا پورا آرٹیکل اسی طرز پر رہے۔
ابھی تدوین کا آغاز کرتا ہوں۔ پھر آپ کو دوبارہ زحمت دیتا ہوں۔ :)

گلی کے نکڑ سے ایک منحنی سا نوجوان، بال بکھرے شاعر نما چہرے سے اداسی مترشح چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا نمودار ہوا۔

گلی کی نکڑ سے ایک منحنی سا نوجوان، بکھرے بالوں اور شاعر نما چہرے سے اداسی مترشح، چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا ، ڈولتا، ڈگمگاتا، نمودار ہوا۔
اتفاق سے ایک نکتہ ذہن میں آ گیا، جملے کے اندر مناسب حد تک ہم قافیہ یا قریب القافیہ الفاظ آ جائیں تو بھلے لگتے ہیں۔ انشائیہ، فکاہیہ اور شگفتہ نگاری میں یہ البتہ دھیان میں رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں معنوی یا لفظیاتی ثقالت پیدا نہ ہو۔
یہ نکات ذہن نشین کر رہا ہوں۔ تاکہ آئندہ کی تحاریر میں بھی کام آئیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عین ممکن ہے کہ پرانی تحاریر میں بھی تدوین کا عمل کروں۔
 
ٹھیک ہے استاد محترم۔۔۔

ابھی تدوین کا آغاز کرتا ہوں۔ پھر آپ کو دوبارہ زحمت دیتا ہوں۔ :)

یہ نکات ذہن نشین کر رہا ہوں۔ تاکہ آئندہ کی تحاریر میں بھی کام آئیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عین ممکن ہے کہ پرانی تحاریر میں بھی تدوین کا عمل کروں۔

اتنی ڈھیر ساری محبتیں!! ۔۔ قرضے پر قرضہ!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اختتام بہت عمدہ رہا! قابلِ تحسین!

میں نے جو کچھ لکھا ہے اسے نکھار سنوار کی تجاویز سمجھئے گا، تنقید بہت مختلف چیز ہے۔
آداب۔
سر یہ حقیر دل سے شکرگزار ہے کہ آپ نے اس قدر تفصیلی رہنمائی فرمائی۔ اصل تحریر میں تدوین کر دی ہے۔ تاہم ابھی اکہرے اور دہرے واوین کی تبدیلی باقی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عنوان کوئی اور سوچئے، شوخ سا ہو ۔۔۔
اس میں رائے صاحب کی اہمیت ثانوی رہ جاتی ہے، مرزا اور نیا مجنوں اول ہیں۔
یہ پہلو واقعی نظرانداز ہوگیا تھا۔ عنوان بہت سوچا۔ لیکن چونکہ تحریر اس وقت ادھر تازہ تازہ ہی لکھی تھی۔ اس لئے یہی رکھ دیا۔ اب کچھ اور سوچتا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔!

ایک بہت ہی شگفتہ اور پُر لطف تحریر۔۔۔ ۔!

ان کے کرداروں کا بہت ذکر ہے اس لڑی میں۔ چلیے مرزا صاحب سے تو ہمارے ذہن میں ایک نام آتا ہے لیکن یہ رائے صاحب؟ :) :) :)

خوبصورت تحریر پر مبارکباد قبول کیجے۔ :)
بہت شکریہ احمد بھائی۔۔ رائے صاحب ذرا چیر پھاڑنے والے القابات رکھتے ہیں۔ اس لئے ان کا نام لکھتے ڈر لگا۔ :)
 
Top