رات، رتیاں، رین اور شب کے الفاظ پر مبنی اردو اشعار

زیرک

محفلین
تمام شہر میں تھا سر پھری ہواؤں کا رقص
چراغ میری ہی بستی کے کیوں بجھے ہر شب
 

زیرک

محفلین
سنا ہے پہلے بھی ایسے میں بجھ گئے ہیں چراغ
دلوں کی خیر مناؤ، بڑی اداس ہے رات
 

زیرک

محفلین
دل دُکھاتا ہے وہ مل کر بھی مگر آج کی رات
اُسی بے درد کو لے آؤ کہ کچھ رات کٹے
ناصر کاظمی​
 

زیرک

محفلین
یخ بستہ شبِ ہجر کی برفیلی ہوا میں
مجھ کو تِرا غم، تجھ کو تِری شال مبارک
رحمان فارس​
 

خالق داد

محفلین
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی

جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے

جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم

جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
 

زیرک

محفلین
ورنہ دن رات میں سر توڑ مشقت کرتا
کیا کروں پیار کمایا بھی نہیں جا سکتا
شہزاد نیر​
 

زیرک

محفلین
بال اپنے اس پری رو نے سنوارے رات بھر
سانپ لوٹے سیکڑوں دل پر ہمارے رات بھر
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
زلفیں منہ پر ہیں، منہ ہےزلفوں میں
رات بھر صبح، شام دن بھر ہے
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
راتوں کو بھٹکنے کی دیتا ہے سزا مجھ کو
دشوار ہے پہلو میں، دل تیرے بِنا رکھنا
قتیل شفائی​
 
Top