اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے فرحت احساس
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین دسمبر 12، 2018 #61 اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے فرحت احساس
زیرک محفلین دسمبر 12، 2018 #62 دن اسی فرق کے جنگل میں گزر جاتا ہے رات یادوں کا وہی زہر پلاتی ہے مجھے
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 12، 2018 #63 ایک رات چاندنی مرے بستر پہ آٸی تھی میں نے تراش کر ترا چہرا بنا دیا احمد مشتاق
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #65 رات کی رات مسافر ہوں تری بستی میں شب کا تارا ہوں نظر آ کے چلا جاؤں گا
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #66 تمام شہر میں تھا سر پھری ہواؤں کا رقص چراغ میری ہی بستی کے کیوں بجھے ہر شب
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #68 سنا ہے پہلے بھی ایسے میں بجھ گئے ہیں چراغ دلوں کی خیر مناؤ، بڑی اداس ہے رات
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #69 دل دُکھاتا ہے وہ مل کر بھی مگر آج کی رات اُسی بے درد کو لے آؤ کہ کچھ رات کٹے ناصر کاظمی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #71 یخ بستہ شبِ ہجر کی برفیلی ہوا میں مجھ کو تِرا غم، تجھ کو تِری شال مبارک رحمان فارس
خالق داد محفلین دسمبر 17، 2018 #73 رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #74 ورنہ دن رات میں سر توڑ مشقت کرتا کیا کروں پیار کمایا بھی نہیں جا سکتا شہزاد نیر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #75 بال اپنے اس پری رو نے سنوارے رات بھر سانپ لوٹے سیکڑوں دل پر ہمارے رات بھر مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #76 زلفیں منہ پر ہیں، منہ ہےزلفوں میں رات بھر صبح، شام دن بھر ہے مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #77 راتوں کو بھٹکنے کی دیتا ہے سزا مجھ کو دشوار ہے پہلو میں، دل تیرے بِنا رکھنا قتیل شفائی
جاسمن لائبریرین جولائی 21، 2019 #78 ہم نے تو چراغوں کی طرح فرض نبھایا اب رات کی کالک کو سحر کون کرے گا پاکیزہ بیگ
جاسمن لائبریرین جنوری 10، 2020 #79 ردائے شب پہ نئے طرز سے وصال لکھا بچھڑنے والوں نے اک دوسرے سے باتیں کیں (عدنان محسن)