رات دیر تک جاگنے کے حیرت انگیز فوائد

سودا، تری پڑھ پڑھ کے آنکھوں میں کٹی رات
آئی ہے سحر ہونے کو ٹک تو کہیں مر بھی​
یہ شعر ایک جگہ یوں لکھا تھا
لب آئی سحر ہونے کو ظالم کہیں مر بھی

ایسے مجھے زیادہ پسند ہے پر صحیح ویسے ہی ہے جیسے آپ نے لکھا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ شعر ایک جگہ یوں لکھا تھا
لب آئی سحر ہونے کو ظالم کہیں مر بھی

ایسے مجھے زیادہ پسند ہے پر صحیح ویسے ہی ہے جیسے آپ نے لکھا ہے۔

درست شعر یوں ہے۔ میں نے تبدیلی کی ہے۔
سوداؔ، تری فریاد سے آنکھوں میں کٹی رات
آئی ہے سحر ہونے کو ٹک تو کہیں مر بھی

مکمل غزل یہاں سے پڑھی جا سکتی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
افسوس!! شاید ہم رات گئے تک جاگنے کے "حیرت انگیز" فوائد سے آج تک اس لیے مستفید نہیں ہو سکے کہ اگر ایک رات دیر تک جاگ لیں تو دوسری رات آٹھ بجے ہی نیند آ جاتی ہے۔ :D
 

باباجی

محفلین
افسوس!! شاید ہم رات گئے تک جاگنے کے "حیرت انگیز" فوائد سے آج تک اس لیے مستفید نہیں ہو سکے کہ اگر ایک رات دیر تک جاگ لیں تو دوسری رات آٹھ بجے ہی نیند آ جاتی ہے۔ :D
نعمت لگتی ہے کبھی کبھی موت کی یہ عارضی شکل
کچھ دیر کو تو فکر و اندیشہ سے نجات ملتی ہے
 

صائمہ شاہ

محفلین
افسوس!! شاید ہم رات گئے تک جاگنے کے "حیرت انگیز" فوائد سے آج تک اس لیے مستفید نہیں ہو سکے کہ اگر ایک رات دیر تک جاگ لیں تو دوسری رات آٹھ بجے ہی نیند آ جاتی ہے۔ :D
میں چار پانچ گھنٹے سے زیادہ سو لوں تو شدید تھکاوٹ کے ساتھ اٹھتی ہوں :)
 

زیک

فوٹوگرافر
کچھ ایسا ہی حال میرا بھی ہے میں 24 گھنٹوں میں تقریباً 5 گھنٹے ہی سوتی ہوں.
مجھے بھی کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا :lol:

ہم تو صرف آدھی ارتقائی روایت توڑ رہے ہیں رات کو لیٹ سوتے ہیں لیکن صبح جلدی اٹھ جاتے ہیں

غلط
پانچ گھنٹے بھرپورنیند کافی ہے۔ بلکہ 2 گھنٹے کافی ہے شرط بھرپور ہونا ہے

اج کل دو گھنٹے ہی سورہا ہوں

میں تو پچھلے دس سال سے 4 گھنٹے سوتا ہوں
اور بیس گھنٹے تک فریش رہتا ہوں
مہینے میں ایک بار 8 گھنٹے کی نیند لازمی لیتا ہوں
سسٹم ری اسٹارٹ کے لیئے :)
اس سے پہلے میری روٹین تھی صبح 4 سے 11 :D

میں چار پانچ گھنٹے سے زیادہ سو لوں تو شدید تھکاوٹ کے ساتھ اٹھتی ہوں :)
آج پتا چلا کہ میں اتنا نکما کیوں ہوں۔ ساری دنیا دو سے پانچ گھنٹے سو رہی ہے اور میں پورے آٹھ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
میں چار پانچ گھنٹے سے زیادہ سو لوں تو شدید تھکاوٹ کے ساتھ اٹھتی ہوں :)
جی ہاں!! ٹھیک کہا آپ نے صائمہ اپیا!! :)
لیکن ہمارے ساتھ معاملہ تھوڑا سا مختلف ہے.. ہم چاہے رات دیر سے سوئیں یا جلدی، سحر خیزی کی عادت ہے۔ اگر دن چڑھے تک سوئے رہیں تو تھکاوٹ سی محسوس ہوتی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top