رات کو دیر سے گھر جانا

زین

لائبریرین
نہیں اب تو سمجھاؤ ۔ اب تو یہ ہماری بیٹھک ہے ۔ خواتین تو صرف جھانک ہی سکتی ہے نا ۔
آپ آرام سے سمجھادیجئے ۔
:)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے آپ کو ظفری بھائی کے پرانے پیغامات پڑھنے ہوں گے تا کہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
 

زین

لائبریرین
پرانےےےےےےےےےے پیغامات کبھی کبھی ہی پڑھتا ہوں۔ آپ پیار سے سمجھادیجئے نا ، انکل :)
 

محمد نعمان

محفلین
بھائی میں تو دیر سے گھر جاتا ہوں اکثر مگر کبھی ڈانٹ نہیں پڑی کہ ہمیشہ اپنے جانے آنے کا وقت بتا کر ہی آتا جاتا ہوں اور وقت مقررہ سے تجاوز نہیں کرتا۔
 
میں تو اکثر ہی دیر رات کو گھر پہونچتا ہوں۔ اور پہونچتے ہی کہتا ہوں "امی آپ سوئیے میں کھانا خود نکال کے کھا لوں گا"
 
ویسے تو ابھی مجھے اتنا خطرہ نہیں ہوتا کیوں کہ گھر میں ہم نے اپنی ہوم منسٹر کا تقرر ابھی تک تو کیا نہیں ہے۔ ہاں، امی بس اتنا کہتی ہیں کہ مقرر وقت سے آگے پیچھے جب بھی ہوا کرو، ضرور ضرور اطلاع دیا کرو۔ لہٰذا میں کہیں بھی نکلوں، گھر پر ایک ٹیکسٹ کرکے بتادیتا ہوں۔ یوں عموما مسئلہ نہیں ہوتا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی میں تو رات میں باہر ہی نہیں جاتا، اگر کہیں جانا پڑ جائے تو اپنی وزارت داخلہ کو ساتھ ہی لے جاتا ہوں تو سوال جواب کی نوبت ہی نہیں آتی۔
 
Top