رات کو دیر سے گھر جانا

مغزل

محفلین
کیا آپ رات کو دیر سے گھر جاتے ہیں؟

اگر دیر سے گھر جاتے ہیں تو کس قسم کے سوالات سے واسطہ پڑتا ہے؟

بھئی ہما را تو ایک شعر ہی کافی ہے یہ معمہ سمجھے کو: :rollingonthefloor:

ہم تو بس آوارگانِ شب ہیں محمود آج کل
گھر نہیں اپنا تو کیا ہے اور اگر ہو بھی تو کیا
م۔م۔مغل
 

علی ذاکر

محفلین
وہ تو صحیح ہے، لیکن کبھی دیر ہو جائے تو کس قسم کے سوالوں سے واسطہ پڑتا ہے؟

شمشاد بھائ آپکا سوال اچھا ہے جب میں پاکستان میں تھا تو اگر کبھی لیٹ ہو جاتا تو امی صرف یہ ہی کہا کرتیں‌تھیں بیٹے جلدی گھر آ جایا کرو مجھے تمھارےانتظار میں‌بہت دیر تک جاگنا پڑتا ہے اور اب ان باتوں کو تو جیسے کان ترستے ہیں ادہر جب مرضی آو جب مرضی جاو کوئ پو چہنے والا ہی نہیں‌
 

شمشاد

لائبریرین
ماں تو پھر ماں ہی ہوتی ہے۔ بچے چاہے جتنے بھی بڑے ہو جائیں، ہوتے تو ماں کے بچے ہی ہیں ناں۔
 

علی ذاکر

محفلین
ماں تو پھر ماں ہی ہوتی ہے۔ بچے چاہے جتنے بھی بڑے ہو جائیں، ہوتے تو ماں کے بچے ہی ہیں ناں۔

بجا فرمایا آپ نے شمشاد بھائ لیکن کچھ بد بخت ایسے بھی ہیں جو زندگی میں اپنی ماں کی قدر ہی نہیں کرتے مجھے اچھی طرح یاد ہے رمضان کے مہینے میں ایک پروگرام چلا تھا ارحمان الرحیم والوں کا اس میں دکھایاتھا انہوں‌نے ایدھی سینٹر میں جن والدین کو ان کے اپنے بچے خود چھوڑ کر گئے تھے اور جب وہ ایک ماں انٹرویو لے رہے تھے تو بابر آر چودہری نے ان سے پوچھا کے آپ کے کتنے بچے ہیں تو عورت نے جواب دیا میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں‌ہیں لیکن وہ مجھے اپنے پاس نہیں رکھتے اس لیئے ادہر چھوڑ گئےہیں وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں تھے تو بابر صاحب نے پوچھا جب آپ نے ان کو پالا تب آپ کے پاس مالی وسائل تھے تو انہوں نے جواب دیا مالی وسائل ہمارے پاس بھی مالی وسائل بھی اتنے اچھے نہیں تھے لیکن ہم نے انہیں یتیم خانے میں نہیں دیا پھر پوچھا آپ کو کوئ شکایت اپنوں‌ بیٹوں سے یا کبھی دل دکھا ہو تو آپ نے انہیں کوئ بددعا دی ہو عورت نے کہا میں نے کبھی اپنی اولاد کو بددعا نہیں دی صرف اتنا کہوں گی ان سے کہ کم از کم عید کے دن آکر مجھ سے مل جایا کریں ایسے بارے میں میرے پاس تو صرف ایک ہی راستہ نظر آتا ہے کہ ان کو لائن میں‌ کھڑا کر کے گولی سے اڑا دیں
 

شمشاد

لائبریرین
بدقسمتی ہے ایسی اولاد کی جنہوں نے اپنے ماں باپ یا دونوں میں سے ایک کو پایا اور ان کی خدمت نہ کی۔
 

علی ذاکر

محفلین
بدقسمتی ہے ایسی اولاد کی جنہوں نے اپنے ماں باپ یا دونوں میں سے ایک کو پایا اور ان کی خدمت نہ کی۔

لیکن شمشاد بھائ میں‌سمجہتا ہوں اس میں تربیت کا بھی بہت گہرا اثر ہوتا ہے جیسے آپ اپنے بچے کی تربیت کریں گے وہ بچہ اسی کی ہی عکاسی کرے گا آپ کا کیا خیال ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات صحیح ہے لیکن فی زمانہ دوست احباب اور دیگر باہر کی مصروفیات اتنی بڑھا لی گئی ہیں کہ دیر ہو جاتی ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ تو منحصر ہے کہ کیسے حالات ہیں۔ میں عموماً 6 سے 7 بجے گھر آتا ہوں پھر کہیں نہیں جاتا، لیکن میرا ایک دوست ہے اگر وہ آ جائے تو رات 3 بھی بجے بھی واپسی ہو سکتی ہے۔ کوئی پراگرام نہیں ہوتا وہ کہتا ہے کہ آ رہا ہوں میں کہتا ہوں آ جائیے پھر ہم کہیں بھی نکل جاتے ہیں پھر دیر ہو جاتی ہے۔

چونکہ اس سے خاندانی مراسم ہیں اس لیے امی ابو کو تو کوئی خاص فکر نہیں ہوتی لیکن بیگم صاحبہ کہتی ہیں "لو آ گئی میری سوتن، جائیے اور دیر سے آئیے"۔ اور پھر ایک دو دن کی ناراضگی الگ۔
اب مہینے میں ایک دفعہ کی تو رعایت ہونی چاہیے ناں؟
 

طالوت

محفلین
ویسے ، کاشان کے ابا کی "عیاشیوں" کی روک ٹوک تو ہونی چاہیے ، ورنہ بگڑنے کا اندیشہ ہے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
Top