راولپنڈی جی ایچ کیو کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

قمراحمد

محفلین
روزنامہ جنگ

10-10-2009_7904_1.gif
 
فخرنوید

محفلین
راولپنڈی:جی ایچ کیو پر حملے کی کوشش، نو ہلاک: بی بی سی

راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو پر حملے کی کوشش میں چار حملہ آوروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی صبح گیارہ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کیری ویگن میں سوار مسلح افراد نے مری روڈ کے قریب واقع جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک سے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی اداروں کی وردی پہن رکھی تھی اور داخلی چوکی پر روکے جانے کے بعد انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر سکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ چالیس منٹ تک جاری رہا جس کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹروں کو بھی طلب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چار سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے آر پی او اسلم ترین نے بی بی سی اردو کے شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک راہگیر بھی شامل ہے جو آپریشن کے دوران ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ آس پاس کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس نے جی ایچ کیو کے اردگرد کے علاقے میں تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان میں سالِ رواں کے دوران دہشتگردوں نے متعدد اہم اداروں اور شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ مارچ کے مہینے میں دہشتگردوں نے پہلے لاہور میں سری لنکن کرکٹرز کی بس پر فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک کیا اور پھر اسی ماہ مناواں میں پولیس تربیتی مرکز پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
 
arifkarim

معطل
چلو کسی نے تو پاک فوج کے اندر گھسنے کی کوشش کی، عوام تو ویسے ہی بیچاری انکے کرتوتوں سے بے خبر ہے!
 
باسم

محفلین
راولپنڈی. . .. . . . . جی ایچ کیو میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد 25 یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے ،آپریشن میں3 یرغمالی شہید جبکہ 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق آج صبح دہشت گردوں کیخلاف صبح 6 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد25 یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرالیا گیا ہے جبکہ4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گر د نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔عمار ت کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جنگ اردو
 
گرائیں

محفلین
دیکھتے ہیں کون سب سے پہلے اس حملے کے بارے میں اپنی سازشی تھیوری لے کر آتا ہے اور پاک فوج سے لے کر طالبان اور سوات اور جماعت اسلامی سے لے کر تمام رائٹ ونگ فاشسٹوں کی صفوں کو تتر بتر کر دیتا ہے۔

عباس اطہر نے تو آج کے ایکسپریس میں ابتد کر دی، جس پر مجھے قطعا حیرانی نہیں ہوئی۔

ان صاحب کو واقعی لکھنا آتا ہے۔
 
آفت

محفلین
دشمن ہمارے چاروں طرف تاک لگائے بیٹھا ہے ۔ آج کراچی سے لے کر خیبر تک دہشت گردی کا راج ہے ۔ ایک پارٹی کے اشارے پر کراچی کے دہشت گرد چند لمحوں میں پوا شہر بند کرا دیتے ہیں ۔ صوبہ سرحد اور بلوچستان کے تمام شہر اور دیہات انڈین اور امریکی ایجنٹوں کے زیر اثر آئے ہوئے ہیں اب پنجاب بھی محفوظ نہیں رہا ۔ طالبان کو پیسہ اور تربیت انڈیا اور امریکہ کے بغیر کوئی نہیں دے سکتا ۔ ملک میں اور بھی بہت سے بحران ہیں ۔ آج بھی سیلاب اور زلزلہ جیسی صورت حال پیش آتی ہے تو ہر آنکھ پاک فوج کی طرف دیکھتی ہے ۔ ہمیں جب بھی مشکل پیش آتی ہے تو خدا کے بعد یہی فوج ہماری مدد کے لیے آگے بڑھتی ہے ۔ یقیناً مشرف جیسے لوگوں کی وجہ سے فوج کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن بہرحال یہ ہماے محافظ ہیں اور مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ۔ آج اگر پاک فوج کو ختم کر دیا جائے تو انڈیا اور مغربی طاقتیں چند لمحوں میں پاکستان پر قابض ہو جائیں گی ۔ اور یہ بات زہن میں رکھنی چاہیے کہ انڈیا اور مغربی طاقتوں کے لیے پاکستان کی عوام یا مسلمانوں کی حثیت جانور جتنی بھی نہیں ہے ۔ اس کا اندازہ انڈیا میں اور مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔
افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان زندہ باد
 
آفت

محفلین
گالی لکھ دینے سے تو اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر دینے والے کی زہنیت بھی کھل رہی ہے کیا پتا یہ خود سی آئی اے کا ایجنٹ ہو ۔ میں نے آج تک حامد میر کے جتنے کالم پڑھے ہیں یا کیپٹل ٹاک دیکھا ہے اس میں تو کہیں سے نہیں لگتا کہ یہ بندہ ملک دشمن یا سی آئی اے کا ایجنٹ ہے ۔ صرف کیپٹل ٹاک نے پاکستانیوں کو سیاست کے بارے میں جتنی سوجھ بوجھ دی ہے وہ ایک کارنامے سے کم نہیں ۔ مشرف اور اس کے حواریوں کو حامد میر ضرور کھٹکتا ہو گا اور وہ گالیاں ہی دیں گے ۔ باقی دلوں کے حال اللہ بہتر جانتا ہے ۔

مجھے نہیں لگتا کہ یہ جھوٹ ہے۔ ۔ ۔ پانی سر سے گذر رہا ہے
 
arifkarim

معطل
دشمن ہمارے چاروں طرف تاک لگائے بیٹھا ہے ۔ آج کراچی سے لے کر خیبر تک دہشت گردی کا راج ہے ۔ ایک پارٹی کے اشارے پر کراچی کے دہشت گرد چند لمحوں میں پوا شہر بند کرا دیتے ہیں ۔ صوبہ سرحد اور بلوچستان کے تمام شہر اور دیہات انڈین اور امریکی ایجنٹوں کے زیر اثر آئے ہوئے ہیں اب پنجاب بھی محفوظ نہیں رہا ۔ طالبان کو پیسہ اور تربیت انڈیا اور امریکہ کے بغیر کوئی نہیں دے سکتا ۔ ملک میں اور بھی بہت سے بحران ہیں ۔ آج بھی سیلاب اور زلزلہ جیسی صورت حال پیش آتی ہے تو ہر آنکھ پاک فوج کی طرف دیکھتی ہے ۔ ہمیں جب بھی مشکل پیش آتی ہے تو خدا کے بعد یہی فوج ہماری مدد کے لیے آگے بڑھتی ہے ۔ یقیناً مشرف جیسے لوگوں کی وجہ سے فوج کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن بہرحال یہ ہماے محافظ ہیں اور مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ۔ آج اگر پاک فوج کو ختم کر دیا جائے تو انڈیا اور مغربی طاقتیں چند لمحوں میں پاکستان پر قابض ہو جائیں گی ۔ اور یہ بات زہن میں رکھنی چاہیے کہ انڈیا اور مغربی طاقتوں کے لیے پاکستان کی عوام یا مسلمانوں کی حثیت جانور جتنی بھی نہیں ہے ۔ اس کا اندازہ انڈیا میں اور مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔
افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان زندہ باد

اور جب یہی فوج "آئی ایس آئی" بن کر ملک کا کباڑہ نکال دیتی ہے، یااسکے قومی وسائل کو کوڑیوں کے بھاؤ غیر قوموں کو فروخت کر دیتی ہے، اسوقت اسکی بہادری، حب الوطنی کہاں جاتی ہے؟ :grin:
 
ماظق

محفلین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آئی ایس آئی نے کچھ متنازع کام کیے ھیں لیکن اس کے باوجود یہ انٹیلیجنس ایجنسی ملک کے لیے انتہائی اھمیت کی حامل ھے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ امریکہ،رشیا،انڈیا اور اسرائیل جیسے ملک اس ایجنسی کے پیچھے پڑے ھوئے ھیں ۔ اس کی کوئی وجہ تو ضرور ھو گی ۔

اور جب یہی فوج "آئی ایس آئی" بن کر ملک کا کباڑہ نکال دیتی ہے، یااسکے قومی وسائل کو کوڑیوں کے بھاؤ غیر قوموں کو فروخت کر دیتی ہے، اسوقت اسکی بہادری، حب الوطنی کہاں جاتی ہے؟ :grin:
 
ساجداقبال

محفلین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آئی ایس آئی نے کچھ متنازع کام کیے ھیں لیکن اس کے باوجود یہ انٹیلیجنس ایجنسی ملک کے لیے انتہائی اھمیت کی حامل ھے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ امریکہ،رشیا،انڈیا اور اسرائیل جیسے ملک اس ایجنسی کے پیچھے پڑے ھوئے ھیں ۔ اس کی کوئی وجہ تو ضرور ھو گی ۔
انہیں کمیشن نہیں دیتے ، اس وجہ سے۔
 
Top