راہ عزیمت کا ایک اور مسافر

غازی عثمان

محفلین
کچھ دیر قبل موصول ہونے والے ایک ایس ایم ایس کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے طالبعلم اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن فرحان بٹ کو پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مسلح دھشتگردوں نے میڈیکل کالج میں گھس کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔۔
انااللہ و انا الہ راجعون
 

غازی عثمان

محفلین
جنگ اخبار کے مطابق
آج صبح ساڑھے دس بجے پنجابی اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے مسلح کارکنان گاڑیوں میں سوار ہوکر جناح اسپتال پہچے اور وہاں موجود اسلامی جمعت طلبہ کے کارکنان پر فائرنگ کر دی جس سے برادر فرحان بٹ شدید زخمی اور دیگر تین کارکنان سردار واجد، احمد علی اور جاوید اقبال زخمی ہوگئے بعد ازاں شدید زخمی فرحان بٹ طبی امداد دیئے جانے کے دوران شہید ہوگئے،، دس روز قبل حافظ عبدالرحمن طاہر کی شہادت کے بعد سے جناح ہسپتال اور ملحقہ کالجز میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جو کہ طلبہ کو تحفظ فراہم کر نے کے بجائے قاتلوں کا تحفظ کر رہی ہے ،، دس روز قبل جب ایمرجنسی وارڈ کے باہر حافظ عبدالرحمن پر بدترین تشدد کیا جارہا تھا تو اسوقت بھی صدر تھانے کے ایس ایچ او اپنی سرکاری گاڑی میں سامنے ہی موجود تھے ،، آج بھی رینجرز اور پولیس کے سرپرستی میں‌ Psa کے دھشتگرد کافی دیر فائرنگ کرتے رہے مگر وہ آئے اور کام کر کے چلے گئے لیکن پولیس اور رینجر نے کچھ نہیں کیا۔
 

زینب

محفلین
انااللہ و انا الہ راجعون


یہ کون ہیں اور ایک دوسرے کو کیوں مار رہے ہیں؟؟؟
 

غازی عثمان

محفلین
ذینب تصحیح فرمالیں۔۔

ایک دوسرے کو نہیں مار رہے بلکہ دوسرے ہیں جو ایک کو مار رہے ہیں۔
پچھلے محض چار ماہ میں۔

12 مئی کو عزیز دوست شجاع الرحمان ( تعلق اسلامی جمعیت طلبہ ) ( قاتل پاکستان رینجرز ، افواج پاکستان اور متحدہ قومی موومنٹ )
پھر متحدہ طلبہ محاز کراچی کے صدر واصف عزیز کو ( تعلق اسلامی جمعیت طلبہ ) ( قاتل آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس اورگنائزیشن )
پھر حافظ عبدالرحمان طاہر ( تعلق اسلامی جمعیت طلبہ ) ( قاتل پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ، سندھ پولیس )
اب فرحان بٹ ( تعلق اسلامی جمعیت طلبہ ) ( قاتل پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ، سندھ پولیس )

قاتلوں کی گرفتاری تو دور کی بات ابھی تک ایف آئی آر تک درج نہیں ہوسکی۔ عزیز دوست شجاع الرحمان کی شہادت پر تو صدر پاکستان بھی خوش ہوئے اور اس کارنامے کو عوام کی طاقت قرار دیا اور خبردار کیا کہ جو بھی راستے میں آئے گا اسے ٹھوکر لگا کر پرے کر دیا جائے گا۔
 

زینب

محفلین
well میرے ذاتی خیال سے ان واقعات سے شہید/جاں بحق ہوتے ہیں جو بہی کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوتا نہ اس پارٹی ا جس سے ان اتعلق ہوتا ہے نہ سی لیڈر کا نہ حکومت کا سب مست رہتے ہیں اپنی اپنی ذندگیوں میں

اصل نقصان ان والدین کا ہو تا ہے جن کے جوان بیٹے ایسے حادثات میں اپنے والدین کا ساتھ چھوڑ جاتےہیں سب 2/4 دن کف اسوس کر کے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ذندگی بھر کا دکھ صرف والدین کو ہوتا ہے اور بہن بھائوں کو جن کے سہارے چھن جاتے ہیں

اللہ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سید ابرار

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون !

پوری دنیا میں ایک ہی ” نظریہ “ کے افراد سے ” جینے “ کا حق آخر کیوں چھینا جارہا ہے ؟
 

ملنگ بابا

محفلین
07.jpg
 
مولویت کی تعریف کچھ لوگ مانگتے رہے ہیں۔ ایک ایسا سیاسی نظام، جو دینی نظریات اور دین کی کتب کا استعمال کرکے سیاست چمکاتا ہو۔ دونوں‌طرف کے اصحاب اس میں مخالف جماعتوں کے نام شامل کرسکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ٹھکائی؟ میرے یونیورسٹی کے زمانے میں 4 قتل کئے جمیعت والوں نے۔ دو مخالف تنظیم کے، ایک بیچارہ سٹوڈنٹ اور ایک اپنا جمیعت ہی کا رکن خود ہی مار دیا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
چچ چچ
آپکو کتنا افسوس ہے اس ظلم کا
پاک فوج بھی اپنے مردہ جوانوں کے تابوتوں پر پاکستان کا جھنڈا لگاتی ہے۔ کتنا ظلم ہے یہ
ظاہر ہے کہ پاک فوج ایک ادارہ ہے جو ملازمت دینے کے بعد سے بعد از شہادت خاندان کو سپورٹ کرتا ہے۔ جمعیت والے یا دیگر سیاسی جماعتوں والے کیا کرتے ہیں؟ سوائے اس کے کہ گدھوں اور گیدڑوں کی طرح لاشیں چچوڑتے رہیں؟

جو بندہ مارا جاتا ہے اس کے خاندان نے زندہ درگور ہو جانا ہے۔ اور ان قتلوں کا ذمہ دار کون ہے؟ کس کے کہنے پر کس کو قتل کیا گیا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جمیعت کی پاکدامنی کی داستانیں کچھ عجیب سی لگتی ہیں۔ کراچی میں اسے موقع ملنے کی دیر ہے، یہ اے پی ایم ایس او سے کم ثابت نہیں ہوگی۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں کا تاریک دور اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب مودودی صاحب نے جمیعت کی بندوق برداری کی منظوری دی تھی۔ اب اس کی غنڈہ گردی کو کبھی نظریات کی جنگ کہا جاتا ہے اور کبھی اسے اسلامی انقلاب کا نام دیا جاتا ہے۔
 

زینب

محفلین
well میرے ذاتی خیال سے ان واقعات سے شہید/جاں بحق ہوتے ہیں جو بہی کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوتا نہ اس پارٹی ا جس سے ان اتعلق ہوتا ہے نہ سی لیڈر کا نہ حکومت کا سب مست رہتے ہیں اپنی اپنی ذندگیوں میں

اصل نقصان ان والدین کا ہو تا ہے جن کے جوان بیٹے ایسے حادثات میں اپنے والدین کا ساتھ چھوڑ جاتےہیں سب 2/4 دن کف اسوس کر کے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ذندگی بھر کا دکھ صرف والدین کو ہوتا ہے اور بہن بھائوں کو جن کے سہارے چھن جاتے ہیں

اللہ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی بات میں نے کہی قیصرانی بھاٰئ۔۔۔ویسے تو میں پاکستان میں نہں پڑھی میرے کزن کا کہنا ہے جو کے پنجاب یو نیورسٹی میں پڑھتے تھے کی جعمیت علماء پاکستان ایک دہشت گرد تنظیم ھے۔۔۔۔اور اب تک انہوں نے بہت دہشت پھیلائ ھوئ ھے وہاں،،،،،،،،
 
Top