خرم

محفلین
اور اس سب کچھ کا اس دھاگہ کے موضوع سے تعلق؟ بہتر ہوگا کہ آگے کچھ لکھنے سے پہلے ہم رحمٰن بابا کے کلام کا کچھ مطالعہ کرلیں۔ شائد کچھ افاقہ ہو۔

ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ
 
ابن حسن،
آپ چاہتے کیا ہیں؟
کیا وجہ ہے کہ آپ کو صرف اور صرف یہ نظر آتا ہے کہ تہران میں اہلسنت برادران کی مسجد نہیں، مگر اپنے پروپیگنڈہ میں کیونکر آپ اتنے تعصبی اندھے پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ یہ تک آپ کو علم نہیں کہ:

۱۔ ایرانی قانون کے مطابق مسجد صرف اور صرف اللہ کا گھر ہے اور کسی فرقے کی جاگیر و ملکیت نہیں، بلکہ تمام مسلامانوں کے لیے ہے۔

۲۔ چنانچہ جس فرقے کی جس علاقے میں اکثریت ہے وہاں پر وہی فرقہ امامت کرواتا ہے۔

۳۔ کیا یہ حقیقت حال بتاتے ہوئے آپ کے قلم کی سیاہی خشک ہو جاتی ہے کہ اُن ایرانی علاقوں میں جہاں اہلسنت برادران کی اکثریت ہے وہاں پر ایرانی حکومت شیعہ اقلیت کو بھی مجبور کرتی ہے کہ وہ جا کر اہلسنت امام کی اقتداء میں اہلسنت برادران کے ساتھ ہی جا کر نماز پڑھیں۔
آپ کو اللہ کی قسم ہے کہ اپنی گواہی نہ چھپائیں اور بتائیں کہ کیا ایران میں اہلسنت برادران کی مساجد نہیں جہاں شیعہ جا کر اہلسنت برادران کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔
اور جھوٹ بولنے والے اور گواہی چھپانے والوں پر اللہ کی لعنت ہو۔

۴۔ اور باخدا ایران میں پاکستان کی طرح نہیں ہے کہ جہاں ہر ہر سڑک پر ہر ہر فرقے کی الگ الگ مساجد بنی ہوئی ہیں۔ یعنی ایک ہی سڑک پر بریلوی مسجد بھی ہے تو دیوبندی مسجد بھی، شیعہ مسجد بھی ہے اور اہلحدیث مسجد بھی۔
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں یہاں کی سب سے پرانی مسجد ایرانی حکومت کی ہے [مسجد امام علی]۔ یہاں پر اہل تشیع سے زیادہ تو برادران اہلسنت کی تعداد ہوتی ہے اور سب مل کر نماز ادا کرتے ہیں۔ اور ایرانی امام جو اکثر ایران کے دورے یا یورپ کے دورے پر ہوتے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اہلسنت برادران کا ایک فرد امامت کے فرائض انجام دیتا ہے۔


میرے تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ ان مذہبی جنونیوں کے ایران کے خلاف پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ بلکہ آپ سب کو دعوت ہے کہ آپ سب لوگ ایران کا خود دورہ کریں۔ آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ کیا سچ ہے اور کتنا جھوٹ۔ انشاء اللہ۔
یاد رکھیں، امریکا بلاوجہ میں 75 ملین ڈالر کا بجٹ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ میں خرچ نہیں کرتا، بلکہ وہ مجاہدین خلق اور جند اللہ جیسی انتہا پسند تنظیموں کی امداد کرتا ہے جو کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کو ایران کا بڑا سے بڑا گناہ بنا کر پیش کرتے ہیں۔
یقینا ایران کوئی معصوم فرشتہ نہیں اور یہ بعید نہیں کہ بہت سی جگہوں پر مکمل انصاف سے کام نہ لیا جاتا ہو اور اکثریت میں موجود انتہا پسند اقلیت کو مکمل انصاف کی فراہمی میں ڈنڈی مار جاتے ہوں۔ مگر باخدا جتنا پروپیگنڈہ یہ مذہبی جنونی کرتے ہیں، وہ ۹۹ فیصد صرف جھوٹ و تعصب پر مبتلا ہے۔
یہ سوال اوپر آپ آبی سے بھی پوچھ چکی ہیں اور اب مجھ سے پوچھ رہی ہیں بہتر ہے کہ یہ سوال آپ خود سے کریں کہ آپ چاہتی کیا ہیں اور کیوں اس فورم میں فرقہ واریت پھلا رہی ہیں‌اگر آپ بات طالبان اور سعودیوں کی کریں‌گی تو اب بات ایران کی ہو گی اور ضرور ہو گی
1۔ ایرانی قانون کے مطابق مسجد صرف اللہ کا گھر ہے تو یہی قانون پاکستان میں بھی رائج کردیئے اور سارے امام باڑے بند کرا دیجئے خصوصا ان علاقوں میں جہاں‌اہل تشیع کی اکثریت نہیں ہے یہاں تو بڑا ادھم مچایا جاتا ہے اذان االگ کرانے پر امام باڑے الگ تعمیر کرنے پر۔ اور ادھر ایران میں اہلسنت کی مساجد ہیں کتنی تہران میں کوئی ایک بھی سنی مسجد نہیں ہے آپ تقیے سے کام مت لیجئے یہ حوالہ دیکھئے یہ حوالہ کسی اور کا نہیں‌بلکہ ایران کے سب سے بڑے تقیہ کرنے والے دوست امریکا کا ہے
http://www.state.gov/g/drl/rls/irf/2004/35497.htm
جس میں صاف کہا گیا ہے کہ تہران میں کوئی ایک بھی مسجد موجود نہیں ہے اور ذرا آنکھویں کھول کر بی بی سی کی یہ رپورٹ پڑھیں
A group of Iranian members of parliament have criticised Iran's government for its treatment of the minority Sunni Muslims in the country.
The deputies, who are from the Sunni branch of Islam, wrote an open letter to Iran's highest religious authorities to call for an end to discrimination against their community.

Iran has deep religious and ethnic divisions. The majority of Iranians are Shia, but about 10% to 15% of the population adhere to Sunni Islam.


Sunni Muslims want their own mosque in Tehran
While the Iranian Shia government claims that it treats all Muslims equally, followers of Sunni Islam and other minorities in the country have long complained that they are treated as second class citizens.

In their letter, the Sunni MPs asked why no Sunni Muslims are appointed as ministers, provincial governors, ambassadors or to other high positions.

They also criticised the authorities for not allowing a mosque to be built in Tehran for the Sunni Muslim community. They said it was disgraceful for Iran's Islamic government that followers of Sunni Islam in the capital should go to foreign embassies for prayers.

The 18 MPs who represent Iran's Kurds, Baluchis and other Sunni Muslims, also said that the government should stop appointing Shia clerics to run religious institutions in Sunni areas.

Sunni Muslims in Iran complain that in some respect their situation is worse than that of the Jews and Christians in the country because Sunnis are not recognised as a mino​
http://news.bbc.co.uk/2/hi/middle_east/3084821.stm
ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی عام ہے کہ احمدی نژاد نے اپنے انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ تہران میں اہلسنت کو اپنی مسجد بنانے کی اجازت دے گا لیکن مہا آیت اللہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور ایرانی جس طرح اہلسنت سے تعصب برتے ہیں اس کی مثال بھی آپ کو بی بی سی کی اس رپورٹ میں مل جائیں گی ورنہ میں اگلی پوسٹ میں دے دوں گا
بقیہ چیزوں پر بحث کے لیے یہ فورم نہیں ہے۔ مگر لگتا ہے کہ آپ کو انکا بہت شوق ہے [ہو گا بھی کیوں نہیں کیونکہ دوسروں کو کافر و قتل کر دینے والوں کو اپنا بھائی بند بنا کر گلے سے لگا کر بیٹھنے کی فطرت ہے آپ کی] تو آپ دوسرے فورمز کا رخ کریں اور آپ کے بھائی بند ایسے فورمز کھولے بیٹھے ہیں جہاں وہ ہمہ وقت دوسرے فرقوں کو کافر و مشرک بنانے کے کام میں مصروف ہیں۔
پہلی بات تو یہکہ میں اس فورم کے سوا کسی اور فورم کا ممبر نہیں‌ہوں‌اور نا مرے پاس اتنا فالتو وقت ہے کہ آپ کی طرح جنونی انداز میں‌ہر طرف اپنے عقیدے کی مشین گن استعمال کرتا پھروں اور دوسری بات یہ کہ ان باتوں کا شوق آپ کو ہو رہا ہے مجھے نہیں شروعات آپ کر رہی ہیں‌میں نہیں۔
یاد رکھیں جیسا کرو گئے ویسا بھرو گے
 

مہوش علی

لائبریرین
اور اس سب کچھ کا اس دھاگہ کے موضوع سے تعلق؟ بہتر ہوگا کہ آگے کچھ لکھنے سے پہلے ہم رحمٰن بابا کے کلام کا کچھ مطالعہ کرلیں۔ شائد کچھ افاقہ ہو۔

ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ

معذرت خرم کہ رحمان بابا والا یہ اہم دھاگا ہائی جیک ہو گیا اور یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
بہتر ہے کہ ایران اور سعودیہ اور طالبان کے اوپر نیا اور مکمل تھریڈ شروع کر دیتی ہوں تاکہ جتنا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اسکا جواب وہیں پر لکھا جائے اور رحمان بابا والا یہ تھریڈ ہائی جیک ہونے سے محفوظ رہے۔

ڈیئر موڈز:
کیا یہ ممکن ہے کہ ایران کے خلاف ان الزاماتی اور جوابی پیغامات کو الگ دھاگے میں منتقل کر دیا جائے تاکہ وہاں پر ہم اسی سطح سے اپنی گفتگو کو بڑھا سکیں کہ جہاں پر ہم اسے یہاں پر چھوڑ رہے ہیں؟
 

آبی ٹوکول

محفلین
عابد برادر،
آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟
دیکھئیے اسلام اور اسلام میں داخل ہونے یا خارج ہونے کی بنیاد اللہ اور اسکا رسول ص ہیں۔ اس بنیاد کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
کیا اتحاد بین المسلمین کے نام پر آپ مجھ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ میں تو تب اتحاد کروں گا جب تم اپنے عقائد سے ہی تائب ہو جاؤ اور وہی کچھ مانو جو میں چاہوں؟

دیکھئے محترمہ مجھے نہ آپ سےپہلے کوئی غرض تھی اور نہ ہی اب میں اس سلسلے میں مزید کسی ایسی شئے کا طلب گار ہوں کہ جس کہ نتیجے میں آپکو اپنے عقائد سے رجوع کرنا پڑے ۔۔ ۔ ۔ میں اپنی بات بڑی وضاحت سے کرچکا جس کو کہ دینی مباحث میں حصہ لینے والا ایک ادنٰی سا مبتدی طالب علم بھی بخوبی سمجھ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ اتحاد بین المسلمین کیا ہوتا ہے اور اسکے بنیادی اصول اور تقاضے کیا ہیں ؟میں اچھی طرح جانتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اتحاد بین المسلمین کا یہ تقاضا ہرگز نہیں کہ آپ پہلے تو فریق مخالف (کہ جن کہ ساتھ آپ کا اتحاد ہے) کی مسلمہ شخصیات (یعنی صحابہ کرام )پر ایک رذیل الزام لگاو پھر باز پرُس پر معافی مانگو اور اسے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پہلے تو بشری کمزوری کا عذر پیش کرو اور بعد میں فورم کہ اصولوں کہ پیش نظر ان الفاظ کو واپس تو لے لو مگر حقیقت میں آپ کا طرز عمل یہ ہو کہ آپ بار بار ان الفاظ کی صحت پر اصرار کیے جاؤ اور اس پر طرفہ یہ کہ آپ کو یہ زعم باطل بھی ہے کہ آپ ایسی تمام چیزوں کو خود فریق مخالف کی کتابوں سے ثابت بھی کرسکتے ہو۔ آپ مجھے بتاؤ یہ کہاں کا اتحاد بین المسلمین ہے اور کونسے اتحاد کہ اصول اور تقاضے ہیں کہ جن پر آپ کار بند ہیں ۔ ۔ ۔اتحاد بین المسلمین سے یہ مراد ہرگز نہیں ہوتی کہ آپ فریق مخالف کی خوب دل آزاری بھی کیئے جاؤ اور اور اس دل آزاری کرتے ہوئے آپکو اس دل آزاری کی صحت پر بھی اصرار ہو اور اوپر سے نعرہ آپ اتحاد بین المسلمین کا بصورت راگ الاپتے جاؤ ۔ ۔ ۔ بلکہ اتحاد بین المسلمین یہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر اپنے اپنے بنیادی اصولوں اور نظریات پر قائم رہتے ہوئے ہر دوسرے فریق کی بابت ان تمام باتوں سے کلی اجتناب کرے کہ جس سے دوسرے فریق کی دل آزاری ہوتی ہو اور پھر اس پر سختی سے کاربند بھی رہے چاہے ایسی دل آزاری تقریر سے ہو یا تحریر سے ۔ ۔ ۔


اسلام کی بنیاد اللہ اور اسکا رسول ہیں۔ خدا کے لیے اس اساس میں کوئی تبدیلی نہ کریں۔ اس بنیاد کے علاوہ آپکے جو بھی عقائد ہیں وہ آپکو مبارک اور مجھے اس میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ اسی طرح اس بنیاد کے علاوہ میرے جو عقائد ہے اسے کسی بھی اور نام پر تبدیل کرنے کی خواہش انصاف نہیں۔
اسلام کی بنیاد میں تو اور بھی بہت کچھ آتا ہے میرے خیال میں یہاں آپ اس بنیاد کی بات کررہی ہیں جو کہ اتحاد بین المسلمین کہ ضمن میں آتا لہزا آپ کو بجائے اسلام کی بنیاد کہ اتحاد کی بنیاد کہنا چاہیے تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ توہین رسالت کو توہین صحابہ سے ملانے کی غلطی کر رہے ہیں؟
یہ آپکا کا قلت فھم ہے وگرنہ میری عبارت سے ایسا کوئی مفھوم کشید نہیں کیا جاسکتا بات نیت کی ہورہی تھی جس پر میں نے درج زیل الفاظ میں یہ عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ ۔ ۔ ۔
دلوں کہ بھید تو اللہ ہی جانتا اور نیتوں کہ احوال بھی لیکن آپ اتنا ضرور سمجھتی ہوں گی کہ اس قسم کہ مباحث میں دل کی نیت نہیں بلکہ ظاہر الفاظ پر فتوٰی دیا جاتا ہے وگرنہ کوئی بھی توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین صحابہ رضوان اللہ علیھم کرنے والا آسانی سے یہ کہہ سکتا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا یا میری فلاں نیت نہ تھی اور ایسا لوگوں نے کہا بھی ہے
۔ ۔ ۔ ۔ کہ بعض معاملات میں نیت نہیں دیکھی جاتی بلکہ قائل کا قول دیکھا جاتا ہے ۔۔ یعنی یہ نہیں ہوسکتا کہ اپ کسی کو گالی بھی دے دیں اور بعد میں اہنی نیت کا رونا لے کر بیٹھ جائیں ۔ ۔ جہاں تک ہماری اوپر والی عبارت کا تعلق ہے تو اس میں بھی انبیاء کی توہین کہ بعد صحابہ کی توہین کا ذکر ضمنا ہے اور وہ ضمنا اس لیے ہے کہ بات ہی توہین صحابہ پر ہورہی تھی وگرنہ ہم نے ان دونوں توہینوں کا آپس میں تقابل ہرگز بیان نہیں کیا بلکہ اصل نقطہ یہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس قسم کہ معاملات میں اصل اہمیت نیت کو نہیں بلکہ قائل کہ قول و فعل کو ہوگئی وگرنہ دین کا ادنٰی سا طالب علم بھی جانتا ہے کہ توہین انبیاء کرام سلام اللہ علیھم اور توہین صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم نفس توہین ہونے میں تو برابر ہیں مگر ان دونوں کہ مراتب اور احکامات جدا جدا ہیں ۔ ۔ ۔ والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
توہین صحابہ شروع کہاں سے ہوتی ہے؟

اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو برا بھلا کہناا شروع کر دے تو وہ سراسر سنت رسول کی مخالفت کر رہا ہے اور مورد طعن و تشنیع ہے۔

مگر جب ایک شخص کے نزدیک کسی دوسرے شخص [یا صحابی کی] غلطی یا غلطیاں ثابت ہیں تو وہ اپنے عقیدے کا اظہار کرتا ہے تو اس پر کیسے توہین صحابہ کا الزام لگایا جا سکتا ہے؟ اگر دوسروں کے نزدیک صحابہ سوائے اجتہادی غلطیاں کرنے کے گناہ سے معصوم ہیں تو یہ عقیدہ اُن کو مبارک، مگر دوسرے پر آپ کیسے توہین صحابہ کا الزام گھڑ سکتے ہیں؟

اسی لیے میں نے شروع سے آپ سے درخواست کی تھی کہ میں کسی توہین کی مرتکب نہیں ہوں، بلکہ جو کچھ تحقیق کے بعد مجھ پر ثابت ہے وہی کچھ بیان کیا ہے۔ مگر چونکہ آپ کی اس پر دل آزاری ہوئی اس لیے اتحاد بین المسلمین کے لیے ان الفاظ کو بھی واپس لے لیا اور معذرت بھی کر لی۔ مگر ان سب کے باوجود اگر الزامات کا طومار بند ہونے کا نام نہیں لے رہا تو میں ہر کسی کو خوش کرنے سے معذور ہوں۔

مودودی صاحب اور توہین صحابہ کا الزام

جس طرح توہین رسالت کا استعمال ملا بالکل ویسے ہی کر رہا ہوتا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں استرا، اسی طرح انتہا پسند توہین صحابہ کا الزام ہر اُس شخص پر جڑ دے گا جو اس سے اختلاف کرتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ توہین صحابہ شروع کہاں سے ہوتی ہے؟

مودودی صاحب نے قتل حضرت عثمان پر عبداللہ ابن سبا کی دیو مالائی قصے کو بالائے طاق رکھ کر صحابہ کی کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی تو فورا ان پر پہلے توہین رسالت کا الزام لگا، پھر اس پر بھی بس نہیں ہوا تو کافر بنا دیا گیا، اور پھر اس سے اگلے مرحلے پر انتہا پسندوں نے انہیں شیعہ کا خطاب دے دیا۔ [حالانکہ بخاری سے لیکر ہر ہر حدیث کتاب میں صحابہ کے ایک دوسرے پر اعتراضات موجود ہیں اور انہوں نے اسے کبھی ایک دوسرے کی توہین صحابہ نہیں سمجھی]

چنانچہ اگر آپ کے نزدیک صحابہ کی غلطیوں کی طرف کوئی اشارہ کر دینا توہین صحابہ ہے تو برائے مہربانی اس معیار کو اپنے تک ہی محدود رکھئیے اور دوسروں پر تھوپنے کی ضرورت نہیں۔ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایسی چیزوں کو واپس لیا جا سکتا ہے اور اچھی فضا کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مگر اپنے ان الزامات کے طومار کو اپنے تک ہی محدود رکھنا بہت ضروری ہے۔ شکریہ۔

از آبی:
اسلام کی بنیاد میں تو اور بھی بہت کچھ آتا ہے میرے خیال میں یہاں آپ اس بنیاد کی بات کررہی ہیں جو کہ اتحاد بین المسلمین کہ ضمن میں آتا لہزا آپ کو بجائے اسلام کی بنیاد کہ اتحاد کی بنیاد کہنا چاہیے تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اسلام میں داخل ہونے اور خارج ہونے کی بنیاد میں اگر آپ اللہ ااور اسکے رسول کے ساتھ غیر معصوموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ مجھے صرف اتحاد بین المسلمین سے غرض ہے اور اسکی بنیاد اگر آپ اللہ اور اسکے رسول ص کو مانتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم امت مسلمہ کے لیے فاتحہ پڑھ لینی چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
اسلام میں داخل ہونے اور خارج ہونے کی بنیاد میں اگر آپ اللہ ااور اسکے رسول کے ساتھ غیر معصوموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ مجھے صرف اتحاد بین المسلمین سے غرض ہے اور اسکی بنیاد اگر آپ اللہ اور اسکے رسول ص کو مانتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم امت مسلمہ کے لیے فاتحہ پڑھ لینی چاہیے۔

امت مسلمہ نے اسی دن فاتحہ پڑھ لی تھی جب پہلی بار سنیوں اور شیعوں کا ظہور ہوا تھا!
 

طالوت

محفلین
مگر جب ایک شخص کے نزدیک کسی دوسرے شخص [یا صحابی کی] غلطی یا غلطیاں ثابت ہیں تو وہ اپنے عقیدے کا اظہار کرتا ہے تو اس پر کیسے توہین صحابہ کا الزام لگایا جا سکتا ہے؟ اگر دوسروں کے نزدیک صحابہ سوائے اجتہادی غلطیاں کرنے کے گناہ سے معصوم ہیں تو یہ عقیدہ اُن کو مبارک، مگر دوسرے پر آپ کیسے توہین صحابہ کا الزام گھڑ سکتے ہیں؟

اسی کسی "غلطی" کا ذکر ڈاکٹر اسرار نے کیا تھا ، تو لاہور و کراچی کی سڑکوں پر چاں چاں شروع ہو گئی تھی ۔۔ آپ کو صرف اس قدر "ایڈوانٹج" حاصل ہے کہ ہم تمام صحابہ کی عزت کرتے ہیں اور تبرا کو کسی طور پر جائز نہیں سمجھتے ورنہ آپ سمجھ سکتیں ہیں کہ یہاں رن آف کچھ بننے میں دیر نہیں لگے گی ۔۔ اسلیے کسی ایسے فعل پر مجبور نہ کریں جسے میں شدید ناپسند کرتا ہوں ۔۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
اسی کسی "غلطی" کا ذکر ڈاکٹر اسرار نے کیا تھا ، تو لاہور و کراچی کی سڑکوں پر چاں چاں شروع ہو گئی تھی ۔۔ آپ کو صرف اس قدر "ایڈوانٹج" حاصل ہے کہ ہم تمام صحابہ کی عزت کرتے ہیں اور تبرا کو کسی طور پر جائز نہیں سمجھتے
وسلام

میں کسی ڈاکٹر اسرار احمد یا انکے خلاف ہونے والے احتجاج کی ذمہ دار نہیں ہوں اور نہ ہی اعظم طارق اور اسکی لاف زنی کا ذمہ دار آپکو ٹہرا رہی ہوں۔
اور یہاں پر کھل کر یزید کو رضی اللہ عنہ اور حسین ابن علی کو باغی اور غلط تک کہا گیا ہے اور امام مہدی کے انکار کے تھریڈ چلے ہیں جس پر ہم نے کسی پر توہین کے مقدمے قائم نہیں کیے۔ مگر کیا یہ دوغلا پن نہیں کہ حسین کہ جن کی کچھ لوگ نواسہ رسول اور نوجوانان جنت کے سردار کی حیثیت سے تعظیم کرنے کے لیے تیار نہیں، مگر کم از کم صحابی رسول کی حیثیت سے ہی کچھ شرم کر لی ہوتی۔ اور کیا یہ دوغلا پن نہیں کہ حسین کی بغاوت اور غلطی کا تو ذکر کر دیا جائے، مگر جب کسی اور صحابی کی غلطی کا ذکر ہو تو فورا اس پر توہین صحابہ کا الزام جڑ دیا جائے؟
چنانچہ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں بھی صدمہ ہو رہا تھا جب یزید کو رضی اللہ عنہ بنایا جا رہا تھا اور امام مہدی کا انکار کیا جا رہا تھا۔ مگر یہ گفتگو یہاں ہوئی اور آپ نے اس میں حصہ لیا۔ چنانچہ اب اپنی باری پر دوسروں پر توہین کے الزامات کی بارش کرنا بند کیجیے۔

میں نے کسی صحابی پر تبرا نہیں کیا ہے۔ لہذا میرے خلاف خاہ مخواہ توہین کے الزامات لگانا بند کیجیے۔ کسی کی غلطی کی نشاندہی کرنا توہین نہیں ہے اور اگر ایسا ہے تو قران پر بھی معاذ اللہ توہین صحابہ کا الزام لگا دیجئے کیونکہ وہ بھی صحابہ کے غلطیوں پر انہیں مسلسل تنبیہ کر رہا ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ یہ توہین صحابہ شروع کہاں سے ہوتی ہے؟ ہر انتہا پسند اپنی اپنی پسند پر فورا ہی دوسروں پر بندر کے ہاتھ میں استرے کے طرح یہ ہتھیار لے کر پل پڑے گا۔ عملی مثال مودودی صاحب کی میں پیش کر چکی ہوں۔ عقلمند کے لیے اشارہ کافی، مگر جن کا دماغ رن آف کچھ میں پھنسا ہوا ہے ان کے لیے بس اللہ سے ہی ہدایت کی دعا ہے۔

والسلام۔
 

طالوت

محفلین
ارے ارے آپ تو غصہ کر گئیں ۔۔۔۔۔

میں کن کن بحثوں میں شریک کار رہا مجھے اچھی طرح یاد ہے اور میری بات بڑی واضح اور سامنے رہی اور اب بھی ہے ۔۔ میں دل کی دل میں رکھ کر اس پر کڑھنے یا خوش ہونے کا عادی نہیں ۔۔
رہی بات صحابہ کی تو اس سلسلے میں ذرا زحمت کیجیے اور "تحریک جہاد کے مراحل" والے دھاگے میں جائیے میرا عقیدہ آپ پر واضح ہو جائے گا ۔۔

میرا عقیدہ ہے کہ امیر المومنین یزید بن معاویہ اور حسین بن علی کے درمیان کوئی باہمی چپقلس نہیں تھی ، یہ یہودی سبا کے پیروکاروں کی گندی چالیں تھیں اور انھی کا پھیلا ہوا تاریخی گند ہے جس کی بنیاد پر یہ سارا جھگڑا ہے اور بس !
(اب میرے اس عقیدے کے برخلاف جو لوگ جاتے ہیں اس سے جو صدمہ مجھے ہوتا ہے اس کا مداوا کون کریگا؟)
وسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
توہین صحابہ شروع کہاں سے ہوتی ہے؟[/size]

اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو برا بھلا کہناا شروع کر دے تو وہ سراسر سنت رسول کی مخالفت کر رہا ہے اور مورد طعن و تشنیع ہے۔

مگر جب ایک شخص کے نزدیک کسی دوسرے شخص [یا صحابی کی] غلطی یا غلطیاں ثابت ہیں تو وہ اپنے عقیدے کا اظہار کرتا ہے تو اس پر کیسے توہین صحابہ کا الزام لگایا جا سکتا ہے؟ اگر دوسروں کے نزدیک صحابہ سوائے اجتہادی غلطیاں کرنے کے گناہ سے معصوم ہیں تو یہ عقیدہ اُن کو مبارک، مگر دوسرے پر آپ کیسے توہین صحابہ کا الزام گھڑ سکتے ہیں؟

اسی لیے میں نے شروع سے آپ سے درخواست کی تھی کہ میں کسی توہین کی مرتکب نہیں ہوں، بلکہ جو کچھ تحقیق کے بعد مجھ پر ثابت ہے وہی کچھ بیان کیا ہے۔ مگر چونکہ آپ کی اس پر دل آزاری ہوئی اس لیے اتحاد بین المسلمین کے لیے ان الفاظ کو بھی واپس لے لیا اور معذرت بھی کر لی۔ مگر ان سب کے باوجود اگر الزامات کا طومار بند ہونے کا نام نہیں لے رہا تو میں ہر کسی کو خوش کرنے سے معذور ہوں۔
دیکھیئے بی بی صاحبہ مجھے ایک تو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ آیا آپ میں نفس مسئلہ کو سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں ہے یا پھر جان بوجھ کر خلط مبحث کررہی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ہم نے کبھی بھی صحابہ کو غلطیوںیا گناھوں سے پاک نہیں کہا اور نہ ہی ہمارا غیر انبیاء کہ بارے میں معصوم ہونے کا عقیدہ ہے ۔ یہ آپ ہی لوگوں کا عقیدہ ہے سو آپ کو مبارک ۔ ۔ ۔۔ ہم نے فقط آپ کہ اس جملے کی گرفت کی تھی جس میں آپ نے صحابہ کو خوارجی ٹھرایا تھا ۔ ۔ ۔ آپ کو بڑا دعوٰی مختلٍ مکاتب فکر کہ ساتھ عقائد میں مناظرے کرنے کا تو پھر اتنا تو سمجھتی ہونگی کہ غلطی، اور گناہ کیا ہوتا ہے اور عقیدہ کی بنا پر کسی جماعت الگ ہوجانا کیا ہوتا ؟ بے شک صحابہ سے غلطیان ہوئیں اور اور بعض اوقات گناہ بھی سرزد ہوئے اسی لیے تو قرآن میں حد قذف اور حد زنا جیسے قانون متعارف کروائے گئے اور بے شمار احادیث اس پر شاہد ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ حدود جاری بھی کیں اور انکو جاری کرنے کہ بعد صحابہ کی مقبول توبہ کی بشارت بھی دی ۔ ۔ ۔ ۔ہمیں صحابہ کی غلطیوں سے اور ان کی آپس میں باہم مشاجرت سے بھی انکار نہیں مگر یہ کیا کہ آج کہ دور میں کوئی خود عقل کل سمجھنے والا اٹھے اور صحابہ کی غلطیوں کو لیکر ان پر خارجی ہونے کا الزام لگادے حالانکہ تاریخ اسلام کہ ادنٰی سے طالب علم بھی جانتے ہیں کہ خارجی اسلام کا سب سے پہلا فتنہ تھا کہ جس کی بنیاد نفاق پر تھی اور خود صحابہ کرام خارجیوں کو اللہ کی مخلوق میں سے سب سے بدترین مخلوق جانتے تھے جس پر بخاری کی حضرت عبداللہ ابن عمر کی روایت شاہد ہے نیز صحابہ نے خارجیوں کہ خلاف جہاد بھی کیا ۔ ۔ مگر افسوس آج چودہ سو سال بعد آپ نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ جس کو کم از کم میں نے کہیں نہ پڑھا نہ سنا ۔ ۔۔ ۔بی بی میری سادہ سی درخواست ہے آپ سے کہ آپ تاریخ کی کسی معتبر کتاب سے فقط ایک ایسے صحابی کا نام ذکر کردیں جو کہ خارجی گروہ میں سے تھا ۔ ۔ ۔آپ نے کردیا تو ہم اپنی غلطی تسلیم کرلیں گے اور اپنے مطالعہ کو وسعت دینے کی کوشش کریں گے اور اگر آپ نہ کرسکیں تو پھر ہم آپ کو معذور تو سمجھیں گے مگر فقط فہم سے ۔ ۔۔ ۔

اسلام میں داخل ہونے اور خارج ہونے کی بنیاد میں اگر آپ اللہ ااور اسکے رسول کے ساتھ غیر معصوموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ مجھے صرف اتحاد بین المسلمین سے غرض ہے اور اسکی بنیاد اگر آپ اللہ اور اسکے رسول ص کو مانتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم امت مسلمہ کے لیے فاتحہ پڑھ لینی چاہیے
اتحاد بین المسلمین کا لفظ بار بار آپکے منہ سے بھلا نہیں لگتا کیونکہ آپ کو اس کی الف بے بھی نہیں معلوم ۔ ۔۔ اگر کسی نے یہاں آپکی دل آزاری کی بھی ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ جو کہ ہم اہل سنت کہ ساتھ اتحاد بین المسلمین کی داعیہ ہیں وہ انکہ جواب میں صحابہ پر ایسے ایسے رکیک حملے کری۔ں ۔ ۔ ؟ آپ محض ہٹ دھرمی کی بنیاد پر کسی بھی بات پر ضد کر بیٹھتی ہیں ۔۔ یہ سچ ہے کہ اسلام کی اولین بنیاد فقط کلمہ طیبہ ہی ہے مگر اس کہ ساتھ ساتھ بہت سی لازمی چیزیں مثلا ملائکہ ، قرآن ، اور یوم الدین پر ایمان وغیرہ اور ایک مسلمان ہونے کہ لیے ان سب چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے کہ جن کا شمار ضروریات دین میں سے ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
توبہ ہے آپ سب کسی تھریڈ کے کھلنے پے کتنی بحث کرتے ہیں :chatterbox: سب کے سب ہی ،

بس کوئی موضوع ملے ذرا :notworthy:
 

خرم

محفلین
ارے ارے آپ تو غصہ کر گئیں ۔۔۔۔۔

میں کن کن بحثوں میں شریک کار رہا مجھے اچھی طرح یاد ہے اور میری بات بڑی واضح اور سامنے رہی اور اب بھی ہے ۔۔ میں دل کی دل میں رکھ کر اس پر کڑھنے یا خوش ہونے کا عادی نہیں ۔۔
رہی بات صحابہ کی تو اس سلسلے میں ذرا زحمت کیجیے اور "تحریک جہاد کے مراحل" والے دھاگے میں جائیے میرا عقیدہ آپ پر واضح ہو جائے گا ۔۔

میرا عقیدہ ہے کہ امیر المومنین یزید بن معاویہ اور حسین بن علی کے درمیان کوئی باہمی چپقلس نہیں تھی ، یہ یہودی سبا کے پیروکاروں کی گندی چالیں تھیں اور انھی کا پھیلا ہوا تاریخی گند ہے جس کی بنیاد پر یہ سارا جھگڑا ہے اور بس !
(اب میرے اس عقیدے کے برخلاف جو لوگ جاتے ہیں اس سے جو صدمہ مجھے ہوتا ہے اس کا مداوا کون کریگا؟)
وسلام
معذرت طالوت لیکن یزید کے ساتھ "امیر المؤمنین" کا لقب استعمال مت کیجئے نوازش ہوگی۔ اگر آپ کو بروز قیامت یزید کی صف میں کھڑا ہونے کا شوق ہے تو اللہ آپ کی خواہش کو پورا کرے، ہمیں حسین کے قدموں میں جگہ مل جائے تو ہماری خوش بختی۔ اس سے سوا کچھ نہ کہنا چاہوں‌گا۔
 

خرم

محفلین
مہوش بہنا منافق صحابی نہیں ہوسکتا اگرچہ ظاہری طور پر اس نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موافقت ہی اختیار کئے رکھی ہو۔ سو صحابیوں کا خوارج میں شامل ہونا غلط ہے۔ بات لفظوں کی ہے سو لفظوں‌میں ہی اگر آپ رجوع کر لیں تو اس جھگڑے کا قصہ تمام ہو۔ امید ہے غور فرمائیں گی۔
 

خرم

محفلین
عارف آپ لکھ کر سوچتے ہیں کہ اس کے بعد بھی نہیں سوچتے؟ لکھنے سے پہلے تو یقیناَ نہیں سوچتے۔ اسلام ہے کیا آپ کی نظر میں اس پر ایک دھاگہ تو کھولئے الگ سے ذرا۔ وہاں بات کرتے ہیں انشاء اللہ۔
 

arifkarim

معطل
عارف آپ لکھ کر سوچتے ہیں کہ اس کے بعد بھی نہیں سوچتے؟ لکھنے سے پہلے تو یقیناَ نہیں سوچتے۔ اسلام ہے کیا آپ کی نظر میں اس پر ایک دھاگہ تو کھولئے الگ سے ذرا۔ وہاں بات کرتے ہیں انشاء اللہ۔

جس دھاگے مٰیں دیکھو، ہر جگہ اسلامی مناظرے چل رہے ہیں۔ تو تو ، میں میں۔ اسلام کا مطلب ہے امن اور سلامتی! ابھی ہم ایک دوسرے سے کوسوں ددور ہیں تو یہ حال ہے۔ حقیقت میں سامنے آگئے تو۔۔۔ واللہ اعلم!
 
Top