تعارف رسمی تعارف

السلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بندہ نا چیز کا پورا نام " جمشید اشفاق سیال" ہے لیکن آپ صرف جمشید کہہ کر پکار سکتے ہیں ۔ میرا تعلق ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا سے ہے۔ایک ادنیٰ سا گرافک ڈیزائنر ہوں اور متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی کے لئیے ڈیزائننگ کرتا ہوں۔
دینی تعلیم واجبی سی ہے، دنیاوی تعلیم بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔ بس ابا کے ڈر سےکسی نہ کسی طرح گریجوایشن کر لی ہے۔ ہاں مگر اردو سے شغف بچپن سے ہی ہے جو چھپ چھپ کر عمرو عیار، ٹارزن، چھن چھنگلو ، آنگلو بانگلو اور متعدد ایسی کہانیاں پڑھتے ہوئے پکڑے جانے پر مار پڑنے کے باوجود بھی ختم نہ ہو سکا ۔ آج بھی اردو سے اور اردو ادب سے اتنی ہی محبت ہے لیکن کافی عرصے سے دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے لائبریریوں اور کتابوں تک رسائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئیے تھوڑا بہت انٹرنیٹ پر کتب بینی کر لیتا تھا پر بقول میرے ابا جی کے کہ میری نظر کمزور ہونے کی وجہ میرا کمپیوٹر کو زیادہ وقت دینا ہے۔ اس لئیے اب آنلائن کتب بھی کم ہی پڑھتا ہوں اور اس طرح میرا کتابوں سے تعلق بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اگر وقت ملے تو چند ایک مزید سرگرمیاں ہیں جو مجھے اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔اور وہ سرگرمیاں کھانا ،پینا ،فلمیں دیکھنا اور کھیلنا کودنا پر ہی مشتمل ہوتی ہے ۔

مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے کب اور کس طرح سے اس فورم کو جوائن کیا پر اب خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس میں علم ودانش کے لحاظ سے قابل قدر لوگ موجود ہیں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کے کافی مواقع میسر آئیں گے۔

میری نیک تمنائیں اردو محفل اور اہل اردو محفل کے لیے ہمیشہ رہیں گی۔

انشااللہ

 
مابدولت برادرم جمشید اشفاق سیال کو اردو محفل میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کہ ان کی اردو سے بتدریج کم ہوتی ہوئی رغبت ،بعد از وابستگی در ایں محفل ہزار رنگ و ہنر بہمراہ یاران کمال و فن ، قابل محسوس سرعت کے ساتھ اردو سے وارفتگی میں تبدیل ہوگی ۔انشاء اللہ ۔بس حضور عزت ماّب کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئے ۔:):)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
غیر رسمی تعارف کب تک متوقع رکھیں؟
پیارے بھائی آپ مزید کیا جاننا چاہ رہے ہیں وہ بتا دیں میں حاضر ہوں، باقی انشاءاللہ اس محفل سے جڑے رہنے سے ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا رہے گا۔​
 
مابدولت برادرم جمشید اشفاق سیال کو اردو محفل میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کہ ان کی اردو سے بتدریج کم ہوتی ہوئی رغبت ،بعد از وابستگی در ایں محفل ہزار رنگ و ہنر بہمراہ یاران کمال و فن ، قابل محسوس سرعت کے ساتھ اردو سے وارفتگی میں تبدیل ہوگی ۔انشاء اللہ ۔بس حضور عزت ماّب کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئے ۔:):)
محترم بھائی اس محبت اور خلوص کے لیئے میں آپکا بہت شکرگزار ہوں۔ انشاءاللہ کوشش کروں گا اس فورم پر اپنا پڑاؤ مستقل طور پر ہی ڈال لوں۔
 
Top