پبلک فورم پر بات کرنے کا حق سب کو ہے۔ رہی بات سند اسناد و علمی مرتبت کی تو
راحیل فاروق اردو محفل پر نثر اور شاعری میں ایک معتبر نام ہیں، ان کی طرف سے اٹهائے گئے نکات یقیناً وزن رکهتے ہیں۔
محمد ریحان قریشی کی شاعری پر سمجھ بوجھ بهی ڈهکی چهپی نہیں۔ قوافی کے بارے میں ان کا کہا اگر درست نہیں تو یا تو کوئی ان سے درست قوافی معلوم کر لے یا پهر خود درست کر دے۔ ایک محفلین نے کہا کہ شاعر توجہ چاہتا ہے تو یہ کوئی غلط بات نہیں ہے، ہر تخلیق کار اپنی تخلیقات پر عوام کی توجہ چاہتا ہے چاہے وہ طاہر شاہ صاحب جیسا تخلیق کار ہی کیوں نہ ہو۔
علاوہ ازیں شاعر موصوف کوئی ایسی ہستی بهی نہیں کہ ان کی تخلیقات پر تنقید نا کی جا سکے اور نہ ہی کسی کو ایسا حق استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا درست ہے۔
مجهے یقین ہے کہ راحیل اور ریحان کی زمینوں کا کوئی 'بنا' علی زریون کی زمینوں کے ساتھ سانجها نہیں ہو گا کہ وہ کسی ذاتی رنجش کی وجہ سے اس کی تخلیق پر تنقیدی رائے زنی کر رہے۔
جیو اور جینے دو کے اصول کے تحت علمی مباحثے کو فروغ دیں اور میرے جیسے بہت سے خاموش قارئین سے داد وصول کی جیے۔