تعارف رمان غنی، ہندوستان

رمان غنی

محفلین
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں​
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں​
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں​
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں​
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں​
کبھی گیت لبوں پر لاتے ہیں​
کبھی خود ہی تنہا ہوتے ہیں​
کبھی شب بھر جاگتے رہتے ہیں​
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں​
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
باقی تفصیلات میری پروفائل سے معلوم کی جا سکتی ہے!!! :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت خوب تعارف ہے۔

محفل میں باقاعدہ خوش آمدید محترم ۔۔۔۔!

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

مقدس

لائبریرین
شاعرانہ تعارف کی تو ہمیں سمجھ نہیں آتی۔۔۔

اینی ویز ۔۔۔۔ ویلکم بھائی :)
 
محترم رمان غنی بھائی ہم آپ کو اپنی پیاری اردو محفل میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

عدیل منا

محفلین
ہم نازک نازک دل والے​
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں​
کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں​

باقی تفصیلات میری پروفائل سے معلوم کی جا سکتی ہے!!! :)
ہم نازک نازک دل والوں کو، ہنسنے رونے بلکہ رلانے والوں کو بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔​
خوش آمدید​
 
Top