تعارف رمان غنی، ہندوستان

رمان غنی

محفلین
شمشاد بھائی! میں ریاست بہار کے پٹنہ شہر سے تعلق رکھتا ہوں۔
یوسف بھائی ہوسکتا ہے انشاءخان کے زمانے میں یہاں کی ہوا کچھ منفرد ہوا کرتی ہو!!!:happy: لیکن اب تو یہاں کبھی کبھی سانس لینا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے:happy: ۔ بحرحال! لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بزرگوں کی نگری ہے جس کی وجہ سے یہاں اللہ تبارک و تعالیٰ کی کچھ خاص رحمتیں اور برکتیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
314-Mahatma-Gandhi-Setu-Patna-Bihar.jpg
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تیرے قریب آ کے بڑی الجھنوں میں ہوں
میں دشمنوں میں ہوں کہ تیرے دوستوں میں ہوں


مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدل
میں سنگِ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں


تو آ چکا ہے سطح پہ کب سے خبر نہیں
بے درد میں ابھی انہی گہرائیوں میں ہوں


اے یارِ خوش دیار تجھے کیا خبر کہ میں
کب سے اداسیوں کے گھنے جنگلوں میں ہوں


تو لُوٹ کر بھی اہل تمنا کو خوش نہیں
میں لٹ کے بھی وفا کے انہیں قافلوں میں ہوں


بدلا نہ میرے بعد بھی موضوعِ گفتگو
میں جا چکا تھا پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں


مجھ سے بچھڑ کر تو بھی تو روئے گا عمر بھر
یہ سوچ لے کہ میں تیری خواہشوں میں ہوں


تو ہنس رہا ہے مجھ پہ میرا حال دیکھ کر
اور پھر بھی میں شریک تیرے قہقہوں میں ہوں


خود بھی مثالِ لالۂ صحرا لہو لہو
اور خود فراز اپنے تماشائیوں میں ہوں


آپ کے دستخط سے آپ کے ادبی ذوق کا خوب اندازہ ہو رہا ہے۔
خوش آمدید۔
امید ہے خوب جمے گی۔
 

عثمان

محفلین
عثمان بھائی! ہم حاضر ہیں۔۔۔ حکم کیجیے کسے چھیڑنا ہے؟ میرا مطلب ہے کسے اون کرنا ہے؟
بس ہتھ ہولا رکھیں۔ ہم پہلے ہی مکی صاحب اور زیک صاحب کی کمی اس محفل میں محسوس کرتے ہیں۔ آپ بھی کہیں چھیڑ چھاڑ کرتے کہیں بہت آگے گم نہ ہوجائیں۔ :):):)
 
Top