رمضان کی آمد؛ خیر کی آمد: رمضان نشریات 2018

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، سب سے پہلے تو میری طرف سے آپ سب کو رمضان المبارک
جمعرات کو یعنی کل یہاں کویت میں پہلا روزہ ہو گا - ان شاءاللہ عزوجل،
پاکستان میں محکمہ موسمیات والو کا خیال ہے کہ آج چاند نظر آ جائے گا تو اس حساب سے ان کے رمضان کا آغاز بھی ہمارے ساتھ ہی ہو گا،

رب کی ہوئی عطا ہے رمضان آ گیا ہے
توبہ کا در کُھلا ہے رمضان آ گیا ہے
بخشش ملے گی سب کو رحمت ملے گی سب کو
یہ کہہ رہی ہوا ہے رمضان آ گیا ہے
سیراب ہو رہے ہیں اشکوں سے دل کے گلشن
ہر جرم دھل رہا ہے رمضان آ گیا ہے
کر کے قیام مومن قرآن بھی سنیں گے
اللہ سے رابطہ ہے رمضان آ گیا ہے
سجدوں سے مومنوں کے آباد مسجدیں ہیں
شیطان رو رہا ہے رمضان آ گیا ہے...
رم۔۔۔۔۔ض۔۔۔۔۔۔ان ک۔۔۔۔ی آم۔۔۔۔۔۔د م۔۔۔رح۔۔با
م۔۔۔۔اہِ ص۔۔۔یام ک۔۔۔۔ی آم۔۔۔۔۔۔۔د م۔۔۔رح۔۔با
م۔۔۔۔اہِ غ۔۔ف۔۔۔ران ک۔۔ی آم۔۔۔۔۔۔د م۔۔۔رح۔۔با
 
اللہ کریم آپ کو بھی رمضان کریم کا فیضان اور برکاتیں عطا فرمائے ۔آمین
بہن آپ کو بھی رمضان کا مہینہ مبارک ہو ۔
 
ہم لوگ اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ جیسے رمضان میں نیکیوں کا ثواب بہت بڑھ جاتا ہے ویسے ہی رمضان کی بے ادبی کا نقصان بھی بڑھ جاتا ہے۔ رب عزوجل رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے اور احترام کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رمضان نشریات 2018 سے آپ کی مراد کیا محفل کی رمضان نشریات ہیں؟

یہ یوں پوچھ لیا کہ رمضان نشریات یعنی ٹی وی پر ایک سیلابِ بلا بس آنے ہی والا ہے ہر طرف، آپ نے بھی شاید اسی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی ٹھانی ہے! :)
 
بالکل بھائی سچ کہوں تو خوش نصیب وہ اولاد جن کو ان کی ماں باپ نے بچپن سے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی عادت ڈالی، ورانہ کچھ ہٹے کٹے لوگ ایسے بھی ہیں جو بغیر کسی شرعی عذر کے روزے نہیں رکھتے.
 
رمضان نشریات 2018 سے آپ کی مراد کیا محفل کی رمضان نشریات ہیں؟

یہ یوں پوچھ لیا کہ رمضان نشریات یعنی ٹی وی پر ایک سیلابِ بلا بس آنے ہی والا ہے ہر طرف، آپ نے بھی شاید اسی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی ٹھانی ہے! :)
نشریات سے مراد رمضان المبارک کے حوالے سے جو گپ شپ چلنی ہے وہ یہاں چلے، ویسے بھی چیف جسٹس صاحب نے اس رمضان المبارک میں ٹی وی پر کسی بھی طرح کے انعام گھر اور سرکس پر پابندی لگا دی ہے
 
گزشتہ سال رمضان میں ہم نے بیگم صاحبہ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چھوٹی الائچی کا استعمال کیا تھا ،حالت روزے میں پیاس کی شدت ہونا ایک فطرتی عمل ہے ،سحری میں الائچی کے استعمال سے حلق میں پیاس کی وجہ سے خشکی محسوس نہیں ہوتی تھی اور دن بھر سکون رہتا تھا ۔
 
سحری کرنے کے بعد آپ آدھا کپ چائے پی لیں تب بھی پیاس نہیں لگتی
 
محمد وارث

لائبریرین
نشریات سے مراد رمضان المبارک کے حوالے سے جو گپ شپ چلنی ہے وہ یہاں چلے، ویسے بھی چیف جسٹس صاحب نے اس رمضان المبارک میں ٹی وی پر کسی بھی طرح کے انعام گھر اور سرکس پر پابندی لگا دی ہے
میرے خیال میں یہ چیف جسٹس نے نہیں بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کسی جج کا حکم تھا اور بھی شاید "افواہ" کے طور پر گردش کر رہا ہے۔ لیکن ٹی وی کی "رمضان نشریات" تو بہت جامع ہوتی ہیں، صبح سحری کے وقت سے شروع ہوتی ہیں اور پھر افطار تک یہی نشریات چلتی ہیں، آخری عشرے میں تو شاید چوبیس گھنٹے کی ہوتی ہیں۔ انعام گھر وغیرہ طرز کے پروگرام تو شاید افطار کے بعد ایک دو گھنٹوں کے ہوتے تھے، ان کو بند کرنے سے کیا بھی فرق پڑے گا۔
 
سحری کرنے کے بعد آپ آدھا کپ چائے پی لیں تب بھی پیاس نہیں لگتی
بہن کراچی میں گرمی کی شدت کا انداز آپ کو بھی باخوبی ہوگا،پیاس کی کمی کے لیے ہم دہی کا بھی استعمال کرتے ہیں اور جہاں تک چائے کا تعلق ہے وہ تو ہم پیالہ بھر کے پیتے ہیں ۔
 
میرے خیال میں یہ چیف جسٹس نے نہیں بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کسی جج کا حکم تھا اور بھی شاید "افواہ" کے طور پر گردش کر رہا ہے۔ لیکن ٹی وی کی "رمضان نشریات" تو بہت جامع ہوتی ہیں، صبح سحری کے وقت سے شروع ہوتی ہیں اور پھر افطار تک یہی نشریات چلتی ہیں، آخری عشرے میں تو شاید چوبیس گھنٹے کی ہوتی ہیں۔ انعام گھر وغیرہ طرز کے پروگرام تو شاید افطار کے بعد ایک دو گھنٹوں کے ہوتے تھے، ان کو بند کرنے سے کیا بھی فرق پڑے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پابندی لگائی ہے ۔
 
میرے خیال میں یہ چیف جسٹس نے نہیں بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کسی جج کا حکم تھا اور بھی شاید "افواہ" کے طور پر گردش کر رہا ہے۔ لیکن ٹی وی کی "رمضان نشریات" تو بہت جامع ہوتی ہیں، صبح سحری کے وقت سے شروع ہوتی ہیں اور پھر افطار تک یہی نشریات چلتی ہیں، آخری عشرے میں تو شاید چوبیس گھنٹے کی ہوتی ہیں۔ انعام گھر وغیرہ طرز کے پروگرام تو شاید افطار کے بعد ایک دو گھنٹوں کے ہوتے تھے، ان کو بند کرنے سے کیا بھی فرق پڑے گا۔
جی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے یہ حکم دیا ہے ،
IMG_20180516_105028.jpg

IMG_20180516_105058.jpg

IMG_20180516_105043.jpg
 
ربیع م

محفلین
اللہ رب العزت اس ماہ مبارک کی فیوض وبرکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے
رمضان نشریات 1439 ھ اگر ہو جائے تو زیادہ بہتر نہیں ہو گا؟
 
یاز

محفلین
پاکستان میں بھی چاند دیکھے جانے کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور ٹی وی کے مطابق کچھ جگہوں سے "شہادتیں" بھی موصول ہوئی ہیں۔
 
سروش

محفلین
کراچی: رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا جب کے سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے اور رواں سال اس بات کا بھی امکان ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہو۔ سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔

رواں برس دنیا میں سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ اسی ترتیب سے روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کے کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

دوسری جانب ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔ سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
 
Top