روانگی سے قبل آخری ملاقات

سیما علی

لائبریرین
اس دفعہ پاکستان میں قیام کافی طویل رہا مگر رمضان کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرف سفر کرنے سے قاصر رہا ۔ دوستو سے ایک بار پھر معذرت ۔ ان شااللہ اگلی دفعہ پھر کوشش کروں گا کہ اسلام آباد اور لاہور کے گرد و نواح میں چکر لگا سکوں ۔ @شمشاد بھائی کوئی آسرا دیتے تو شاید چکر لگا بھی لیتا ۔:D۔ @شمشاد بھائی کا شادی کا دفتر کیا بند ہو ا کتنے لوگوں کے اُمیدوں کے چراغ گُل ہوگئے ۔ :waiting:
شمشاد بھیا آپ سے درخواست جلد از جلد شادی دفتر دوبارہ کھولا جائے ورنہ ظفری نے کہا ہے ۔۔
شادی دفتر سے بغاوت کی طر ف متوجہ ہوجائیں ۔۔جبکہ ہمیں قوی امید ہے کہ ظفری کا گوہر مقصود آپ کے شادی دفتر سے ہی ملے گا۔ان شاء اللہ تو جلدی سے دفتر کی اندرونی اور بیرونی تزئین و آرائش پر توجہ دیں ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خاندان مینا کے چہچہانے سے مکمل ہوتا ہے۔۔۔
تبھی تو ہمیں پرندوں سے اور پرندوں کو ہم سے اتنی محبت ہے۔ کیا معلوم کسی دن کسی پرندء کے سر پہ ہاتھ پھیرتے پھیرتے کوئی جادوئی کیل ہمارے ہاتھ میں چبھے، ہم پرندے کی تکلیف کے خیال سے اسے آہستگی سے کھینچ کر نکالیں اور کیل نکلتے ہی وہ پرندہ انسانی روپ میں سامنے کھٹا ہو کہ اس شہزادے کو سامری جادو گر نے جادو کی کیل سر میں ٹھونک کر پرندہ بنا دیا تھا۔

ابھی چائے نہیں پی نا اس لیء دماغ تھوڑا کام کر رہا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
سیما آپا کا شکریہ کے انہوں نے ایک بارپھر مدعو کیا ۔ اور ہمیشہ کی طرح ان کی گفتگو اور خلوص سے متاثر ہوا۔ اللہ انہیں صحت دے اور خوش رکھے۔ آمین
آپکے ساتھ پہلی ملاقات کے بعد ہی سے جو اپنائیت وہ ہمیں بھی کھینچ لاتی ہے ۔۔اللہ تعالیٰ آپکو عافیت کے ذریعہ عزت و وقار و لمبی زندگی عطا فرمائے ۔آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو پورا یقین ہوگیا ہے کہ وزن 200 پونڈز سے کم نہیں ہوگا ۔ :thinking:
توبہ توبہ ایسی مبالغہ آرائی۔۔
200 پونڈز تو بہت کم کہا آپ نے۔ البتہ سینتالیس کلو پونڈز ایک بوری میں بھر کر دوسرے پلڑے میں دھریں تو ہمارے برابر ہوں گے بوری سمیت۔
 
فہیم

لائبریرین
جس حساب سے فہیم نے طعام پر توجہ دی تو انہوں نے ناشتہ کو تقریباً ظہرانہ بنا دیا ۔:notworthy:
کھانے میں ایسے مصروف رہے کہ اقبال پر بھی توجہ ہمیں اور آپ کو ہی توجہ ہی دینا پڑی 😎😎😎😎😎
اقبال بھائی تھوڑے خاموش مزاج پر خوش مزاج بندے ہیں۔
ان سے اگر تھوڑا گھل مل کر بات کی جائے تو وقت اچھا گزرتا ہے :)
ہم نے کھانے میں توجہ کے باوجود پوری توجہ سے نہ صرف احوال لکھا بلکہ، یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ پوری گفتگو کیا تھی (ہمیں جاسوس کا خطاب ایسے ہی تھوڑی مل گیا ہے:cowboy:)
لیکن آپی اور ظفری بھائی نے نوٹ نہیں کیا کہ ہم نے اقبال بھائی سے کیا گفتگو کی اور انہوں نے کیا جواب دیئے :D:D
 
ظفری

لائبریرین
توبہ توبہ ایسی مبالغہ آرائی۔۔
200 پونڈز تو بہت کم کہا آپ نے۔ البتہ سینتالیس کلو پونڈز ایک بوری میں بھر کر دوسرے پلڑے میں دھریں تو ہمارے برابر ہوں گے بوری سمیت۔
یعنی سینتالیس کلو اور سینتالیس پونڈز دونوں کو ہی ملانا ہے ۔ اللہ خیر کرے ۔مجھے تو قیصرانی یاد آگیا ۔ کہاں ہو بے بی ہاتھی ۔؟ تمہارا ایک ہم پلہ آیا ہے ۔ :thinking:
 
ظفری

لائبریرین
تبھی تو ہمیں پرندوں سے اور پرندوں کو ہم سے اتنی محبت ہے۔ کیا معلوم کسی دن کسی پرندء کے سر پہ ہاتھ پھیرتے پھیرتے کوئی جادوئی کیل ہمارے ہاتھ میں چبھے، ہم پرندے کی تکلیف کے خیال سے اسے آہستگی سے کھینچ کر نکالیں اور کیل نکلتے ہی وہ پرندہ انسانی روپ میں سامنے کھٹا ہو کہ اس شہزادے کو سامری جادو گر نے جادو کی کیل سر میں ٹھونک کر پرندہ بنا دیا تھا۔

ابھی چائے نہیں پی نا اس لیء دماغ تھوڑا کام کر رہا ہے
دعا کریں کہ کوئی پرندہ آپ کے سر پر ہاتھ پھیر کر کوئی کیل باہر نہ نکال دے ۔ ورنہ ایک انسانی شکل کو ایک مغربی عقلمند پرندے کی شکل میں منتقل ہوتا دیکھ کر وہ بیچارہ پرندہ اپنی جان سے کہیں ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔ :waiting:
 
ظفری

لائبریرین
اقبال بھائی تھوڑے خاموش مزاج پر خوش مزاج بندے ہیں۔
ان سے اگر تھوڑا گھل مل کر بات کی جائے تو وقت اچھا گزرتا ہے :)
ہم نے کھانے میں توجہ کے باوجود پوری توجہ سے نہ صرف احوال لکھا بلکہ، یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ پوری گفتگو کیا تھی (ہمیں جاسوس کا خطاب ایسے ہی تھوڑی مل گیا ہے:cowboy:)
لیکن آپی اور ظفری بھائی نے نوٹ نہیں کیا کہ ہم نے اقبال بھائی سے کیا گفتگو کی اور انہوں نے کیا جواب دیئے :D:D
اتنی مختصر سی ملاقات میں تم نے ہمارے بھائی سے بڑی مفصل گفتگو فرما لی ۔ کیا بات ہے ۔ میرا خیال ہے کہ تم ابھی ساٹھ کے تو نہیں ہوئے ۔:lol:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی سینتالیس کلو اور سینتالیس پونڈز دونوں کو ہی ملانا ہے ۔ اللہ خیر کرے ۔مجھے تو قیصرانی یاد آگیا ۔ کہاں ہو بے بی ہاتھی ۔؟ تمہارا ایک ہم پلہ آیا ہے ۔ :thinking:
ایویں ہی دونوں کو ملانا ہے۔
پونڈز کرنسی کے لیے لکھا ہم نے۔ ہاں ملانا تو بس اس میں بوری کا وزن ہی ہے۔
ہم پلہ۔۔۔۔۔۔۔۔تو کیا ہمیں ہتھنی تصور کیا جا رہا ہے۔ اللہ توبہ یہ وقت بھی آنا تھا۔:eyerolling:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دعا کریں کہ کوئی پرندہ آپ کے سر پر ہاتھ پھیر کر کوئی کیل باہر نہ نکال دے ۔ ورنہ ایک انسانی شکل کو ایک مغربی عقلمند پرندے کی شکل میں منتقل ہوتا دیکھ کر وہ بیچارہ پرندہ اپنی جان سے کہیں ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔ :waiting:
ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
لیکن کوئی بیچارہ پرندہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، یہ ہم سے برداشت نہ ہو گا۔ ویسے بھی پرندے کے ہاتھ کوئی کیل نہیں آنے والی ۔ کیونکہ جس قدر ہم نے سر پہ چوٹیں کھائی ہیں کیل تو دماغ کے اندر تک گھس گئی ہو گی۔
 
Top