روانگی سے قبل آخری ملاقات

صابرہ امین

لائبریرین
ہمیں بھی یہی اعتراض ہے فہیم ۔۔۔آخری کیوں ۔۔بار بار کیوں نہیں ۔۔اب عاطف بھیا آئیں تع پھر ان شاء اللہ سب ملیں گے ۔۔۔بلکہ کل بھی ہم صابرہ امین بٹیا
محمد خلیل الرحمٰن بھیا
زیک
مفتی صاحب ، سید عاطف علی بھیا
شمشاد بھیا
نین بھیا
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا
وجی بھیا
جاسمن بٹیا

سب کو یاد کرتے رہے ۔۔۔۔
بہت شکریہ سیما آپا۔۔ دیکھیے کب ملاقات ہوتی ہے ۔ آپ اور ہم، ہم اور آپ۔۔ بس چار لوگ ہی ہوں گے۔۔ ان شا اللہ :)
 

ظفری

لائبریرین
رمضان سے بس چند دن پہلے بننے والا پروگرام کہ ، اسلام آباد کا چکر لگا آیا جائے رمضان کی آمد آمد کے باعث ملتوی ہوکر عید کے بعد پر جا ٹھہرا۔

لیکن شومئی قسمت کہ عید کے بعد بھی کچھ معاملات، مصروفیات اور طبیعت کی ناسازگی کے باعث وہ پروگرام اب آئندہ کے لیے کچھ یوں ہے کہ !

"پیوستہ رہ کچن سے۔۔۔۔امیدِ کباب رکھ" (اقبال سے معذرت کے ساتھ) جیسی صورتحال سے دو چار ہے۔

اب ظفری بھائی کے بننے والے اس پروگرام پر عمل در آمد نہ ہوسکا اور پھر بھائی کی واپسی کی اڑان بھرنے کا دن بھی بس چند دن کا مہمان رہ گیا تو ظفری بھائی نے اِک آخری خواہش کے طور پر ایک آخری ملاقات کا دل بنایا کہ ! "اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو"

اب ظاہر ہے یہ ملاقات محفل کی ہر دلعزیز اور نفیس شخصیت سیما آپی کے بنا کہاں ملاقات کے درجے تک پہنچے والی تھی سو سیما آپی کو ظفری بھائی کا یہ پیغام پہنچایا گیا اور حسبِ توقع سیما آپی نے فوراً ہی نہ صرف ملاقات کی حامی بھرلی بلکہ سارے انتظامات بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذمہ لے لیے:noxxx:

اور اس طرح ملاقات کے لیے مورخہ 20 اپریل 2024 بروزِ ہفتہ بمقام کراچی جیم خانہ بوقتِ صبح 9 بجے کا پروگرام طے پا گیا۔ کیونکہ بروز اتوار 21 اپریل کو ظفری بھائی نے یہاں سے پرواز کر جانا تھا۔

ملاقات کے لیے ہم نے فاخر بھائی کو بھی مطلع کیا اور انہوں نے آنے کی ارادہ بھی ظاہر کیا۔ لیکن والدہ کی طبعیت کی ناسازگی کی بنا پر ان کی آمد نہ ہوسکی۔

ہماری دعا ہے اور آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے کہ ان کے لیے دعا کیجئے وہ آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔ اللہ پاک انہیں مکمل اور پوری طرح صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین

اس لیے ملاقات میں بس سیما آپی، ظفری بھائی اور ہمارے علاوہ اقبال بھائی (ظفری بھائی کے چھوٹے بھائی صاحب) شامل ہوسکے۔

دوران ملاقات سیما آپی اور ظفری بھائی نے گفتگو کو ساتھی بنایا اور اقبال بھائی نے خاموشی کو۔ اب چونکہ دونوں ہی مؤنث ہیں اور ہمارے لیے نامحرم تو ہم نے زیادہ ساتھ کھانے کا دیا ۔ یعنی کم کلام اور زیادہ طعام پر توجہ مرکوز رکھی:censored:

ویسے گفتگو کے موضوعات میں محفل، سوشل ورک، ادب و شاعری، مطالعے اور کتابوں کی چوائس، گھریلو معاملات اور کچھ حد تک سیاست بھی شامل تھی۔

ملاقات چونکہ بہت زیادہ طویل نہیں تھی۔ اس لیے زیادہ موقع نہیں مل پایا اور پھر ظفری بھائی کو بھی یہاں سے جانے سے پہلے کچھ کام نپٹانے تھے سو آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار لیے یہ مزیدار اور خوشگوار ملاقات انجام پذیر ہوئی :)
ٰدھاگہ چونکہ میری فوراً روانگی کے بعد کھولا گیا ہے تو سفر اور پھر سفر کی تھکان کی وجہ سے بروقت یہ دھاگہ دیکھنے سے قاصر رہا ۔ خیر اب دیکھا ہے تو تبصرہ کرنے کا حق رکھتا ہوں ۔
فہیم نے مختصر مگر بہت حد تک تقریب کا جامع حال خوب بیان کیا ہے ۔ جس حساب سے فہیم نے طعام پر توجہ دی تو انہوں نے ناشتہ کو تقریباً ظہرانہ بنا دیا ۔:notworthy:
مگر یہ کیا کہ دھاگہ کے عنوان میں بھی آخری ملاقات کا ذکر اور تبصرے میں آخری خواہش بھی ظاہر کردی گئی ۔ شکر ہے یہ دھاگہ میں نے امریکہ آکر دیکھا ورنہ تو میں اپنا سفر ہی موخر کردیتا ۔ :praying:
@سیما آپا نے ہمیشہ کی طرح بڑی بہن کے فرائض ایک بار پھر نبھائے ۔ اور کسی کو خبر ہونے نہیں دی اور بل ادا کردیا ۔ اللہ ایسی بہن ہر کسی کو اللہ عطا فرمائے ۔ :praying:
اس دفعہ پاکستان میں قیام کافی طویل رہا مگر رمضان کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرف سفر کرنے سے قاصر رہا ۔ دوستو سے ایک بار پھر معذرت ۔ ان شااللہ اگلی دفعہ پھر کوشش کروں گا کہ اسلام آباد اور لاہور کے گرد و نواح میں چکر لگا سکوں ۔ شمشاد بھائی کوئی آسرا دیتے تو شاید چکر لگا بھی لیتا ۔:D۔ شمشاد بھائی کا شادی کا دفتر کیا بند ہو ا کتنے لوگوں کے اُمیدوں کے چراغ گُل ہوگئے ۔ :waiting:
@سیما آپا کا شکریہ کے انہوں نے ایک بارپھر مدعو کیا ۔ اور ہمیشہ کی طرح ان کی گفتگو اور خلوص سے متاثر ہوا۔ اللہ انہیں صحت دے اور خوش رکھے۔ آمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
@فہیم نے مختصر مگر بہت حد تک تقریب کا جامع حال خوب بیان کیا ہے ۔ جس حساب سے فہیم نے طعام پر توجہ دی تو انہوں نے ناشتہ کو تقریباً ظہرانہ بنا دیا ۔:notworthy:
کھانے میں ایسے مصروف رہے کہ اقبال پر بھی توجہ ہمیں اور آپ کو ہی توجہ ہی دینا پڑی 😎😎😎😎😎
 

سیما علی

لائبریرین
مگر یہ کیا کہ دھاگہ کے عنوان میں بھی آخری ملاقات کا ذکر اور تبصرے میں آخری خواہش بھی ظاہر کردی گئی ۔ شکر ہے یہ دھاگہ میں نے امریکہ آکر دیکھا ورنہ تو میں اپنا سفر ہی موخر کردیتا ۔ :praying:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم بھی پریشان ہو گئے !یہ کیا کہہ دیا فہیم نے🤔
ہم نے فوراً دعائیں کیں اللہ خیر و عافیت سے منزل مقصود تک پہنچائے ۔۔او ر فوری ٹوکا کہ جلدی سے عنوان بدلیں ۔۔
شکر ہے وہ جلد ہی بدلا گیا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
@سیما آپا نے ہمیشہ کی طرح بڑی بہن کے فرائض ایک بار پھر نبھائے ۔ اور کسی کو خبر ہونے نہیں دی اور بل ادا کردیا ۔ اللہ ایسی بہن ہر کسی کو اللہ عطا فرمائے ۔ :praying:
آپکی محبت اور خلوص ہر چیز سے ماورا ہے ۔۔آپکا پرخلوص خوشبوؤں سے بھرا تحفہ ہماری ڈرسنگ ٹیبل پر سجا ہے ۔۔سلامت رہیے ۔۔اللہ شاد رکھے اور آباد ان شاء اللہ اکلی آمد پر بینڈ باجوں کیساتھ کریں گے ۔۔
 
Top