روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

سید عمران

محفلین
کوئی شک نہیں، سامری جادوگر نے آپ کو ابھی ابھی سلام بھیجا ہے اور کہا ہے اے اُستاد! واپس کب آنا ہے ۔۔۔؟
ان سے کہنا کہ ابھی کام پورا نہیں ہوا۔۔۔
ابھی فرقان بھائی عرف۔۔۔۔سے دنیا کو روشناس کرانے کا کام باقی ہے!!!
 

ہادیہ

محفلین
شکر ہے، آپ بھی تشریف لے آئے قبلہ ۔۔۔! کیا دبنگ انٹری ہے ۔۔۔!
فرقان بھائی آپ عورتوں سے زیادہ سخت پردہ کرتے ہیں یا صرف محفلین سے پردہ کرتے ہیں؟
یہ صرف "علم میں اضافے" کے لیے سوال ہے ذاتی نوعیت کا سوال نہیں ۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے تو آج تک فرقان احمد کی پروفائل تک نہیں دیکھی۔ :)

ہمیں تو اتنا پتہ ہے کہ اچھا شعری ذوق رکھنے والی کوئی شخصیت ہے اور صارف کی طرف سے اکثر معقول باتیں کی جاتی ہیں "لیکن" کبھی کبھار دبے لفظوں میں ن لیگ کی حمایت بھی کی جاتی ہے۔ واللہ عالم۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک شعر یاد آ گیا ، شاعر کہتا ہے کہ

وہ بھی کیا دن تھے
جب ہم جن تھے
اب ہم دیو ہیں
جنوں کے بھی پیو (والد گرامی) ہیں​

یعنی جنوں کے پیو بھی والدِ گرامی ہوا کرتے ہیں؟ :p:D

ویسے ہے یہ تاریخی قطعہ :p

وہ بھی کیا دن تھے۔ :D
 

فرقان احمد

محفلین
ہم نے تو آج تک فرقان احمد کی پروفائل تک نہیں دیکھی۔ :)

ہمیں تو اتنا پتہ ہے کہ اچھا شعری ذوق رکھنے والی کوئی شخصیت ہے اور صارف کی طرف سے اکثر معقول باتیں کی جاتی ہیں "لیکن" کبھی کبھار دبے لفظوں میں ن لیگ کی حمایت بھی کی جاتی ہے۔ واللہ عالم۔
ایک ضروری وضاحت: جناب ہماری فیملی کا تعلق شروع سے ہی پیپلز پارٹی سے رہا ہے ۔۔۔! تاہم، پھر اس پارٹی کو مسٹر زرداری چمڑ گئے ۔۔۔! نون لیگ سے ہمارا دور پار کا بھی کوئی تعلق نہ رہا ۔۔۔! آپ ہمیں اینٹی اسٹیبلشمنٹ قوتوں کا آلہء کار کہہ سکتے ہیں ۔۔۔! :) مسٹر فرحت اللہ بابر ٹائپ لوگ جو ہیں نا، بس ہم بھی اسی قبیل کے ہیں بدقسمتی سے ۔۔۔! ہم نہیں سدھر سکتے ۔۔۔!
 
Top