روزانہ قدم

arifkarim

معطل
زیک ورزش کرنا تو اچھی بات ہے البتہ اتنی زیادہ ٹریکنگ کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ ایک ہی مقام تک روزانہ ورزش کرتے ہیں تو قدموں کی تعداد و فاصلہ تو وہی رہے گا۔
 
زیک

مسافر
اگر فٹ بٹ، سمارٹ واچ اور فون پسند نہ ہوں تو عینک بھی ملتی ہے جس میں ہیڈ اپ ڈسپلے ہو جس میں آپ کی رننگ کی معلومات نظر آتی ہے۔ میرے پاس ریکان جیٹ ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک ورزش کرنا تو اچھی بات ہے البتہ اتنی زیادہ ٹریکنگ کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ ایک ہی مقام تک روزانہ ورزش کرتے ہیں تو قدموں کی تعداد و فاصلہ تو وہی رہے گا۔
ٹریکنگ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے ٹریننگ پروگرام کے نتائج بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں اور اس طرح ٹریننگ کو خود پرسنلائز کر سکتے ہیں۔

کارڈیوواسکولر ایکسرسائز کے لئے ایک اہم ٹریکنگ ہارٹ ریٹ کی ہے۔ ایکسرسائز میں آپ کا دل کس تیزی سے دھڑکتا ہے اور ورزش ختم کرنے پر کس تیزی سے واپس نارمل ہوتا ہے ان سے آپ اپنی فٹنیس اور ورزش کی افادیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
 
بہت زیادہ چلنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ آزمودہ ہے۔
چلنا صحت کے لیے اچھا ہے اس سے انکار نہیں ہے۔ مگر اس سے وزن کنڑول ہوجاتا ہے یہ زیادہ وزنی بات نہیں ہے۔ فرض کریں کہ اپ ایک پیزا کا ایک پورشن کھاتے ہیں اور ایک گلاس پیپسی پی جاتے ہیں تو کتنی کیلوریز بنتی ہیں؟ فرض کریں کہ 700 کیلوریز بنیں۔ ان 700 کیلوریز کو برن کرنے کے لیے اپ کو کم از کم 3-5 گھنٹے کی برسک واک کرنی پڑے گی۔ انسان کو 3 سے 4 ہزار کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ بقیہ کیلوریز کو برن کرنے کے لیے اس کو بہت زیادہ واک کرنی پڑے گی۔ جو ممکن نہیں۔
البتہ چربی کو برن کرنے کے لیے این ایروبکس اور ایروبکس ایکسرسائز ضروری ہے۔ 15 منٹ این ایروبکس کرنے کے بعد اپ کا جسم اس قابل ہوجاتا ہے کہ جب واک کریں تو چربی ہی برن ہو نہ کہ زائد کیلوریز۔ ا س لیے این ایروبک ضروری ہے ایروبک سے پہلے۔
وزن بڑھانےکے لیے جو صحت مند طریقہ سے ہو۔ مسلز کو بلڈ کرنا چاہیے۔ اس کے لیے این ایروبکس ضروری ہیں۔ تاکہ کیلوریز بجائے چربی بنانے کے مسلز بنائیں۔
صرف واک ایک صحت مند عمل ہے مگر اس سے وزن کنڑول نہیں ہوتا
ہائیکنگ اور ٹریکنگ ایک الگ چیز ہیں۔ اس میں دونوں این ایروبک اور ایروبک ورزش ہوتی ہے ۔ یہ وزن کم کرنے یا کنڑول کرنے کا باعث ہے
 
زیک

مسافر
ان 700 کیلوریز کو برن کرنے کے لیے اپ کو کم از کم 3-5 گھنٹے کی برسک واک کرنی پڑے گی۔
آئیڈیا صحیح ہے مگر نمبر کافی غلط ہیں۔ ایک می میں تقریبا 100 کیلوری برن ہوتی ہیں اور گھنٹے میں 4 میل چل سکتے ہیں۔ لہذا پونے دو گھنٹے کی واک ہوئی۔
 
bilal260

محفلین
میں اس وقت دبئی وزٹ پر جاب ڈھونڈ رہا ہوں روزانہ میں شاید ایک کلومیٹر تو چلتا ہی ہونگا ۔
اکثر میں جاب سر چ کر رہا ہوں ہوتا لیپ ٹاپ پر اس لئے زیادہ نہیں چلتا انٹرویو کم ہی ہوتے ہیں اور کھانے اور سونے کی وجہ سے زندگی میں پہلی بار مجھ میں ایک نمایاں تبدیلی آئی ہے کہ میرا پیٹ باہر آ گیا ہے یعنی کہ بڑا ہو گیا ہے۔ہا ہا ہا۔دوستوں دعا میں یاد رکھنا جاب مل جائے شکریہ۔
 
bilal260

محفلین
دبئی میں موسم اتنا اچھا ہے کہ لوگ ٹی شرٹ یعنی آدھے بازو شرٹ اور نیکر وغیرہ پہن کی گھومتے ہیں کہنے کا مطلب ہے نہ سردی ہے نہ گرمی موسم بہت ہی خوش گوار او ر زبردست ہے۔
جی محترم جیب میں پیسے ہونگے تو کہیں گھومنے نکلوں گا میرا آپ کے اور اردو محفل کے سوا دوست بھی نہیں جس کے ساتھ باہر گلیوں میں نکلوں ویسے بھی ڈھائی ماہ ہو گئے ہیں آئندہ دس دن تک میری پاکستان واپسی ہے کسی کمپنی نے آفر لیٹر نہیں دیا ۔بہت ہی زبردست کمپیڈیشن ہے اس وقت بندے زیادہ اور جاب انتہائی کم ہے۔اللہ عزوجل سے ہی درخواست ہے کہ جاب لگا دے دبئی میں ہو سکتا ہے کہ اللہ عزوجل نے پاکستا ن میں یا جہا ں کہیں بھی رزق لکھا ہو بہتر ہی ہو اللہ عزوجل بہت اچھا ہے۔ہمیں مستقبل کا نہیں پتہ اس لئے اللہ عزوجل کرم کریں تما م پر جو جاب ڈھونڈ رہے ہیں بشمول مجھ پر۔آمین۔
 
bilal260

محفلین
دراصل سارا دن لیپ ٹا پ لے کر بیٹھا رہتا ہوں صرف نماز پڑھنے کے لئے ہی بلڈنگ سے نیچے بلکہ تیسرے بیڈ سے نیچے اترتا ہوں ورنہ سارا دن میں اور لیپ ٹاپ ۔
سارا دن جاب تلاش کرتے اور سی وی پوسٹ کرتے گزر جاتا ہے۔اس لئے کم ہی چلتا پھرتا ہوں ۔
 
دبئی میں موسم اتنا اچھا ہے کہ لوگ ٹی شرٹ یعنی آدھے بازو شرٹ اور نیکر وغیرہ پہن کی گھومتے ہیں کہنے کا مطلب ہے نہ سردی ہے نہ گرمی موسم بہت ہی خوش گوار او ر زبردست ہے۔
جی محترم جیب میں پیسے ہونگے تو کہیں گھومنے نکلوں گا میرا آپ کے اور اردو محفل کے سوا دوست بھی نہیں جس کے ساتھ باہر گلیوں میں نکلوں ویسے بھی ڈھائی ماہ ہو گئے ہیں آئندہ دس دن تک میری پاکستان واپسی ہے کسی کمپنی نے آفر لیٹر نہیں دیا ۔بہت ہی زبردست کمپیڈیشن ہے اس وقت بندے زیادہ اور جاب انتہائی کم ہے۔اللہ عزوجل سے ہی درخواست ہے کہ جاب لگا دے دبئی میں ہو سکتا ہے کہ اللہ عزوجل نے پاکستا ن میں یا جہا ں کہیں بھی رزق لکھا ہو بہتر ہی ہو اللہ عزوجل بہت اچھا ہے۔ہمیں مستقبل کا نہیں پتہ اس لئے اللہ عزوجل کرم کریں تما م پر جو جاب ڈھونڈ رہے ہیں بشمول مجھ پر۔آمین۔

اللہ ہم سب کو حلال رزق فراوانی سے عطا کرے
اللہ کرے اپ کو نوکری اپ کی من پسند جگہ مل جاوے
 
Top