زیک

مسافر
یہ رواج چھوٹے شہروں، یا گاؤں وغیرہ میں رہا ہو گا۔ یہاں اسلام آباد میں یہ رواج نہ تھا۔ زیادہ سے زیادہ والدین اپنے ممکنہ پوزیشن ہولڈر بچوں کے لیے ہی لے کر آتے تھے۔
شمشاد شاید اپنے زمانے کی بات کر رہے تھے۔ آپ کو اپنے والد یا دادا سے پوچھنا پڑے گا۔

ویسے میں نے بھی سکول میں رزلٹ کے دن ہار کبھی نہیں دیکھے
 

جاسمن

لائبریرین
بہت سے بچے، جنہیں یقین ہوتا تھا کہ وہ پاس ہو جائیں گے، نتیجہ سُننے جاتے وقت گلاب کے پھولوں کا ہار ساتھ لیکر جاتے تھے جو کے کلاس ٹیچر کو پہناتے تھے۔

چہارم میں لے کے گئی تھی تو استانی صاحبہ نے مجھے ہی پہنا دیا تھا۔ مجھے اپنے فرسٹ آنے کا پہلے سے پتہ تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ رواج چھوٹے شہروں، یا گاؤں وغیرہ میں رہا ہو گا۔ یہاں اسلام آباد میں یہ رواج نہ تھا۔ زیادہ سے زیادہ والدین اپنے ممکنہ پوزیشن ہولڈر بچوں کے لیے ہی لے کر آتے تھے۔
مجھے بھی کچھ برس پرانا اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا۔

آرمی پبلک اسکول والے پوزیش ہولڈرز کو ریہرسل کے لیے بلاتے تھے کہ گیریژن کمانڈر نے تقریب میں آنا ہوتا تھا، وہ پوزیشن تو نہیں بتاتے تھے لیکن جب دو دن پہلے ریہرسل کے لیے بلاتے تھے تو علم ہو جاتا تھا کہ بچہ کم از کم پہلے تین میں ضرور ہے۔ میرے بچوں کا نتیجہ آنا تھا تو ریہرسل کی وجہ سے مجھے علم ہو چکا تھا کہ ان کی پوزیشن ہے سو نتیجے والے دن میں بیوی کی مخالفت کے باوجود بچوں کی ٹیچروں کے لیے گلدستے لے گیا۔ بیوی ساتھ تھی اور اپنی اپنی ٹیچرز کو گلدستے بھی بچوں نے خود ہی دیئے، ٹیچرز بھی خوش ہو گئیں لیکن خدا کی پناہ، بیوی نے واپس آ کر گلدستوں سے میری توبہ کروا دی۔ :)
 
تیسری جماعت کا نتیجہ تھا۔ میں ہمیشہ کی طرح بس پاس ہو گیا تھا۔ جبکہ بڑے بھائی کی پانچویں میں پہلی پوزیشن آئی تھی۔ اور جڑواں بہن کی دوسرے سیکشن میں دوسری پوزیشن۔
میں اپنی کلاس میں بڑی خوشی سے بہن، بھائی کی پوزیشن پر اتراتا پھر رہا تھا اور ہر کسی کو بتا رہا تھا کہ استانی نے بھی سن لیا۔ کان پکڑ کر کہنے لگیں، کہ کبھی خود بھی پوزیشن لے آؤ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جو خود پیش کردیتے تو سوچئے کیا ہوتا شکر ہے بچوں نے پیش کئے:roll:
گو ایسے موقعوں پر میری آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور دل بند ہونے کے قریب ہوتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ دماغ کچھ نہ کچھ کام کرنے کے قابل رہتا ہے۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
گو ایسے موقعوں پر میری آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور دل بند ہونے کے قریب ہوتا ہے
یہ جو آنکھیں چندھیا جاتیں یہ سب پتہ دے دیتی ہیں۔خواتین کی آٹھ آنکھیں ہوتی ہیں ان معاملات میں آپ کہہ دیا کریں ؀
خطا تو جب ہو کہ ہم عرضِ مدعّا بھی کریں
 

محمد وارث

لائبریرین
خالی گراؤنڈیں دیکھ کر ہول اُٹھتے ہیں، کوئی کلاسی ڈرائیو لگتا ہے تو ہزاروں تالیوں اور سیٹیوں کے شور کی بجائے کسی کمنٹیٹر کی ٹھنڈی سی آواز آتی ہے، اب تو یہ بیماری ہماری جان چھوڑ ہی دے خدایا!
 
Top