جاسمن

لائبریرین
مجھے تو آج کل "تعلیم", "سکول", "کالج","یونیورسٹی" ، "استاد" "طالب علم" "شفقت محمود" "کورونا" "بی ایس" ، "اے ڈی پی" ، سالانہ" ، "سمسٹر" ,"مڈٹرم", "فائینل ٹرم" ۔۔۔۔۔۔ یہ اور ان کے رشتہ دار سب الفاظ و موضوعات سخت اداس کرتے ہیں۔
اور واقعی میں بہت پریشان اور اداس ہوں بھی۔ پھر سے ہمت باندھتی ہوں لیکن "نظام"!
ہم بس کنوئیں کے مینڈک ہیں۔ ہم اس کنویں سے باہر نہیں آ سکتے۔ کم از کم میں اپنی زندگی میں باہر کی دنیا نہیں دیکھ سکوں گی۔
"علم" ۔۔۔ یہ لفظ کتنا پرکشش ہے۔ تعلیمی ادارہ کس قدر خوبصورت جگہ ہو سکتی ہے! طالب علم اور استاد۔۔ کیا ہی پیارا تعلق ہے!
کوئی چاہتا ہی نہیں "تبدیلی" "بدلنا" "بدلاؤ" ۔۔۔ معاملات اور خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ کوئی سنجیدہ طور پہ صورتحال کو بہتر بنانا ہی نہیں چاہتا۔
ہم کیا کر سکتے ہیں! ہم کیا اور ہماری بساط کیا!
احکامات کے غلام۔
ہمارے مقدر میں بس یہی پڑھانا ہے۔ اے فار ایپل ، ایپل معنی سیب۔:cry:
 
آج بازار میں موبائل پر فہرست دیکھ کر واپس جیب میں رکھا اور پرس سے پیسے نکال کر قیمت ادا کی. دوبارہ فہرست دیکھنے کے لیے موبائل جیب سے نکالنا چاہا تو موبائل غائب تھا. دوکاندار سے موبائل لے کر کال کی تو کاٹ دی، اور موبائل بند کر دیا. خیر اب گھر آ کر پی ٹی اے کو شکایت درج کروا دی ہے، اور گوگل سے ڈیٹا ریموو کرنےکی درخواست کر دی ہے.
 
عبدالصمدچیمہ

یا اللہ رحم!
 
بیٹی کی اردو کی استانی صاحبہ ساری گفتگو انگریزی میں کر رہی ہیں۔
آن لائن کلاسز کا ایک فائدہ یہ تو ہوا ہے کہ اساتذہ کی قابلیت بھی سامنے آ جاتی ہے، اور معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا پڑھایا جا رہا ہے۔
 
اللہ بہترین نعم البدل عطا فرمائے. آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
آج کل میں اپنے بچوں کی اور اپنی کتابوں کی فہرست بنا رہی ہوں۔
ورڈ پہ ٹیبلز میں۔
کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟
 
زیک

مسافر
آج کل میں اپنے بچوں کی اور اپنی کتابوں کی فہرست بنا رہی ہوں۔
ورڈ پہ ٹیبلز میں۔
کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟
آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ فون پر ایپ استعمال کی جائے جو کتب کا بار کوڈ سکین کر کے فہرست بنا دے اور پھر اسے سپریڈشیٹ میں ایکسپورٹ کر دے۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
بیٹی کی اردو کی استانی صاحبہ ساری گفتگو انگریزی میں کر رہی ہیں۔
آن لائن کلاسز کا ایک فائدہ یہ تو ہوا ہے کہ اساتذہ کی قابلیت بھی سامنے آ جاتی ہے، اور معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا پڑھایا جا رہا ہے۔

یہی حالات ہیں اردو کے لفظ کا مطلب انگریزی میں بتانا پڑتا ہے
 
آج بازار میں موبائل پر فہرست دیکھ کر واپس جیب میں رکھا اور پرس سے پیسے نکال کر قیمت ادا کی. دوبارہ فہرست دیکھنے کے لیے موبائل جیب سے نکالنا چاہا تو موبائل غائب تھا. دوکاندار سے موبائل لے کر کال کی تو کاٹ دی، اور موبائل بند کر دیا. خیر اب گھر آ کر پی ٹی اے کو شکایت درج کروا دی ہے، اور گوگل سے ڈیٹا ریموو کرنےکی درخواست کر دی ہے.
مہنگے موبائلز کو شش کرنی چاھئیے کے گھر پر ہی رکھ کر جائیں
 
آج کل میں اپنے بچوں کی اور اپنی کتابوں کی فہرست بنا رہی ہوں۔
ورڈ پہ ٹیبلز میں۔
کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟
اور جب زیادہ ہوجائیں تو اُن کا پرنٹ آوٹ نکال کر محفوظ کرلیا جائے کیونکہ سافٹ کاپی ڈیلیٹ بھی ہوسکتی ہے
 
میں نے اپنا گذر بسر بہتر کرنے کے لئے دراز پر اسٹور بنایا کافی وقت کپڑے وغیرہ کی سیل کی پر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا ہاں تھوڑا بہت کمپیوٹر کا سامان اچھا سیل ہورہا تھا پر کوئی خاص آمدنی نہیں ہورہی تھی جس کو کہا جائے کہ ہاں اب کچھ بہتر ہوگئی پھر ایک دن یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی کہ ایک بندہ تھرموکول سے فاونٹین تیار کررہا ہے دیکھ کر لگا کہ میں بھی اِسے تیار کرسکتا ہوں تو میں نے اُس ویڈیو کے اِسکرین شارٹ لے کر اپنے دراز کے اِسٹور پر لگادئیے قدرت خدا کی دیکھیے کہ اگلے ہی دن آرڈر آگیا اب میرے پاس تین سے چار دن کا وقت تھا بڑی مشکل سے سامان اکھٹا کیا پھر اُسے بنانا شروع کیا اللہ پاک نے کرم کیا وہ بن کر تیار ہوگیا اور پارسل بھی کردیا اب وہ ہی کام کررہا ہوں اللہ پاک کا کرم ہے کہ کبھی کبھی اِسٹور کو بند بھی کرنا پڑجاتا ہے اِتنے آرڈر آجاتے ہیں۔ اللہ پاک نظرِ بد سے بچائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک نے کرم کیا وہ بن کر تیار ہوگیا اور پارسل بھی کردیا اب وہ ہی کام کررہا ہوں اللہ پاک کا کرم ہے کہ کبھی کبھی اِسٹور کو بند بھی کرنا پڑجاتا ہے اِتنے آرڈر آجاتے ہیں۔ اللہ پاک نظرِ بد سے بچائے آمین
بہت بہترین ماشاء اللّہ
آمین الہی آمین
پروردگار خیر و بر کت عطا فرمائے !نظر بد سے محفوظ رکھے آمین ۔۔۔۔۔
 
Top