السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
ظہیراحمدظہیر ،
نیرنگ خیال اور
محمداحمد وغیرہم کے اصرار پہ نیرنگ کی طرح تو نہیں، ذرا کم کم ہم نے بھی محفلین کے شعراء کی شاعری پہ ہاتھ صاف کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ اب چونکہ اس کوشش میں ہم تو تھوڑے سے (رتی ماشہ) مشہور ہوتے ہیں لیکن جس شاعر کے کلام کا تیاپانچہ کیا جاتا ہے، اس کا وہی کلام اور خود شاعر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پہ (چاند ،ستاروں، سورج تک ) مشہور ہو جاتے ہیں۔ اب مفتوں مفتی یہ کام زیبا نہیں دیتا بلکہ دیبا دیتا ہے۔ یعنی کہ کچھ نہ کچھ معاوضہ تو بنتا ہے ناں! کیا خیال ہے شاعروں اور غیرشاعروں کا اس بارے میں ؟؟