جاسمن

لائبریرین
الحمدللہ! بہتر ہیں۔

جی الحمدللہ ٹھیک ہیں۔

ہانیہ ماشاء اللہ اسکول جانے لگ گئی ہیں دو چار ماہ سے۔ چار سال کی ہو گئی ہیں۔ :)

عفان ڈھائی سال کے ہیں۔ گھر میں ہی شرارتیں جا رہی ہیں۔ :۔)

ابراہیم بھی ماشاء اللہ ایک سال کے ہو گئے ہیں۔ چلنا سیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اہداف تک جلدی پہنچنے کے چکر میں پرانے حربے آزماتے رہتے ہیں۔ :)

جی۔ بتا دیں آج۔

اب محفل پر بھی افراتفری میں ہی آنا ہوتا ہے۔ یوں سمجھیے کہ پہلے ہم محفل میں اس طرح بیٹھتے تھے کہ جیسے کہیں جانا نہیں۔ لیکن اب وہ شب و روز و ماہ و سال نہیں رہے۔ :)

آپ سنائیے کیا سرگرمیاں ہیں آج کل؟
ماشاءاللہ ۔
اللہ آپ کے بچوں کو نیک بنائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
ثم آمین!
میری مصروفیات بھی ہنوز ویسی ہی ہیں۔ سوشل ورک نے بہت مصروف رکھا ہوا ہے الحمدللہ ۔
محمد جامعہ میں داخلہ لے چکے اور ایمی کالج کے پہلے سال میں آ گئی ہیں۔ اب بچوں کی اور طرح کی فکریں ہیں۔
کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ عورت کو اللہ نے کتنا مضبوط ذہن دیا ہے۔ ایک ہی وقت میں چاروں اور گھومتا رہتا ہے۔ کبھی پکانے کی فکر، کبھی میکہ کا خیال، نوکری کرتی ہے تو وہاں کے معاملات بھی ذہن میں چلتے رہتے ہیں۔ بچوں کی مختلف طرح کی فکریں۔
محمد بہت اچھا بچہ ہے الحمدللہ بلکہ اچھا نوجوان ہے ماشاءاللہ لیکن فجر کے لیے روز اسے فون کرنا پڑتا ہے۔ اللہ اسے توفیق اور آسانی دے کہ اپنی نمازوں کی حفاظت کیا کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
نہیں بلکہ آج تو کچھ بھی استعمال نہیں کیا۔

کل پلمونول لوزینجز استعمال کی تھیں ۔ ساتھ ساتھ سُرفی ٹیبلیٹس
کسٹرآ ئل انگلی سے حلق میں لگا کے سو جائیں۔ دن میں بھی کئی بار لگا لیں۔ کم از کم دو سے تین بار۔ آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ بال رنگنے کا سستا طریقہ ہے. اسے کھا کے لوگ مر سکتے ہیں مگر اگر بچ گئے تو گردے تباہ ہوجاتے ہیں
ہمارے گاؤں میں ایک بچی نے جذباتی ہو کے کالا پتھر چاٹ لیا۔ گردے فیل۔ بہت ہی بری طبیعت۔ ڈاکٹرز کہتے کہ اگر "خدانخواستہ" بچ گئی تو ساری زندگی بہت بری گزرے گی۔ وہ کافی دن ہسپتال تڑپتے تڑپتے فوت ہو گئی
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
گاؤں میں لوگ کالے پتھر سے شاید بال رنگتے ہیں اس لیے ریڑھی والے لیے پھرتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

یہ آخر کس کالے پتھر کی بات ہو رہی ہے، اور اس کا کالے نمک سے کیا رشتہ ہے ؟
کالا نمک تو ہم بچپن سے چاٹتے آئے ہیں نزلہ کھانسی وغیرہ میں ۔مزیدار بھی لگتا ہےہمیں تو ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ آپ کے بچوں کو نیک بنائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
ثم آمین!
آمین آمین
جزاک اللہ!

میری مصروفیات بھی ہنوز ویسی ہی ہیں۔ سوشل ورک نے بہت مصروف رکھا ہوا ہے الحمدللہ ۔
الحمدللہ بہت بڑی بات ہے جو آج کے مصروف دور میں آپ یہ سب کر رہی ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کے عمل کو قبول فرمائے اور آپ کی نیت کو اپنے لئے خالص کرلے اور آپ کو ہر طرح کی ریاکاری سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

محمد جامعہ میں داخلہ لے چکے اور ایمی کالج کے پہلے سال میں آ گئی ہیں۔ اب بچوں کی اور طرح کی فکریں ہیں۔
واقعی ! ہر دور کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔

بالخصوص دورِ حاضر میں نوجوان بچوں کو بہت سے معاملات لاحق ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ عورت کو اللہ نے کتنا مضبوط ذہن دیا ہے۔ ایک ہی وقت میں چاروں اور گھومتا رہتا ہے۔ کبھی پکانے کی فکر، کبھی میکہ کا خیال، نوکری کرتی ہے تو وہاں کے معاملات بھی ذہن میں چلتے رہتے ہیں۔ بچوں کی مختلف طرح کی فکریں۔
واقعی! اللہ کی دین ہے۔
محمد بہت اچھا بچہ ہے الحمدللہ بلکہ اچھا نوجوان ہے ماشاءاللہ لیکن فجر کے لیے روز اسے فون کرنا پڑتا ہے۔ اللہ اسے توفیق اور آسانی دے کہ اپنی نمازوں کی حفاظت کیا کرے۔ آمین!
آمین آمین۔
 
محمداحمد

لائبریرین
گلے کے لیے تو ادرک دارچینی چھوٹی الائچی بڑی الائچی پودینہ کا قہوہ بنا کر پیجیے۔

جوشاندے میں تو۔۔۔۔

اگر پودینے والے پانی سے بھاپ لیں اور گلے سے بھاپ کو گزرنے دیں۔

پلمونول لوزینجز ۔۔۔۔۔ ساتھ ساتھ سُرفی ٹیبلیٹس

پودینے کی ڈنڈیاں پھینکئے گا نہیں۔ اسے بھاپ لینے والے پانی میں ڈال لیجئے گا۔

قہوہ میں شہد بھی ڈال سکتے ہیں آپ ۔

کسٹرآ ئل انگلی سے حلق میں لگا کے سو جائیں۔ دن میں بھی کئی بار لگا لیں۔ کم از کم دو سے تین بار۔

الحمدللہ ! کل ہم نے کوئی بھی نسخہ استعمال نہیں کیا۔ :noxxx:

فکر یہ تھی کہ شبِ ہجر کٹے گی کیونکر
لطف یہ ہے کہ ہمیں یاد نہ آیا کوئی

ناصر کاظمی

اور ہم بس ویسے ہی سو گئے (کل کچھ تھکن کے آثارزیادہ تھے)۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر خودکشی کا دل چاہے تو پلیز ۔۔۔۔

سب سے پہلے تو شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کریں ۔ یعنی آپ خود کو اللہ کی پناہ میں دے دیں تو شیطان آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔

خودکشی کا نقطعہء آغاز مایوسی ہے۔ شیطان کی پہلی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ آپ کو اللہ سے مایوس کر دے۔ اور جب انسان مایوس ہو جائے تو پھر اُسے خود کُشی تک لے جانا شیطان کے لئے مشکل نہیں رہتا۔

انسان کو یہ سوچنا چاہیے کہ اچھے بُرے دن سب ہی گزر جاتے ہیں۔ کبھی بھی دن ایک سے نہیں رہتے۔ اور یہ کہ زندگی چلتی رہتی ہے چاہے کوئی آپ کے ساتھ رہے یا نہ رہے۔ کوئی بھی شخص اتنا ضروری نہیں ہوتا کہ اُس کے بغیر زندگی آگے ہی نہیں بڑھ سکے۔

تنہائی میں اللہ کو اپنا رفیق بنائیں۔ اُس سے سب باتیں کریں۔ اُسے سب بتائیں کہ کیا ہوا اور کس نے کیا کیا۔ اُس سے سب گلے شکوے کریں۔ دل کا حال کہیں۔ فرمائشیں کریں۔

اگر آپ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کون ہیں اور اس دنیا میں کیوں ہیں۔ اگر آپ اپنا اور اپنے خالق کا رشتہ سمجھنے لگ جائیں تو بہت سی گتھیاں از خود کھل جائیں گی۔

صبر سے اور نماز سے مدد لیں۔

یقین رکھیے کہ اگر اللہ آپ کے ساتھ ہے تو پھر زندگی گزارنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اگر آپ اپنے بالوں کو خوبصورت اور مظبوط بنانے چاہتے ہیں تو پہلی فرصت میں شیمپو ترک کریں اور ہلکا صابن لگایا کریں صرف مرد حضرات کے لیے
عورتیں ھڑیڑہ کا استعمال کریں ایک قسم کی بوٹی ہے شیمپو کی طرح جھاگ بناتا ہے
اب یقین آیا کہ تمھاری شادی ہو گئی ۔ ۔ ۔
 
فاخر رضا

محفلین
میرے اوقات کار میں اس وقت ڈینگی کے خطرناک کیسز ہیں اور بے چارے ایک مچھر کے کٹوانے سے برے حال میں ہیں
مجھے زیادہ تر زیادہ بیمار ہی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ہر سال ہی ڈینگی زوروں کے ساتھ آنے لگا ہے
پوری آستین مردوں اور عورتوں سب کو پہننا ہے. میرا بیٹا آدھی شرٹ پر آستینیں پہن رہا ہے
موسپیل بار بار لگائیں
موزے لازماً پہنیں
مسجد میں مچھر بہت ہوتے ہیں اگر کھلی جگہ نماز ہو تو. اس میں موسپیل موزے پوری آستین سب لازمی ہے
علاج سے بہتر احتیاط ہے
ورنہ پھر آئی سی یو میں ہماری خدمات جو بہت تکلیف دہ ہیں
 
Top