محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ! یہاں بھی سب خیریت ہے۔

عید کے شروع کے تین دن طبیعت کچھ ناساز تھی۔ پھر رفتہ رفتہ اللہ نے اچھی کر دی۔ اب ماشاء اللہ ہشاش بشاش ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آج سے پانچ روز تعطیلات کے بعد ملازمت پر آئیں ہیں
آج بھی سناٹا چھیا ہوا ہے ہے
لوگوں کی عید ہی نہیں ختم ہوئی
کچھ لوگوں سے بڑے مزے کے تبصرے سننے کا اتفاق ہوا۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آفس آنے کا دل ہی نہیں چاہ رہا تھا۔ ایک نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ جاب چھوڑ کر اپنا کام شروع کروں۔

ایک نے تو بہت مزے کی بات کی اور کہا کہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ آفس بھی آنا ہے۔ :) :)
 
الحمدللہ! یہاں بھی سب خیریت ہے۔

عید کے شروع کے تین دن طبیعت کچھ ناساز تھی۔ پھر رفتہ رفتہ اللہ نے اچھی کر دی۔ اب ماشاء اللہ ہشاش بشاش ہیں۔ :)
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ بخیر و عافیت سے صحتمند رکھیں۔
 
کچھ لوگوں سے بڑے مزے کے تبصرے سننے کا اتفاق ہوا۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آفس آنے کا دل ہی نہیں چاہ رہا تھا۔ ایک نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ جاب چھوڑ کر اپنا کام شروع کروں۔

ایک نے تو بہت مزے کی بات کی اور کہا کہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ آفس بھی آنا ہے۔ :) :)
بلکل یہی رجحان ہوتا ہے لوگوں کا تعطیلات کے بعد۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
میں تو سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی چھٹیاں ہمیں ترو تازہ کر دیتی ہیں اور ہمارے ذہن و جسم اس قابل ہو جاتے ہیں کہ ہم پھر سے اپنے معاملات کو دیکھ سکیں اور بہتر طرح سے دیکھ سکیں۔

ایک چھٹی ہمیں کراچی میں ایران کے صدر کی آمد پر ملی۔ یہ غیر متوقع چھٹی تھی، تو اچھا لگا۔

غیر متوقع چھٹیاں اب تو کم ہی ہوتی ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کیوں آئے تھے صدر صاحب؟
کچھ ایجنڈا تو ہو گا ۔

ایجنڈا جو میں نے سنا ہے اُس میں سب سے اہم تو یہی تھا کہ ا یران ا سر ائیل تنازع پر پاکستان کو ہمنوا بنایا جائے۔ اور کچھ تجارت کو فروغ دینے کی بات بھی تھی۔

تاہم صاحب بہادر کی صریح ہدایات اُسی شام پہنچ گئیں تھیں کہ جو تجارتی معاہدے کرے وہ اپنا انجام خود سوچ لے۔ موجودہ صورتحال میں پا کستان تو صاحب بہاد ر کے حکم سے سرتابی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

یہ بھی شنید ہے کہ ایرانی صدر نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کرنا تھا۔ تاہم بیرونی دباؤ کے باعث یہ بھی نہ ہو سکا۔ واللہ اعلم !
 
Top