سیما علی

لائبریرین
IMG-2297.jpg

🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ سے بہت بہت معافی چاہیے۔ جس اونٹ کی ٹانگ کاٹی گئی، اس کی بلبلاہٹیں میرے کانوں میں نہیں، میرے دل و دماغ میں گونج رہی ہیں۔ ہم کس منہ سے اللہ سے سامنا کریں! ہم کیسے معاشرے کے فرد ہیں!
اس قدر ظالم! اس قدر سفاک!
ہمیں کیسے معافی ملے گی!
ہم پہ کیونکر رحم ہو گا!
ہم تو ظلم کو روکتے بھی نہیں۔ ہم تو بس کسی مراسلے کو بس آگے آگے اور آگے بھیج کے فرض کی ادائیگی سمجھ کے مطمئن ہو جاتے ہیں۔
یا اللہ رحم!
یا اللہ رحم!
یا اللہ رحم!
اور جو کل ہوا مدین (سوات ) میں؟ اس کے بارے ؟
 

جاسمن

لائبریرین
استغفرُللہ
وحشت و بربریت
بہت بہت دکھ ہے۔ یہ صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ انتہائی عدم تحفظ کا ماحول بنا رہے ہیں ہم۔ ایک طرف لوگ ڈرنے لگیں گے کہ نجانے ان کی کس حرکت کو کس کھاتے میں گردانا جائے گا۔ دوسری طرف ایسے رویوں کو فروغ دے رہے ہیں کہ کسی پہ شک ہو یا یقین ہو، ہر شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کے بارے سوچے گا۔
اس شخص نے تھانے میں خود کو محفوظ سمجھا ہو گا۔ اللہ اکبر! ہر شخص خود قانون بن جائے گا تو معاشرے میں کس قدر افراتفری پھیلے گی خدانخواستہ۔
 

زیک

مسافر
کھوکھلا ترین ملک بنا دیا اسے۔
اس کے مالکوں نے ۔
خدا جانے کس طرح چل رہا ہے اس کا نظام ۔
اکثر جب ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مساجد سے مرنے مارنے کے اعلان ہوتے ہیں۔ کیا انہی مالکان کی بات کرتے ہیں؟ اگر یہ یہ مساجد دشمنان اسلام کی ہیں تو انہیں گرا دیں اور اپارٹمنٹ بلڈنگ بنائیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اکثر جب ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مساجد سے مرنے مارنے کے اعلان ہوتے ہیں۔ کیا انہی مالکان کی بات کرتے ہیں؟ اگر یہ یہ مساجد دشمنان اسلام کی ہیں تو انہیں گرا دیں اور اپارٹمنٹ بلڈنگ بنائیں
دشمن مسجد نہیں دراصل ایک متشدد مائنڈ سیٹ ہے اوراس کا مقابلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ اپارٹمنٹ سے مسئلہ کیا حل ہو گا۔ وہ تو پہلے ہے محکمہ ذراعت تعمیر پر تعمیر کر رہا ہے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
انجیر کا پودا اتنا چھوٹا تھا کہ پھل کی امید نہیں تھی۔ لیکن اللہ کی مہربانی۔ گو دیر سے پتہ چلا لیکن کھانے کے قابل تھا۔
پہلا پھل۔
IMG-20240605-WA0013.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
پہلی بار کچھ سبزیوں اور پھلوں کی بیلیں لگائیں۔ خاص طور پہ خربوزے اور تربوز کی۔ جب تک ہرے رہے ، ہم انھیں متیرہ (تربوز) ہی سمجھتے رہے۔ جب پیلے پیلے ہونے لگے تو پتہ چلا کہ خربوزہ ہے۔
ہماری پہلی بیل کا پہلا خربوزہ
IMG-20240712-112355.jpg
 

علی وقار

محفلین
محفل میں ہندوستان سے بہت کم لوگ شریک ہوتے ہیں۔ آٹے میں نمک کے برابر، حالانکہ وہاں اردو بولنے والے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل میں ہندوستان سے بہت کم لوگ شریک ہوتے ہیں۔ آٹے میں نمک کے برابر، حالانکہ وہاں اردو بولنے والے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

ممکن ہے رسم الخط کا مسئلہ ہو۔

ویسے مجھے اندازہ نہیں ہے کہ وہاں اردو بولنے والوں میں عربی رسم الخط عام ہے یا زیادہ تر لوگ دیوناگری میں ہی لکھتے ہیں۔
 
Top