محمد وارث

لائبریرین
عید کی دس روز کی چھٹیاں؟ :confused:
جی کچھ ایسا ہی احمد صاحب، یہ عید کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں پروڈکشن بریک ہوتی ہے۔ ہفتے کے شروع میں عید آ جائے تو ہماری چھٹیاں پانچ چھ رہ جاتی ہیں، ہفتے کے آخر میں آ جائے تو آٹھ نو دس تک ہو جاتی ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
جی کچھ ایسا ہی احمد صاحب، یہ عید کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں پروڈکشن بریک ہوتی ہے۔ ہفتے کے شروع میں عید آ جائے تو ہماری چھٹیاں پانچ چھ رہ جاتی ہیں، ہفتے کے آخر میں آ جائے تو دس تک ہو جاتی ہیں۔ :)

چلیے ماشاءاللہ!

ویسے دس دن تو بہت ہیں فلمیں دیکھنے اور کتابیں پڑھنے کے لئے۔ یہ الگ بات کہ دس میں سے آپ کے اوسطاً تین دن تو محفل میں ہی لگ جائیں گے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
تم نے ایسا کیوں کیا!!!
اللہ کے گھر جا کے اللہ سے اس قدر مایوسی!!!
اللہ سے ناراضی!!!
یا اللہ !
آپ نے اسے خود سے اس قدر ناراض کیوں ہونے دیا!!
میرا دل غم کا سمندر بن گیا ہے۔
پتہ نہیں خود کشی کرنے والوں کے لئے دعا کی جاسکتی ہے یا نہیں۔
پیارے نبی!(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
دیکھیے تو سہی یہ کیا ہورہا ہے۔
ہم کیا کریں۔
میرا دل پھٹا جارہا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کروں!!
 

محمداحمد

لائبریرین
تم نے ایسا کیوں کیا!!!
اللہ کے گھر جا کے اللہ سے اس قدر مایوسی!!!
اللہ سے ناراضی!!!
یا اللہ !
آپ نے اسے خود سے اس قدر ناراض کیوں ہونے دیا!!
میرا دل غم کا سمندر بن گیا ہے۔
پتہ نہیں خود کشی کرنے والوں کے لئے دعا کی جاسکتی ہے یا نہیں۔
پیارے نبی!(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
دیکھیے تو سہی یہ کیا ہورہا ہے۔
ہم کیا کریں۔
میرا دل پھٹا جارہا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کروں!!

کس حوالے سے ہے یہ بات؟
 

م حمزہ

محفلین
بیڈ ریسٹ پر ہونے کی وجہ سے رمضان الحمد للہ بڑا اچھا گزر گیا ہے۔
اپنی ایک ہفتہ کی سالانہ چھٹیاں رمضان کے لیے بچائی ہوئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے اور ہی سبب بنا دیا۔
اللہ آپ کو جلد از جلد صحت و تندرستی سے نوازے۔ اللہ پاک آپ کی تمام مشکلات کو آسان فرمائے۔
آجکل کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ابھی کب تک بیڈ ریسٹ کرنا ہوگا؟
 
اللہ آپ کو جلد از جلد صحت و تندرستی سے نوازے۔ اللہ پاک آپ کی تمام مشکلات کو آسان فرمائے۔
آجکل کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ابھی کب تک بیڈ ریسٹ کرنا ہوگا؟
آمین۔
کافی بہتر۔
رمضان کے بعد دوبارہ ریویو ہے۔ امید ہے کہ اس کے بعد نارمل روٹین کا آغاز ہو سکے گا۔
 
Top