عرفان سعید

محفلین
3999ae8f-996d-4f9f-adcd-eb8c3d6fa0f9.png

م حمزہ بھائی کو محفل پر قبضہ مبارک ہو۔ :p
م حمزہ بھائی کہیں مقبوضہ کشمیر کا غصہ محفل پر تو نہیں اتار رہے!
 
جاسمن

لائبریرین
آج مولانا مودودی مرحوم کو دفنایا گیا تھا۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اسد محمد خان اور اصغر علی سودائی دونوں کا آج یومِ پیدائش ہے اور دونوں کی شاعری موجود نہیں۔ سودائی کا صرف ایک ترانہ موجود ہے۔
 
آج مولانا مودودی مرحوم کو دفنایا گیا تھا۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
آمین۔
اللہ تعالیٰ دین کے لیے ان کی مساعی کو قبول فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
 
آہ! سیدی و مرشدی! اللہ آپ کی تربت کو جنت کا باغیچہ بنائے۔ آمین

مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں

سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
 
جاسمن

لائبریرین
آمین۔
اللہ تعالیٰ دین کے لیے ان کی مساعی کو قبول فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین

آج مجھے یاد آتا رہا کہ کبھی مولانا صاحب کے گھر میں کتنا جاتی تھی محفلین شاید یہ پڑھ کے حیران ہوں گے۔
اصل میں اچھرہ میں واقع ان کے گھر میں ہی لان کے ساتھ دکان تھی جہاں سے میں کتابیں خریدا کرتی تھی۔ ساتھ ہی ان کی قبر پہ فاتحہ بھی پڑھ لیتی تھی۔
بہت باکمال انسان تھے۔
 
م حمزہ

محفلین
آج مولانا مودودی مرحوم کو دفنایا گیا تھا۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
آمین۔
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

یہ اللہ کا خاص کرم ہے اپنے بندوں پر کہ جو وہ ان میں ایسے افراد کو بھیجتا ہے جو کفر والحاد اورشرک و بدعات کے طوفانوں میں ان کی رہنمائی کرتا ہے، دین کی صحیح تشریح کرتا ہے، اور اس راہ میں آنے والے مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ مولانا مودودی ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔جنہوں نے اللہ کی خاطر اللہ کے دین کی بھرپور خدمت کی۔ جنہوں نے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی کبھی پرواہ نہ کرتے ہوئے صرف اپنے مقصد یعنی اسلامی نظام کے قیام کیلئے پوری کی پوری زندگی وقف کردی۔ تمام مسلمان عمومی طور پر اور برصغیر کے مسلمان خصوصی طور پر ان کے مرہونِ منت رہیں گے۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مولانا مودودی علیہ الرحمہ کے درجات بلند فرمائے ، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کی نیکیوں میں برکت عطا فرمائے اور ان کو اپنے خاص بندوں میں شامل فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
 
آمین ثم آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی کو محفل میں دوبارہ سرگرم دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
اور آپ کے نئے اوتار کی تو کیا ہی بات ہے!
نیلی شرٹ میں پہلے والا اوتار بھی بھولنے نہیں لگا۔
بس سر گرم ہونے کی دیر ہے سرگرم ہونے کے لیے!

بہت سے دوستوں کا قرضہ ہے یہاں، بہت سی مبارکبادیں رہ گئیں، بہت سے جواب رہ گئے۔

اب شرمندہ شرمندہ سا پھر رہا ہوں، اللہ میرے حال پر رحم فرمائے! :)
 
جاسمن

لائبریرین
کیا خیال ہے ایک دھاگہ کھولا جائے ان محفلین پہ جو طویل عرصہ سے محفل پہ ہیں اور نہ باتیں کرتے ہیں نہ کچھ شریک کرتے ہیں۔ خاموشی پسند محفلین۔
 
Top