عثمان
محفلین
جب محفل میں ریٹنگ کا نظام نیا تھا تو کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں تھا۔ پھر جو محفلین بہت پہلے سے ہیں ان کی ریٹنگز وقت کے ساتھ ساتھ جمع ہوتی گئیں۔باقیوں کو کس نے اور کس وجہ سے دی ہوں گی، وہ واضح ہے اور کچھ ریٹنگ ٹرولنگ سے بھی واقف ہوں۔ البتہ میں دھرنے کے وقت میں یہاں نہیں تھا، تو اس وقت ہونے والی دھما چوکڑی سے ناواقف ہوں۔
اب محفل میں روایت بدل گئی ہے۔ محفلین منفی ریٹنگ نہیں دیتے اور وصول ہونے پر استفسار کرتے ہیں تو فہرست کچھ جم گئی ہے اور کافی skewed ہے۔
جہاں تک مجھے یاد ہے چند ایک ہی افراد ہیں جنہوں نے چند درجن مراسلوں پر مجھے منفی ریٹنگز دے رکھی ہیں۔ اب بھی کبھی کبھی کسی قدیم مراسلے سے ریٹنگ وصول ہوجاتی ہے۔ تین چار افراد بھی آپ کے محض چالیس پچاس مراسلوں کو ناگوار جانیں تو آپ نمایاں ہوجاتے ہیں۔