جاسمن

لائبریرین
بے بی ساڈا دل موڑ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بےبی بولے کہ
بے بی ڈول میں سونے دی
فیر صحیح ہو گا ٍ؟
اب ہمارے معاشرے میں الفاظ کی حرمت جس طرح کم ہونے لگی ہے اور معنی خیز لطیفے اور انداز رچتے جا رہے ہیں تو بے بی کا استعمال بھی شاید نہ ہو سکے۔
کتنے معصوم لفظ ہوا کرتے تھے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اتوار والے دن پرانی کتابوں کے اتوار بازار جانا ہوا۔ ایک بزرگ سے میں نے پوچھا کہ جدید فارسی شاعری مترجم ن م راشد کس کے پاس سے مل سکتی ہے؟ اس نے کہا بیٹا۔۔۔۔ ن م راشد کا نام ہی کسی نے دو ڈھائی سال بعد لیا ہے۔ اگلے اتوار آنا ۔۔۔۔ میں کوشش کروں گا کہ ن م راشد کی کتابیں تم کو لادوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
گزشتہ دنوں لاہور میں کافی بارشیں ہوئیں اور سڑکیں گلیاں تب تک صاف نہ ہوئیں، جب تک شعیب نہ آگیا۔ خیر یہ جملہ معترضہ تھا۔ میں آہستہ آہستہ کنارے کنارے گاڑی چلا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل والا میرے برابر آ کر مجھے کہنے لگا ۔
آپ کی گاڑی تو مزے سے جائے گی۔ آپ بھگا کر لے جائیں۔
میں نے کہا میں آہستہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوں۔ ٹائروں سے جو پانی اڑے گا تو سب بھیگ جائیں گے۔
کہنے لگا، میرے پاس ہوتی تو میں رتی برابر پروا نہ کرتا۔
میں نے کہا۔۔۔ اللہ تمہیں گاڑی بھی دے اور دوسروں کی مشکل سمجھنے کی توفیق بھی۔

اس انداز پر کہ رتی برابر پروا نہ کرتا۔۔۔۔۔ کئی ایک موٹر سائیکل اور کار والے سچے دل سے عمل کرتے ہیں۔ بہت دکھ ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20240913-WA0099.jpg

Peshawar Heritage & Culture Tour No.159 :)
Guided Tour to the Walled City of Peshawar
When: Saturday,21st Sept 2024
Peshawar, Capital of Province, Khyber Pakhtunkhwa. It has a strategically important location on the map and a vibrant history. Peshawar had been the center of Gadara civilization and ruled by many nations. It’s among the most populated cities of Pakistan.
This city is the stalest among all cities in South Asia and Pakistan. Majority of its inhabitants are Pashtuns. It was admired for its marvelous beauty by many ancient poets and rulers.
1300/ Per head charges
Place /Attractions:
*Sethi house
*Gor Gatre
*Qissa khuwani
*Kapoor house
*Peshawar Museum
*Shahrukh khan house
*Masjid Muhabat Khan
*Shinwari Market
*Chowk E yadgar
*Heritage Trial
*GentaGhar
*City Museum
*Gor Gatri mandir
*Taj sodda
Package Includes:
Peshawari Chowk E Yadgar Faloda
*Taj Sodda Drinks
*Sites Tickets
*Photograrphy
*Tour Guides
Charges (per head) only 1300/ PKR
BOOKING DETAILS
50% of payment to be made in advance to reserve the slot
Payment Method :
EASY PAISA
Account Title
Shahid Ali
03339866655
Raast ID
Shahid ALi khan - 03339866655
For Registration & Other Info
Contact numbers
Peshawar - 03339866655 Shahid​
 
زیک

مسافر
یوٹیوب کھنگالنا بھی نہیں پڑے گا اِس موضوع پر بنائی ویڈیوز کھلے عام پڑی ہیں ۔محقق کی اپنی ایڈٹنگ کے سِوا اِس میں ملاوٹ، جعل یا غُلو کا نشان نہیں۔۔۔۔۔۔۔
جادو ٹونے کے ثبوت کے لئے بھی اب یوٹیوب پر جانا ہو گا؟
 
علی وقار

محفلین
جادو ٹونے کرنے پر 7سال قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ، سینیٹ میں بل پیش
معلوم نہیں، اس کا تعین کیسے ہو گا کہ جادو ٹونا کیا گیا ہے۔ ایسا کیس جب بنے گا، کمزور ہی بنے گا۔

شاید یہ زیادہ بہتر ہے کہ عاملوں کے اڈے ختم کروا دیے جائیں۔ اخبارات، میگزین اور الیکٹرانک میڈیا ان کے اشتہارات سے پاک ہوں۔

مگر، شاید وہ لطف نہ رہے کہ

محبوب آپ کے قدموں میں
محبوب بولے آپ کی بولی، اِدھر رسم، اُدھر ڈولی
اِدھر کال، اُدھر دھمال
 
رباب واسطی

محفلین
آزمودہ نسخہ ہے
اپنی تمام مثبت سوچوں اور خیالات کو بغیر کسی ترتیب کےکسی ڈائری میں لکھنا شروع کر دیں
اس سے آپ کی ذہنی الجھنوں میں یقینی کمی واقع ہوگی
 
جاسمن

لائبریرین
معلوم نہیں، اس کا تعین کیسے ہو گا کہ جادو ٹونا کیا گیا ہے۔ ایسا کیس جب بنے گا، کمزور ہی بنے گا۔

شاید یہ زیادہ بہتر ہے کہ عاملوں کے اڈے ختم کروا دیے جائیں۔ اخبارات، میگزین اور الیکٹرانک میڈیا ان کے اشتہارات سے پاک ہوں۔

مگر، شاید وہ لطف نہ رہے کہ

محبوب آپ کے قدموں میں
محبوب بولے آپ کی بولی، اِدھر رسم، اُدھر ڈولی
اِدھر کال، اُدھر دھمال
نیرنگ خیال اور میں نے محفل میں آستانہ کھولنے کا ارادہ کیا ہوا تھا۔ لگتا ہے اوپر بیٹھے لوگوں کو کسی طرح سُن گُن مل گئی ہے تب ہی تو۔۔۔۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
مشتہر ہونے کے شوق نے کس قدر خرچے کروائے ہیں۔ انفرادی خرچے بھی اور اجتماعی خرچے بھی۔ یہی پیسہ ہم اپنے ملک و قوم پہ لگاتے؛ سب نہ سہی، کچھ مسائل تو حل ہو سکتے تھے۔
جی چاہتا ہے کہ دل کی ساری بھڑاس کسی کالم میں نکال دوں لیکن ہائے رے مجبوریاں!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
رینکنگ میں اچھی پوزیشن آئی لیکن ساتھ ہی حالات بھی خراب ہو گئے۔ دو کونسلز میں کئی دنوں سے لڑائی چل رہی تھی۔ کل ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ محمد نے گھر آنے کے لیے بیگ اور لیپ ٹاپ پیک کیا ہوا تھا۔ وہ آگ لگتے ہی دونوں چیزیں لے کے نکل آیا۔ اس نے تو پورا سامان بھرا ہوا تھا۔ بورڈ گیمز کی اتنی بڑی کولیکشن تھی۔ میں نے خود اتنا بڑا بورا سیا تھا۔ بعد میں بھی لے جاتا رہا۔ سردی گرمی کے کپڑے، سردی گرمی کے بستر، میز، کرسی، کتابوں کا ریک، چارپائی، میٹرس، کمپیوٹر وغیرہ۔۔۔۔ لیکن سب سے زیادہ اسے جس چیز کا دکھ ہے اور اس پہ وہ بہت پریشان ہے، رویا بھی ہے، وہ اس کی کتابیں۔ بار بار یاد کر رہا ہے۔ کتابوں کے نام، مصنفین، شاعروں کے نام اسے یاد آ رہے ہیں
کبھی یہ کہ فلاں کتاب تو پہلا ایڈیشن تھا۔ فلاں پہ مصنف کے دستخط تھے۔
مما! کتابیں بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔ میں نے کتنے سالوں میں جمع کی تھیں۔ دو سو کتابیں تھیں۔
آگ لگنے کے بعد چیزیں چوری بھی ہوئیں۔ نامعلوم کہ کیا چوری ہوا اور کیا جل گیا۔ قرآن پاک تو الحمد اللہ نہیں جلا لیکن کوئی لے گیا۔
ایک دوست نے نکلتے ہوئے اس کے کاغذات کی فائل سنبھال لی لیکن دھوأں بڑھ رہا تھا تو وہ نکل آئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ الھم اجرنی فی مصیبتی والخلف لی خیرا منھا۔
رہے نام اللہ کا۔ اسے بہت تسلی دے رہے ہیں۔ حوصلہ کرتا بھی ہے لیکن پھر اسے کتابیں یاد آنے لگتی ہیں۔ کتابوں میں اس کے محبوب مصنف ٹالکن کی کتابوں کا پورا سیٹ۔
بنیادی چیزوں کی خریداری تو پہلی ترجیح ہو گی۔ ظاہر ہے کہ کتابیں دوسری ترجیح ہوں گی۔ لیکن دل چاہ رہا ہے کہ اسے کم از کم ٹالکن کی کچھ کتابیں لے دیں۔ کہاں سے لیں کہ نسبتاً کم قیمت پہ مل جائیں۔ یہ دیکھ رہی ہوں۔
 
کس قدر تکلیف دہ ہے یہ سب کچھ۔

بہرصورت، یہ بھی زندگی کا ایک رنگ ہے۔

دراز پر کچھ کتب مل تو رہی ہیں سستے داموں۔ لارڈ آف دی رنگز بھی، ہوبٹ بھی۔ آج کل شاید سیل بھی لگی ہے۔ اگر کتب کی فہرست مہیا ہو جائے تو تلاش کی جائیں۔
 
Top