طالوت
محفلین
یہ زمرہ بالکل خالی پڑا تھا تو سوچا اپنے روز مرہ کے معمولات بیان کیے جائیں ۔۔
صبح اٹھنا (گرمیوں میں فجر کے وقت اور سردیوں میں عموما فجر کے بعد)
دانت صاف کرنا ۔۔غسل کرنا ۔۔ کپڑے بدلنا۔۔
اور قریبا ساڑھے سات بجے ریسٹورنٹ جانا اور وہاں سے دفتر کے لیے روانہ ہونا ۔۔(ناشتہ دفتر میں)
دن بھر کے ضروری امور نبٹانا ، محفل کے چکر لگانا ۔۔
دن ایک بجے صرف محفل گردی۔۔
دو بجے دو کرسیوں پر ڈھیر ہو جانا ۔۔
عصر کے وقت اٹھنا اور چار بجے سے پھر دفتری امور اور محفل گردی۔۔
اس سارے عرصے کے دوران مختلف اوقات میں سیل فون سے گیت سننا۔۔
ساڑھے سات بجے دفتر سے گھر کو روانگی۔۔
رات کا کھانا کھانا ، (کبھی بنانا پڑتا ہے ، کبھی ریسٹورنٹ تو کبھی گزشتہ روز کا کھانا)
مختلف چینلز سے خبریں سننا ، پی ٹی وی ہوم پر کوئی پرانا ڈرامہ دیکھنا ۔یا کوئی فلم دیکھنا ۔ یا کوئی رسالہ دیکھنا ۔۔
رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان دوبارہ دانت صاف کرنا (مہینے میں دو چار بار سگریٹ نوشی کرنا) اور بستر پر نیند کا انتظار کرنا۔۔ اور کرتے رہنا ۔۔
جمعرات کے روز ڈیڑھ بجے دفتر سے گھر کو روانہ ہونا ، کھانا کھانا اور مغرب تک سونا ، پھر کبھی آوارہ گردی تو کبھی کھانے کی کوئی نئی ترکیب آزمانا ۔۔ (باقی معمولات گزشتہ دنوں جیسے) رات تین سے چار بجے تک سونا ۔ صبح صلوۃ جمعہ سے پہلے اٹھنا ، صلوۃ الجمعہ کے بعد ناشتہ کرنا ۔۔ اور پھر سے سو جانا ۔۔ عصر کے وقت اٹھنا ، کپڑے دھونا ، استری کرنا ، اور چینلز کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے رہنا یا کچھ ۔۔
------------------------------------
اب آپ کی باری ہے ۔۔
وسلام